Tag: hamza ali abbasi

  • حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا

    حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے ٹی وی انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    جان جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    اداکار کے نئے ڈرامہ سیریل کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں جبکہ اسے نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جائے گا۔

    حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرم پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کو نئے پروجیکٹ ‘جانِ جہاں‘ سے متعلق بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، تاہم انہوں نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن ڈرامے کو مداح رواں سال ہی ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

    انہوں نے پوسٹ میں اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کو شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اداکار کی تقریباً چار سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔

    یاد رہے کہ قاسم علی مرید اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘، ’پریم گلی‘، اور فلم ’ٹچ بٹن‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ وہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کی سے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    نیمل کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ پرام میں ہیں اور حمزہ علی عباسی ہاتھ میں فیڈر تھامے بیٹے کے پاس کھڑے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لائف لائنز‘ یعنی انہوں نے حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ کو اپنی زندگی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی، اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام محمد مصطفیٰ عباسی لکھا تھا۔

  • حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویب شو میں شوبز سے عارضی دوری کو ختم کرنے اعلان کیا، واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی سے شو کے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اداکاری بالکل بھی نہیں چھوڑی بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، دعا کریں کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی تھی بس ایک طویل وقفہ لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کو دین کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور ان پر بات کرنے کے لیے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اور سوشل میڈیا کو استعمال کریں گے۔

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری کو بڑے عرصے کے لیے چھوڑ رہے ہیں، اداکاری میں کچھ غیرسنجیدہ پروجیکٹ جیسے کمرشل، ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک جگہ اتنی سنجیدہ باتیں کریں تو دوسری جگہ اداکاری بھی کریں۔

  • حمزہ اور فضیلہ عباسی کی ننھے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل

    حمزہ اور فضیلہ عباسی کی ننھے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی بہن فضیلہ عباسی کی حمزہ کے ننھے شہزادے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز شخصیات اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ گاہے بگاہے جڑے رہنا ہوتا ہے اور مداح بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی اور ان کی بہن فضیلہ عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اور ان کی بہن ننھے مصطفیٰ کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ چہرے پر فیس ماسک پہنے بیٹے مصطفیٰ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ان کی بہن نےبھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کمسن بھتیجے کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کررہی ہیں۔

    118157564 687408105206078 166635011071138945 n

    مداحوں کی جانب سے دونوں ویڈیوز پر پسندیدہ کا اظہار کیا جارہا ہے اور صارفین مصطفیٰ کی صحت یابی اور کامیابی کے لیے دعا بھی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    118193349 315972032851919 2476688128234561025 n

    حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

  • حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ننھے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ، نیمل خاور سیلفی لے رہی ہیں جبکہ حمزہ نے اپنے خوبصورت سے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

    اس موقع پر نیمل خاور نے لکھا کہ ’وہ اللہ کی بہت شکر گزار ہیں، اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

    اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

  • حمزہ علی عباسی کی شوبز میں  واپسی ، دوست نے تصدیق کردی

    حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی ، دوست نے تصدیق کردی

    کراچی :  پاکستانی اداکار  حمزہ علی عباسی کی شوبز میں نئے انداز میں واپسی کی خبر  نے مداحوں کو حیران کردیا ، مستقبل میں حمزہ علی عباسی حب الوطنی کے موضوع پر بننے والی فلموں کی ہدایت کاری کرتے نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہمایوں سعید نے تصدیق کی ہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی ہورہی ہے۔

    ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے، جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔

    ہمایوں سعید کا کہنا تھا دراصل حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے، اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں : حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

    پاکستانی اداکار نے مزید کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہوں، جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے۔ پراجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔

    خیال رہے کہ ہمایوں سعید بہترین اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، حال ہی میں ان کا پروڈیوس کردہ ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے اس کے علاوہ ہمایوں سعید ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کے شریک پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔

  • معروف اداکارحمزہ علی عباسی  سہراسجانےکوتیار

    معروف اداکارحمزہ علی عباسی سہراسجانےکوتیار

    لاہور : معروف اداکارحمزہ علی عباسی سہراسجانےکوتیار ہے ، حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نمل خاور کو جیون ساتھی چن لیا ہے ، ان کی بارات 25 اور ولیمہ 26اگست کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی ہے-

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوت نامے کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔جبکہ 26 اگست کو دونوں کی دعوت ولیمہ ہوگی۔

    خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جانے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔ حمزہ علی کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

    تاہم اداکارہ نیمل خاور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں، تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔

  • ریحام خان اور حمزہ علی عباسی مورچہ بند، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

    ریحام خان اور حمزہ علی عباسی مورچہ بند، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

    کراچی: معروف پاکستانی ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی نئی آنے والی کتاب میں صرف عمران خان کی مخالفت میں باتیں لکھیں اور خود کو فرشتہ ثابت کیا جبکہ ریحام نے حمزہ علی عباسی کے دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب آئندہ چند روز میں رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی مگر پاکستانی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھ لیا۔

    حمزہ علی عباسی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا کہ ’بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان اس دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں‘۔

    انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ریحام نے خود کو دنیا کی سب سے نیک اور تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف کو سب سے زیادہ حیران کُن شخصیت قرار دیا۔

    دوسری جانب ریحام خان نے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری کتاب تو ابھی تک شائع نہیں ہوئی تو پھر حمزہ علی عباسی نے مسودہ کس طرح پڑھا، یہ صرف فراڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے‘۔

    ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں صحافتی امور سرانجام دینے والی ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں حمزہ علی عباسی نے ایک سال قبل دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  مبینہ دھمکی آمیز ای میل کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کی جو 15 اگست 2017 کو بھیجی گئی تھی۔

    ریحام خان نے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی اور دیگر ناقدین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کتاب کی تشہیر بالکل مفت کردی۔

    بعد ازاں حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریحام خان کی ای میل کو جھوٹا قرار دیا اور بتایا کہ مذکورہ ای میل ایڈریس اُن کے استعمال میں کبھی بھی نہیں رہا۔

    ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں‌ اعلان کیا کہ اگر اُن کے پاس ثبوت ہیں‌تو پیش کریں‌، میں ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں

    بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مزید الزامات کی بارش کی گئی۔

    ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کے اُس ٹویٹ کی تصویر بھی شیئر کیں جو انہوں نے کچھ ہی دیر بعد حذف کردیا۔

     

    واضح رہے کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی اور خصوصا شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے کتاب تحریر کریں گی ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کو شریف خاندان نے عمران خان اور تحریک انصاف کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جس پر انہوں نے کتاب تحریر کی اور اب یہ الیکشن کے عین وقت اس لیے ہی سامنے لائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • امریکی صدارتی انتخابات، حمزہ علی عباسی کا مختصر طنزیہ تجزیہ

    امریکی صدارتی انتخابات، حمزہ علی عباسی کا مختصر طنزیہ تجزیہ

    کراچی: امریکا کے صدارتی انتخابات کے غیر یقینی نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دنیا بھر سے مبارک بادوں اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی صدارتی انتخابات کے رزلٹ پر سب سے انوکھا تبصرہ کیا۔

    سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور بیانات دینے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے فیس بک پیج پرٹرمپ کو ووٹ دینے والےعوام پر مختصر اورانوکھے انداز میں تبصرہ کیا۔

    پیارے افضل سے مشہور ہونے والے پاکستانی اداکار نے امریکی صدارتی انتخابات پر  ڈونلڈ ٹرمپ کو عوام کو محض تین الفاظ میں انوکھا تبصرہ کیا جس میں انہوں نے انگریزی کے تین الفاظ تحریر کیے۔

    فیس بک پیج پر حمزہ علی عباسی نے ’’لول‘‘ یعنی لافنگ آؤٹ لاؤڈ ’’زوز سے ہنسوں‘‘ کا تبصرہ پوسٹ کیا، جب اُن سے اس پوسٹ پر لوگوں نے دریافت کیا تو انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات پر دیئے جانے والے تبصرے کی وضاحت سے انکار کردیا۔

    دوسری جانب 9 نومبر کے حوالے سے انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایک شعر کے ساتھ کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی سسٹم محض صرف اور صرف پیسے کی بنیاد پر قائم ہے، جس کی واضح مثال نوازشریف، مودی اور اب ٹرمپ کی فتح ہے۔

  • عمران کے فیصلے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، حمزہ عباسی

    عمران کے فیصلے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، حمزہ عباسی

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے کے فیصلے کو یوٹرن قرار دینا اور اُس پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ ’’میں 2 نومبر کو عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے پر ہونے والی تنقید کو سمجھنے سے قاصر ہوں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا، اگر وہ اس کے باوجود دھرنا دیتے تو چیئرمین تحریک انصاف پر بغاوت کا لیبل لگ جاتا، عمران خان نے استعفیٰ یا احتساب شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آج عمران خان نے 4 دن میں وہ کامیابی حاصل کرلی جو قوم کو 8 ماہ میں نہیں مل سکی تھی۔


    پڑھیں:  اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی


     حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر دھرنے کے سپریم کورٹ کا پاناما لیکس پر نوٹس لینا اور تحقیقات شروع کرنے کا اعلان عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لے کر نوازشریف کو جھکا دیا، اب سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعتوں کا سلسلہ  شروع ہونے والا ہے جس میں نوازشریف عدالت کے آگے جواب دہ ہوں گے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے باوجود دھرنا دیتے تو وہ غدار اور خود غرض سیاست دان قرار دے دیے جاتے،اس جدوجہد کو حکومت وزیر اعظم بننے کا نام دیتی۔


    اسے سے متعلق : کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی


    حمزہ عباسی نے ایک شعر میں عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جدوجہد حب علی اور بغض معاویہ میں نہیں ہے، عمران خان نے فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ سچے اور بہت جذباتی سیاست دان ہیں مگر اُن کی عمدہ حکمتِ عملی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے لوث لیڈر ہیں۔