Tag: hamza ali abbasi

  • اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

    اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

    اسلام آباد: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عوام 2 نومبر کے جلسے میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے بنی گالہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے 2 گھنٹے جنگلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستان کے اچھے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا پاکستانی قوم کے پاس دھرنا نادر موقع ہے ، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور  پہلے نوازشریف پھر عمران خان اور بعد میں تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

    انہوں نے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور اداروں کو جگائیں۔

    پڑھیں:  کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

     یاد رہے گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ ’’میں ہرصورت دھرنے میں شرکت کروں گا اس کے لیے چاہیے مجھے اپنے کریئر تک کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
    دریں اثنا دھرنے میں اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

     

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ متنازع خبر کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید کی برطرفی ناکافی ہے،حکومت کا یہ پہلا قدم درست تاہم اسے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

  • کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

    کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ  کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے 2 نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کرو گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں سیاست دان نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کا عہدے دار اور نہ ہی مجھے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ضرورت ہے مگر ایک پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر اور اپنے مداحوں کی محبت کو قربان کرنا پڑے۔

    پڑھیں :  بنی گالہ: گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’پاناما لیکس کو منظر عام پر آئے ہوئے 8 ماہ ہوچکے ہیں مگر ہمارا کمزور سسٹم کرپشن اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو پکڑ نہیں سکا جبکہ اس کے ثبوت بھی موجود ہیں‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم میں کرپشن باقی رہی تو پاک چین اقتصادی راہداری اور ان گنت موٹرویز ملک کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔

     پیارے افضل سے مشہور ہونے والے اداکار کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جرم نہ سمجھنے اور اس پر خاموش رہنے والی قوم مسئلہ کشمیر کے معاملے اور حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی،پولیس کی شیلنگ سے 4 دن کا بچہ جاں بحق

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبرکو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ حکومت نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر بنی گالہ کو بھی کنٹرینر لگا کر آمد و رفت مکمل بند کردی گئی ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے باہر سے معروف گلوکار سلمان احمد کو گرفتار کیا تھا تاہم گلوکار نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد نے سلمان احمد کو رہا کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

  • حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان پر ہلکا پھلکا تشدد

    حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان پر ہلکا پھلکا تشدد

    کراچی : پاکستان میں آج کل ایک موضوع زیرِبحث ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہلکا پھلکا تشدد کرسکتا ہے، پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو میں اسکا عملی مظاہرہ کرکے دیکھایا کہ کس طرح ایک عورت پر ہلکا پھلکا تشدد کیا جا سکتا ہے اور اس کا کیا رد عمل آسکتا ہے۔

    Try beating me lightly! @mahirahkhan

    A video posted by Hamza Ali Abbasi (@hamzaaliabbasiofficial) on

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان نے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر شئیر کی، جس میں وہ حال ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے حقوق نسواں کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کے خلاف نظر آئے۔

    اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حمزہ ماہرہ پر تشدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے جواب میں ماہرہ نے حمزہ کی ہی زور دار پٹائی لگادی۔

    Just for #kicks

    A video posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


    یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں بل کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں، جس میں شوہر کو بیوی پر ہلکے پھلکے تشدد کی اجازت بھی شامل تھی، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    ٹوئیٹر پر بھی ہیش ٹیگ #TryBeatingMeLightly بھی معروف بین الاقوامی چینلز کی زینت بنا کہ کس طرح پاکستانی خواتین نے اس بل کو مسترد کیا، جس میں شوہروں کو اپنی بیویوں پر تشدد کی اجازت دی گئی۔

  • آئٹم سانگ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوہائے علی ابڑو

    آئٹم سانگ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوہائے علی ابڑو

    کراچی: اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اگر کسی کو آئٹم سانگ پسند نہیں تو نہ دیکھے مگر کوئی کسی کو اس میں کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔

    ایک انٹرویو میں سوہائے علی ابڑو نے اداکار حمزہ علی عباسی کے آئٹم سانگ کی مخالفت پر سوہائے نے کہا کہ حمزہ نہایت سادہ انسان ہے تاہم وہ کسی کو کوئی کام کرنے سے روک نہیں سکتا۔

    Suhai Ali Abro

    انھوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام پسند نہیں آئیگا تو میں اسے نہیں دیکھوں گی یا وہ نہیں کرونگی لیکن میں کسی کو اسے کرنے سے روک نہیں سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت نئی ہے اسی لیے دیکھنے والوں کو ہر بات کافی بڑی لگتی ہے جب کہ کوئی بھی انڈسٹری اچھے برے کام سے مل کر بنتی ہے۔

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    کراچی: فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم کے دو گانوں پر تنقید کرڈالی۔

    اداکارحمزہ علی عباسی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ کا حصہ ہیں لیکن ایک ہفتے بعد جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر سے انہیں نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سے خود ہی دوری اختیار کرلی ہے ۔

    Hamza Ali Abbasi

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ فلم کے گانے اور مناظر نہایت نامناسب اور قابل اعتراض ہیں اور بم گرائے جانے کے مناظر کی موجودگی میں وہ فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر یہ دونوں پارٹ گانے فلم سے نکالے جاتے ہیں تو وہ پروموشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ورنہ پرہیز ہی کریں گے ۔

    Hamza Ali Abbasi

     ان کا کہنا تھا کہ  آپ تمام لوگوں نے جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلر تو دیکھ ہی لیاہوگااور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں کہ فلم 100فیصد مزاحیہ اور سکرپٹ میں کوئی بھی غیرمناسب لفظ نہیں لیکن اس میں دوگانے شامل ہیں جو ان کے نزدیک مناسب نہیں ۔

     اُنہوں نے لکھاکہ ان گانوں کا علم اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے بہت بعد میں ہوااوراگر میں نے اس کی حمایت کی تو میرے بہت سے دوستوں کیلئے کئی مشکلات ہوسکتی ہیں ، کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی پر اعتراض نہیں ہوتالیکن یہ فلم پبلک پراپرٹی ہے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگااور میں اپنے پراجیکٹس میں ایسی چیزوں کی مخالفت کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جو بھی وجوہات تھیں ، میں ایسی چیز کا حصہ رہاجس کی مخالفت کرتاہوں اور اپنی ہی تنقید کا خود نشانہ بنتارہا، میں نے پی ٹی آئی کلچرل سیکشن آفس سے استعفیٰ دیا ، معذرت کی اور اس کیخلاف بھی آوازاٹھائی،فلمیں ہی آپ کی کلچرل شناخت اور معاشرتی روایات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی پاکستانی فلم دیکھنا اوراس کی حمایت کرناچاہتے ہیں ۔ پاکستانی سینماءکی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے اور عقل مندبنیں ۔

    Hamza Ali Abbasi

    حمزہ کے اس بیان پر سی ای او اے آروائی ڈجیٹل نیٹ ورک جرجیس سیجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے رائے کی قدر کرتے ہیں لیکن انہوں حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیا کہ حمزہ کو اپنے دوستوں کے کام پر تنقید نہیں کرنا چاہیئے۔

    Hamza Ali Abbasi

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی حمزہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ پرسکون ہو جاؤ اور بات جانے دو۔

  • حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے سےمستعفی

    حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے سےمستعفی

    حمزہ علی عباسی کا خیال ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے لئے مناسب نہیں ہیں لہذا انہوں نےفیس بک کے ذریعے اپناعہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘ کے ہر دل عزیز ہیرو اور فلم وار میں اہم کردار ادا کرنے والے حمزہ نے فیس بک پر ایک طویل اسٹیٹس پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہاہے کہ ان کی نئی آنے والے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں کام کرنے کے بعد تحریک انصاف کے شعبہ ثقافت کا مرکزہ عہدہ نہیں رکھ سکتے

     

    The explanation i owe to my friends who have supported me so passionately. This is regarding the new film i have...

    Posted by Hamza Ali Abbasi on Tuesday, March 31, 2015

    ان کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنے خیالات اور کے مطابق کام نہیں کیا وہ سمجھتے ہیں کہ فلم پاکستانی کلچر کے منافی ہے لہذا وہ کسی پالیٹیکل پارٹی میں ثقافتی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں رہے۔

    حمزہ علی عباسی فیس بک پر بہت متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے سیاسی ، سماجی اور مذہبی خیالات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہیں۔

    گزشتہ سال اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے دئیے گئے جلسے میں حمزہ علی عباسی نے وار فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کے ساتھ شرکت کی تھی اور تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے۔