Tag: Hamza Bin Laden

  • امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے آخرکار ایبٹ آباد میں ہلاک کیے گئے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن آپریشن میں مارا جا چکا ہے، حمزہ مختلف دہشت گرد گروپو ں سے رابطے میں تھا۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہوا، وہ القاعدہ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ حمزہ کو افغانستان پاکستان ریجن میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی وزیر دفاع نے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کردی

    یاد رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی خبر جولائی میں آئی تھی لیکن تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ حمزہ کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ اسے اپنے والد کی موت کے بعد القاعدہ کی سربراہی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ القاعدہ حمزہ کی موت سے نہ صرف اسامہ کے ساتھ ایک علامتی تعلق رکھنے والی لیڈرشپ سے محروم ہو گئی ہے، بلکہ تنظیم کی اہم آپریشنل سرگرمیوں کی بیخ کنی بھی ہو گئی ہے۔

    جولائی میں امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس حکام کے ذرایع سے خبر دی تھی کہ امریکا کو خبر ملی ہے کہ حمزہ بن لادن مارا گیا ہے لیکن تاریخ اور مقام کی تفصیل نہیں دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق ایسے وقت کی گئی ہے جب نائن الیون کی برسی کو محض تین دن گزرے ہیں۔

  • امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن

    امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن

    واشنگٹن : القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ بن لادن نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ’’وہ امریکا اور اُس کے اتحادی فوجیوں سے اپنے والد کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے‘‘۔

    LADIN POST 2

    انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم سب اسامہ ہیں اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ہم امریکا سے اُس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک وہ اور اس کے اتحادی نیست و نابود نہیں ہوجاتے‘‘۔

    انٹیلی جنس گروپ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹے نے 21 منٹ سے زائد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’القاعدہ امریکا کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور اب یہ مزید تیز کردی جائیں گی۔

    laden 3حمزہ بن لادن نے مزید کہا کہ ’’ان کارروائیوں کا مقصد محض اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینا نہیں ہے بلکہ فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے‘‘۔

    واضح رہے  اسامہ بن لادن کو 2011 میں پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے کارروائی کرکے ہلاک کرنے اور اُس کی نعش کو سمندر برد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، القاعدہ کا سربراہ امریکا میں 11 ستمبر کو ہونے والی دہشت گردی میں مطلوب تھا۔

    امریکی حکام کی جانب سے شائع ہونے والے پیپرز میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن ایران میں نظر بند تھا تاہم اب اُس نے عسکریت پسندوں سے رابطے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

    laden mainایمن الظواہری کے آیڈیو پیغام کے بعد اسامہ بن لادن کے بیٹے کا پیغام سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’’اس کی آمد سے دنیا بھر کے عسکریت پسند پھر سے متحد ہوجائیں گےا ور دنیا بھر میں قائم ہونے والی امن و امان کی صورتحال کو خراب کریں گے‘‘۔