Tag: Hamza shabaz

  • قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا، حمزہ شہباز

    قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔

    لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا ہے ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی، ان کو نیب نیازی گٹھ جوڑنے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا، صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

  • نریندرمودی الیکشن جیتنے کیلئے بے گناہوں کے خون سے ہولی نہ کھیلیں، حمزہ شہباز

    نریندرمودی الیکشن جیتنے کیلئے بے گناہوں کے خون سے ہولی نہ کھیلیں، حمزہ شہباز

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مودی کو الیکشن جیتنا ہے تو  خون کی ہولی نہ کھیلیں بلکہ کوئی اور حربہ استعمال کریں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاملات پر متحد ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بھی قوم پرکڑا وقت آیا سب متحد ہوگئے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی سلامتی کے معاملات پر متحد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قربانی دینے والے پاک فوج کے شہداء ان کی ماؤں کو سلام ہے، ہمیں جب بھی چیلنج کیا گیا تو مسلح افواج نے قوم کو مایوس نہیں کیا، حسن صدیقی جیسے نوجوان پذیرائی کے مستحق ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اگر الیکشن جیتنا ہے تو بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے کے بجائے کوئی اور حربہ استعمال کریں، مودی جنگی جنون پیدا کرکے سستی شہرت حاصل نہ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کا میڈیا مودی کے جنگی جنون پرانگلیاں اٹھارہا ہے۔

  • شہباز شریف نے صوبائی اور حمزہ شہباز نے قومی نشست چھوڑنے کے لیے درخواست دے دی

    شہباز شریف نے صوبائی اور حمزہ شہباز نے قومی نشست چھوڑنے کے لیے درخواست دے دی

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی جیتی ہوئی صوبائی نشستیں جب کہ ان کے صاحب زادرے حمزہ نے قومی نشست چھوڑنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواستیں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں حکومت سازی سے مایوس ہونے کے بعد اپنی صوبائی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور مرکز کی سیاست میں حصہ لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے این اے 124 کی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ لاہور کے حلقے پی پی 146 کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

    دوسری طرف صدر ن لیگ شہباز شریف نے پی پی 164، اور 165 کی صوبائی نشستیں چھوڑنے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی، خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔

    مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    شہباز شریف این اے 132کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے، انھوں نے این اے 249، اور این اے 3، سے بھی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ان حلقوں میں ہار گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

  • عائشہ احد  کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہبازسمیت دیگرملزمان کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم

    عائشہ احد کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہبازسمیت دیگرملزمان کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم

    لاہور : عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور آئی جی پنجاب کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہبازکہاں ہے، جس پر خواجہ سلمان نے جواب دیا میرےعلم میں نہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارے دن حمزہ کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں،حمزہ شہبازجہاں کہیں ہیں عدالت میں پیش ہوں، کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے، آئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ایک بجے حمزہ شہباز کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل شہبازشریف کوفون کرکے حمزہ کی پیشی یقینی بنائیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں، 3 سے 4 روزمیں حمزہ شہبازپاکستان آ جائیں گے۔

    عدالت نے آئی جی پنجاب کوعائشہ احد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عائشہ احد کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ 6 جون تک پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے عائشہ احد پر تشدد اور مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آگاہ کیا جائے مقدمہ درج نہ کرنے والے اہلکار کون ہیں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کیس کی سماعت29 جون تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ عائشہ احد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے اور میری بیٹی کو حمزہ شہبازسے جان کا خطرہ ہے۔

    درخواست میں حمزہ شہباز،رانامقبول،علی عمران اوردیگرفریق ہیں۔

    یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک کہا تھا کہ شریف خاندان مجھے سات سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے، چیف جسٹس فریاد سنیں، اس خاندان کا ظرف ہے کہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے۔

    اس سے قبل عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے۔

    حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    لاہور: پی آئی اے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جو بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے، پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو گروہ کے بارے میں خط بھی لکھ دیا۔

    پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ایک گروہ بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے۔

    خط میں پی آئی اے کے ملازمین نذر بھٹی اور روحیل ظہور کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے ڈیوٹی ملازمین سے سامان زبردستی لے جاتے ہیں۔

     لاہور ایئرپورٹ پر چند روز پہلے پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بھاری مقدار میں آب زم زم لانے والے مسافر وسیم نور نے کرایہ ادا نہیں کیا جسے پی آئی اے ملازم نذر بھٹی حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے زبردستی لے گیا۔

    اس خط میں مسافر فدا حسین کا بھی ذکر کیا گیا، جسے زائد سامان لانے کی پاداش میں پکڑا گیا لیکن اس نے تین سو ریال کرایہ ادا کر کے سامان کلیئر کرا لیا۔