Tag: Hamza Shahbaz

  • اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز

    اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزشین لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، ہم الیکشن کرانے  کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے، انہوں نے اداروں پرجھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے۔

    اپوزشین لیڈر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن کرانے کے لئے ہر دم تیار ہیں، ایک شخص کی انا کی تسکین کے لئے اٹھائے گئے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔

  • حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیا جس کے بعد وہ صوے کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    دوست محمد مزاری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے تمام ارکان حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے جبکہ انہوں نے خط میں ارکان کے نام لے کر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ملنے والے 10 ووٹ مسترد کرتا ہوں اور ووٹوں کی اکثریت کی بنیاد پر حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے

  • حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر اہم پیشرفت

    حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر اہم پیشرفت

    لاہور : عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، کیا عدالت کسی کو حلف کے لیے مقرر کر سکتی ہے یا نہیں ۔عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل سے معاونت طلب کرلی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیل سے پہلے اپیلوں پر سماعت مکمل کرنا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز کے وکیل دلاٸل مکمل کرلیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک خط سے بظاہر بحران شروع ہوا سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے بتایا کہ انہوں نے ایک غیرمعمولی صورت حال میں گورنر کو مشورہ دیا اور آئینی پوزیشن بتائی۔

    تحریک انصاف کے وکیل امتیاز رشید صدیقی نے بتایا کہ گورنر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا بلکہ انتخاب میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی، اس وقت گورنر راج بھی لگایا جا سکتا تھا۔

    حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کو حلف کے لیے بلانے کا پابند ہے، گورنر کے پاس انتخاب کی قانونی حیثیت جانچنے کا اختیار نہیں ہے۔

    اگر گورنر کی رائے میں یہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تب بھی وہ حلف لیں گے، اگر منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ ہو تب بھی گورنر حلف لینے کا پابند تھا۔

    تحریک انصاف کے وکیل نے حمزہ شہباز کے وکیل کے دلاٸل کے دوران بولنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے اپیلوں پر سماعت 28 جون تک ملتوی کرتے ہوٸے حمزہ شہباز کے وکیل کو مزید دلاٸل کے لیے طلب کر لیا۔

  • لاہور کے بڑے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، فارمیسی جل کر خاکستر

    لاہور کے بڑے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، فارمیسی جل کر خاکستر

    لاہور کے معروف چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، واقعے میں فارمیسی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

    تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ تیسرے منزل پر لگی، اسپتال کا تیسرا فلور میڈیسن اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا اسٹور میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات موجود تھیں جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہوگئیں۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسنارکل بھی آگ بھجانے کے عمل میں مصروف عمل ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید تین گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے شدید دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تمام مریض اور اسٹاف محفوظ ہے اور اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، وزیر اعلی حمزہ شہباز نےسیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • تم جہاں بھی دبک کر بیٹھے ہو آئین وقانون حرکت میں آئیگا، حمزہ شہباز

    تم جہاں بھی دبک کر بیٹھے ہو آئین وقانون حرکت میں آئیگا، حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے نفرت کی آگ پورے پاکستان میں پھیلا دی ہے، تم جہاں بھی دبک کر بیٹھے ہو آئین وقانون حرکت میں آئیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نفرت کی آگ پورے پاکستان میں پھیلا دی ہے اور اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بو دیا ہے، اتنی نفرت بھر دی ہے کہ گولی مارنے والے نے یہ بھی نہ دیکھا کہ یہ بھی بہادر پولیس اہلکار ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ کاسٹیبنل کے بیٹے کے آنسوؤں سے میرا دل چھلنی ہوگیا، میں شہید کے بیٹے کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتا ہوں، میں انتقام نہیں لوں گا لیکن وہ کروں گا جو ایک پاکستانی کے ناطے مجھے کرنا چاہیے، سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانے سے پر قانون حرکت میں آئیگا اور جمہوریت کے لبادے میں خودکش جیکٹ پہن کر حملہ کرینگے تو قانون حرکت میں آئیگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے کےعوام سے معافی چاہتا ہوں دل پر پتھر رکھ کر اقدامات کر رہےہیں، انشااللہ اس ملک پر ہماری جان بھی قربان ہے وہ ملک قائم نہیں رہتے جہاں عدالتوں کے فیصلے نہ مانے جائیں اور آئین و قانون کی پرواہ نہ ہو، یہ بنانا ری پبلک نہیں کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن کی تاریخ بھی تمہاری مرضی کی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دھمکیاں دینا کون سی سیاست ہے، عمران نیازی کو اوچھے ہتھکنڈوں کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا، یہی خدشات تھے یہ گالیوں سے گولیوں کی سیاست کرنا چاہتا ہے، انتقام کی آگ میں اتنی دورچلے گئے کہ نوجوانوں کو ایک نوکری نہ دے سکے، اپنا بنی گالہ کا گھر قانونی قراردیدیا،غریب کے گھر گرا دیے، مری میں 21 لوگ برف میں مر گئے مگر تمہیں ان سے ملنے کی توفیق نہ ہوئی۔

  • ‘حمزہ شہباز ایسی مرغی ہے جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے’

    ‘حمزہ شہباز ایسی مرغی ہے جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے’

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہے جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر ٹوئٹ اور اپنے ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب کابینہ نہیں چاہتے وہ ایسی مرغی ہیں جو خود سارے انڈوں پر بیٹھنا چاہتی ہے۔

     

    مونس الہٰی نے کہا کہ یہ پنجاب ہے حمزہ شہباز کا پولٹری فارم نہیں کہ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، حمزہ ہوا میں انگلی لہراتے ہیں لیکن صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلا کرتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر حمزہ سنجیدہ ہوتے تو کابینہ کو کسی سے بھی حلف دلوا دیتے لیکن وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم پنجاب میں ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ کے منصب پر رہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے اور اب وہ ایک سیکنڈ بھی اس کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس میں سابق حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ عمران نیازی نے 4 سال ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا وہ ایک روز کہتا تھا کہ قوم کو خوشخبری سناؤں گا اور اگلے روز مہنگائی بڑھ جاتی تھی، یہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی پوری کررہا تھا اور سبسڈی بھی دے رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،شہبازشریف نےسکھایا اللہ کی مخلوق کی خدمت کرو، حق پر بات کرتا ہوں جھوٹی سچی رام کہانیاں نہیں سناتا، میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں اور نہ کوئی جادو ٹونا کیا ہے۔

  • پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کرلیا، چوہدری شجاعت کی مذمت

    پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کرلیا، چوہدری شجاعت کی مذمت

    لاہور: ملک کے سب سے بڑے صوبے میں انتطامی بحران جاری ہے، آج پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پولیس نے آج پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو اپنی حراست میں لے لیا ہے، ڈائریکٹر سیکیورٹی فیصل حسین کو ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد ، لیاقت علی ،محمد طبیب اور اسامہ بھی گرفتار کئے گئے۔

    پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کےلئے پولیس کےچھاپے جاری ہے اور ان کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار، پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا ‏

    ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے پرسنل اسٹاف آفیسر کو گرفتار کرنےکےلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گزشتہ روز بھی ریسرچ آفیسر شہباز حسین اور دو سیکیورٹی آفیسرز کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    ادھر مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کےلیے کی جا رہی ہیں، گرفتار کرکے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں، گرفتار کرکے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں۔

  • حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم

    حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو ہمیں پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے، انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ نے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کے لیے جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد ہوگا، آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھے، مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو ہمیں پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات میں فوری اقدامات کے متقاضی ہیں، عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

  • حمزہ شہباز کی حلف برداری،  تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    حمزہ شہباز کی حلف برداری، تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

    لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ تحریک انصاف کی اپیل پر 12 مئی کو سماعت کرے گا. جسٹس صداقت علی خان پانچ رکنی بنچ کے سربراہ ہیں جبکہ بنچ کے اراکین جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پانچ رکنی بنچ میں شامل ہیں.

    جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں. تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے.

    عدالت پہلے ہی اپیل پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اس پر کارروائی کیلئے فل بنچ تشکیل دینے سفارش کی تھی ۔ سنگل بنچ نے سپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز کا حلف لینے کی ہدایت کی تھی ۔

  • ‘پاکستانی اداروں کیخلاف زہرآلود گفتگو پر جواب دینا ہوگا’

    ‘پاکستانی اداروں کیخلاف زہرآلود گفتگو پر جواب دینا ہوگا’

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایسا نہ سمجھیں یہ جو مرضی کہتا رہے گا اسے پاکستانی اداروں کیخلاف زہرآلود گفتگو پر جواب دینا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاک پتن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا نہ سمجھیں کہ یہ جو مرضی کہتا رہے گا اسے پاکستانی اداروں کیخلاف زہرآلود گفتگو پر جواب دینا ہوگا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی محاذ پر دوست ممالک اس کی زبان کا نشانہ بنے، اس نے پاکستانی قوم سے جو وعدے کیے وہ جھوٹے ثابت ہوئے، نوجوانوں کے ایک کروڑ نوکریوں کا خواب چکناچور کیا، کہتا تھا کہ میں کشمیر کا وکیل بنوں گا پاکستان کا وکیل بنوں گا، لیکن دنیا میں نہ پاکستان اور نہ ہی کشمیر کا وکیل بن سکا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین توڑا اور کہتا ہے رات 12 بجے سپریم کورٹ کیوں کھولی، اس وقت آئین کی پاسداری کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے کھلے،

    مہنگائی نے آج لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے، ہماری پہلی ترجیح ہے لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کی جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔