Tag: Hamza Shahbaz

  • محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں ، حمزہ شہباز

    محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں ، حمزہ شہباز

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں ، ہمیں نہ ڈرائیں،مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں، مشرف کےاحتساب کو بھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتے رہیں، ہم سرخرو ہوتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گھر کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاقوم نے دیکھا چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کیاگیا، لاکھوں ووٹ لیکر آئے ،اللہ کی مہربانی سے، ہم سے پہلے انسان ، پاکستانی ہیں، محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گردہیں، جیسے  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے آج ویسے کیاگیا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گھرکوگھیراگیاندرگھس گئے، شہبازشریف کی ضمانت ہوئی اورعدالت نےکہانیب کی بدنیتی تھی، جب نوٹس ملاتحفظات کے باوجود پیش کیا، حمزہ شہبازکےسرخاب کے پر نہیں، میری بیٹی زندگی موت کی جنگ لڑرہی تھی اس پرعمران خان نےسیاست کی۔

    میری بیٹی زندگی موت کی جنگ لڑرہی تھی اس پرعمران خان نےسیاست کی

    انھوں نے کہا آج کیا قیامت آگئی جوگھر پر دھاوا بول دیاگیا، سپریم کورٹ نے کہاتھا نیب سیاست زدہ ہوگئی ہے، بریگیڈیئر اسد منیر نے نیب کی وجہ سے خودکشی کرلی، نیب تضحیک آمیزسلوک کرتی ہے، کل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہانیب تضحیک کرتی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا پشاورمیں میٹروبس میں کرپشن کی گئی انہیں کوئی پوچھنے والانہیں، گرفتاری ہوتی ہے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ہوتی ہے، گرفتار کرنا ہے تو کریں لیکن کوئی قانون بھی ہوتاہے۔

    گرفتارکرناہےتوکریں لیکن کوئی قانون بھی ہوتاہے

    شہباز شریف کے صاحبزادے نے کہا عدالت کا آرڈر ہےگرفتاری سے 10دن پہلے آگاہ کرناہوگا، نیب کے ایک کال اپ نوٹس پر پیش ہوتے ہیں توتماشہ کی کیا ضرورت  تھی، آج نیب نےایک شرمناک حرکت کی ہے، نیب کا آج کا جو اقدام ہے یہی صورتحال تاجر کیساتھ بھی ہورہاہے۔

    ان کا کہنا تھا معاشی حالات تشویشناک ہے، ہم نے پہلے دن دل پر پتھر رکھ کرحلف لیاتھا، شہباز شریف نے میثاق معیشت کیلئے مل کر چلنے کی بات کی تھی،  وہ عدالت کے فیصلے سے عوام کی نظروں میں سرخرو ہوئے، عمران خان اپنے اردگردلوگوں کودیکھیں جن وہ بچارہےہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا مسلم لیگ ن کانظریاتی کارکن ہوں،1993میں 7ماہ جیل کاٹی، مشرف دورمیں جیل کےباہربیٹھتاتھا، ہمیں نہ ڈرائیں، مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، میری گرفتاری کیلئےآج چادراورچاردیواری کوبھی نہیں دیکھاگیا۔

    ہمیں نہ ڈرائیں، مقابلہ سیاسی میدان میں کریں

    ان کا کہنا تھا قائدحزب اختلاف ہوں،گرفتاری سےمتعلق آگاہ کردیتے ،کال اپ نوٹسز پرتمام تحفظات کےباوجودپیش ہوا، احتساب سےڈرنےوالےنہیں،مشرف کےاحتساب کو بھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتے رہیں ہم سرخروہوتے رہیں گے، چور ڈاکو تلاش کرنے ہیں تو اپنی کابینہ میں تلاش کریں، سپریم کورٹ کاحکم ہےلیکن ہائی کورٹ نےبھی حکم دے رکھاہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا مشاورت کےبعدآئندہ کالائحہ عمل طےکریں گے، نیب رویے سے بریگیڈیئر نے خودکشی کرلی ہرفورم پر چیلنج کریں گے، نیب نے آج ہائی کورٹ کےفیصلےکی دھجیاں اڑائی ہیں۔

    موجودہ حکومت کوشہید نہیں بنانا چاہتے ہیں

    انھوں نے مزید کہا معیشت سےمتعلق روزانہ خوفناک خبرپڑھتےہیں، ڈالرکوآسمان پرپہنچادیاگیاہے،روپےکی قدرگرتی جارہی ہے، موجودہ حکومت کوشہید نہیں بنانا چاہتے ہیں،عوام کیساتھ کھڑےہیں، یہ حکومت اپنےجھوٹ اورگناہوں کےبوجھ تلےدب جائےگی۔

  • گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    لاہور:نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ،مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے چھاپہ مارا ، چھاپہ آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفصیلات کیلئے ماراگیا، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے نیب کی ٹیم8 سے 10 افراد پر مشتمل تھی اور حمزہ شہباز سے مختلف دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب حکام کوحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی اور ٹیم کو حمزہ شہبازکی گرفتاری میں مزاحمت کاسامنا ہے، لیگی کارکنان نےگھر کے باہر موجود نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری میں مزاحمت، نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑدیے

    نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچی تھیں اور گھرکےاندرموجود ہیں ، ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعدادشہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی ، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنادے دیا ہے جبکہ پولیس کی مزیدنفری بھی ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔

    خیال رہے نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔

    نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے، نیب حکام


    نیب حکام کا کہنا ہے نیب کوکوئی مطلوب ہےتوبغیراطلاع گرفتارکرسکتی ہے، چیئرمین نیب نےحمزہ شہبازکے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، نیب ٹیم کو گھر میں داخل نہیں ہونےدیاجارہا ہے، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے۔

    حکام کے مطابق نیب ٹیم غیرقانونی طورپرنہیں گئی، ملزم حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی، رہائش گاہ پہنچنےوالی نیب ٹیم کوگھرسےدھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہباز،شہبازشریف اندرموجودہیں،وارنٹ دکھادیےگئےہیں، آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں گرفتاری کیلئےآئےہیں، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کےاحاطےمیں موجودہے،  ٹیم کواندرجانےنہیں دیاجارہا،مزاحمت کی جارہی ہے۔

    حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی

    حکام نے کہا تمام صورتحال سےحکام کوآگاہ رکھاجارہاہے،  چیئرمین نیب کوڈی جی نیب لاہور نےصورتحال سےآگاہ کردیا ہے۔

    نیب کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی، نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی، ڈی جی نیب نےصورتحال سے چیئرمین نیب کوآگاہ کردیا ہے ، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

    نیب کے8سے10کےقریب لوگ بغیروارنٹ گھرمیں گھسے، رہنما ملک احمدخان


    رہنمامسلم لیگ ن ملک احمدخان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا نیب کے8سے10کےقریب لوگ بغیروارنٹ گھرمیں گھسے، یہ کیساطریقہ کا رہے کیاکسی دہشت گردکےگھرپرچھاپہ ماراگیا، نیب اپنی تحقیقات کرے لیکن چادراورچاردیواری کاخیال رکھے۔

    ملک احمدخان کا کہنا ہےنیب نےکسی سرچ وارنٹ کےبغیرگھرکی تلاشی لیناشروع کردی، نیب اہلکار ابھی بھی گھرمیں موجودہیں۔

    کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا، مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا نیب ٹیم دہشت گردوں کی طرح گھرمیں گھسی ہے،نیب ٹیم کےپاس کوئی وارنٹ نہیں،بغیراطلاع چھاپہ ماراگیا، گرفتاری کے وارنٹ سےمتعلق ہمیں اطلاع نہیں دی گئی، کس بنیادپرگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےگئے، کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا۔

    بغیراطلاع نیب گرفتاری کرسکتی ہے،سابق پراسیکیوٹرنیب راجہ عامرعباس


    سابق پراسیکیوٹرنیب راجہ عامرعباس نے بھی اے آئی وائی نیوز سے گفتگو میں کہا بغیراطلاع نیب گرفتاری کرسکتی ہے، سپریم کورٹ نےبھی حالیہ ایک حکم میں اس کاذکرکیاہے، جس کی گرفتاری ہےاسےہی وارنٹ دکھائےجاتےہیں، گرفتارشخص بعدمیں عدالت سےضمانت لےسکتاہے، گرفتاری نہیں دی جارہی تویہ لااینڈآرڈرکی صورتحال ہے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے، یب نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کو بھی مرکزی ملزم نامزد کیاتھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    مارچ 27 کو احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزکیس میں نامزد شہباز شریف اورحمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی تھی۔

  • انسان بڑا کمزور ہے نواز  شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے،  حمزہ شہباز

    انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، حمزہ شہباز

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں،انسان بڑا کمزور ہے نواز  شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری ہے، نوازشریف کو7اسٹنٹ ڈل چکےہیں، نومولود سیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہےہیں۔

    ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا انسان بڑاکمزورہےنوازشریف جیساوقت کسی پربھی آسکتاہے، سیاست میں اچھی روایات کوجنم دیناچاہئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہا، خان صاحب گرے تو نواز شریف اسپتال پہنچے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا نومولود سیاستدان وزارت کی کرسی پکی کرنے کیلئے باتیں کرتے ہیں، عمران خان ان نومولود سیاستدانوں کو روکیں۔

    مزید پڑھیں : امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے،حمزہ شہباز

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی اب بھی ہے، ایٹمی قوت نہ ہوتے تو کیاہوتا، نواز شریف کو کریڈٹ دیں، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک سے اندھیرے دور کئے۔

    حمزہ شہباز نے کہا زبان درازی، الزام تراشی سے کیا ملکی معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے؟ وزیر خزانہ معیشت کی بہتری کے بجائے فقرے کستے ہیں، دل پر پتھر رکھ کراسمبلی میں آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کانظام جام ہوگیاہے، اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، آپ نے اس کا بھی لحاظ نہ کیا، نواز شریف کو بہترین میڈیکل ٹریٹمنٹ ملنا چاہئے۔

  • ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے رہائی ملے گی،حمزہ شہباز

    ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے رہائی ملے گی،حمزہ شہباز

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے رہائی ملےگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نواز شریف کی اپیل کی سماعت سننے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امیدہمیشہ اللہ سےہی رکھنی چاہیے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے،امیدہےرہائی ملےگی اور آج اپیل منظور کی جائے گی۔

    خیال رہے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

    یاد رہے یکم مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا نوازشریف جیل میں قید ہیں، سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوازشریف کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی

    دائر درخواست کے مطابق درحقیقت نوازشریف کودرکارٹریٹمنٹ شروع بھی نہیں ہوئی، نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے، علاج نہ کیا گیا تو صحت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    واضح رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پررہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے۔

    گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

  • حمزہ شہباز نے  اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے؟ میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں۔

    یاد رہے  وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    بک کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    لاہور: رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 46 افراد گواہی دینے کے لیے تیار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رمضان شوگرملزکرپشن کیس میں شہبازشریف کیخلاف 46 گواہ بیان ریکارڈکرائیں گے، تمام گواہان سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کرتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف چیف انجینئر نیس پاک محمد ایوب، سابق ڈی سی او چنیوٹ، احمد جاوید قاضی، امداد اللہ بوسال گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    مزیدپڑھیں: رمضان شوگرملزکیس : شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری سید طارق شاہ، ایڈمن سیکرٹری طارق مسعود، ایس ای سی پی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پٹواری،تحصیلدار، پولیس اہلکار بھی گواہان میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں  سابق ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد، شوکت علی، سیکشن افسر پی ایچ ایس ذوالفقار افسر نعمت بھی گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف اورحمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 جنوری 2018 کو رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا بعد ازاں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    چار مارچ کو ہونے والی رمضان شوگر ملزریفرنس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے دوران احتساب عدالت سے التوا نہ ملنے پرشہباز شریف کے وکیل نے جج سے بدتمیزی کی تھی۔ شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان بھی ہے۔

  • رمضان شوگرملزکیس :  شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

    رمضان شوگرملزکیس : شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

    لاہور : رمضان شوگر ملزریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے،کیس میں التوا نہ ملنے پرشہباز شریف کے وکیل عدالت سے بدتمیزی پر اتر آئے، جس پر جج نے کہا آپ جوکررہے ہیں ،ایک ایک لفظ رپورٹ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی  احتساب عدالت میں رمضان شوگرملزکیس کی سماعت ہوئی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے کہا ملزمان میں ریفرنس کی نقول تقسیم کی جائیں، نائب صدر لاہور بار نے بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں ہیں، وکیل موجود نہیں اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔

    وکلا نے کہا عدالت آج سماعت ملتوی کرے آئندہ سماعت پرنقول تقسیم کی جائیں ، نیب نےبہت سی اصل دستاویزات پیش نہیں کیں، عدالت حکم دےاصل دستاویز لگائی جائیں، اصل دستاویزات لگانے کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

    جس پر فاضل جج نےسماعت ملتوی کرنےکی استدعامسترد کردی اور کہا شہبازشریف کےوکیل موجودنہیں توکیادوسرےملزمان کے وکلا موجود ہیں، سماعت ملتوی نہیں ہوگی گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ ہونی ہیں۔

    سماعت ملتوی نہ کرنے پر فاضل جج اور وکلامیں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

    سینئرنائب صدربار کا کہنا تھا کہ آپ سماعت ملتوی کریں شہبازشریف کےوکیل موجودنہیں، جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا آج آپ کہہ رہے ہیں کل دوسرےملزمان کےوکلا درخواست دے دیں گے، آپ جوعدالت میں کر رہے ہیں وہ ایک ایک لفظ رپورٹ ہو رہا ہے۔

    ایک موقع پر وکلا صفائی نے جب یہ استدعا کہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہےان کوجانےدیاجائے، تو عدالت نےشہبازشریف کوکرسی پربیٹھنےکی اجازت دےدی۔

    کیس کی سماعت16 مارچ تک ملتوی کر دی اور شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں، آئندہ سماعت میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے رمضان شوگرملزریفرنس میں شہباز شریف اوران کےصاحبزادے حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا ، ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نےرمضان شوگرملزکےلئے10کلومیٹرطویل نالہ بنوایا، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اور اپنے خاندان کی مل کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفاد کا نام لیا۔

    ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری

    نیب ریفرنس میں کہا گیا حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔

    خیال رہے 2 فروری کو لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے 1 ،1 کروڑ روپے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

  • حمزہ شہبازلندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    حمزہ شہبازلندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نے انہیں آج طلب کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے خلاف مختلف مقدمات میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں، لاہورہائی کورٹ کے حکم پرحمزہ شہبازکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے، انہیں 10 دن بیرون ملک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

    حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    بعدازاں 11 فروری کو لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید چودہ دن کے قیام کی اجازت دی تھی، حمزہ شہباز نے بیٹی کی خراب طبیعت کی وجہ سے لندن میں مزید قیام کی اجازت طلب کی تھی۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    لاہور : نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملزریفرنس دائر کردیا، نیب نے الزام لگایا ہے کہ رمضان شوگرملز کے لئے دس کلومیٹر طویل نالا بنوایاگیا، شوگرملزکےلیےنالےکی تعمیر سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں پھنسی شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کردیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ  رمضان شوگرملزاس وقت کے وزیراعلیٰ اور خاندان کی ملکیت ہے، شوگرملز کے لیے9 سے10 کلومیٹر طویل نالہ تعمیر کیاگیا، دھوکا دہی سے نالے کی تعمیرکو مقامی آبادیوں کے لئے ضروری قرار دیاگیا اور نالے کی تعمیر رمضان شوگرملز کی نکاسی آب کےلئےکی گئی۔

    [bs-quote quote=” تفتیش سےثابت ہواشہبازشریف نے رمضان شوگرملزکوفائدہ پہنچانے کے لئے اپنےاختیارات کاغلط استعمال کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نیب ریفرنس”][/bs-quote]

    نیب کی جانب سے ریفرنس کے مطابق گزشتہ سال 4جولائی کو شہباز شریف اور ملزم انتظامیہ کیخلاف انکوائری شروع کی ، تفتیش  سےثابت ہوا شہباز شریف نے رمضان شوگرملز کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور خاندان کی مل کوفائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفادکانام دیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا شہباززشریف کےفیصلےسےسرکاری خزانے کو213  ملین کانقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہبازشریف اور  حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جاسکے۔

    نیب ریفرنس میں مزید کہا کہ حمزہ شہبازکےخلاف انکوائری جاری ہےمکمل ہونےپرریفرنس دائرکیاجائے گااور  شہبازاورحمزہ کےخلاف ٹرائل جلدمکمل کرکےقانون کےمطابق سزادی جائے۔

    نیب نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔

    یاد رہے 2 فروری کو لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس : نیب ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ مرکزی ملزم نامزد

    ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے 1 ،1 کروڑ روپے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی خراب طبیعت کے باعث لندن میں ہیں۔

  • حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    لاہور: لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید چودہ دن کے قیام کی اجازت دے دی، حمزہ شہباز نے بیٹی کی خراب طبیعت کی وجہ سے لندن میں مزید قیام کی اجازت طلب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل کی جانب سے حمزہ شہباز کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں جو وقت دیا گیا، اس میں ہی انہیں واپس آنا چاہیئے۔

    حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز اپنی بیٹی کے علاج کے لیے بیرون ملک ہیں، علاج کرواتے ہی واپس آ جائیں گے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک قیام کی مدت میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے لندن قیام میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی تھی ، وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے، بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہبازواپس آجائیں گے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کو 15 روز مزید لندن میں قیام کی اجازت دی جائے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی ، ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی حالت نازک قرار دیتے ہوئے بچی کو آئی سی یو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کے ہاں بچی کی پیدائش، نومولود بچی کی حالت نازک

    خیال رہے حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن آئے جہاں انھیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے، انھیں 27 نومبر کو لندن آنا تھا، تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے تھے۔

    حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، انھوں نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالت نے حمزہ شہباز کو 10روز کے لئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز 10 دن کے بعدواپس آ کر انکوائری کا سامنا کریں ۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔