Tag: Hamza Shahbaz

  • نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے،حمزہ شہباز

    نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے،حمزہ شہباز

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں جعلی حکومت خود ایکسپوز ہوجائے، ڈیل کی باتیں غلط ہیں ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں کریں گے، نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن اقتدار کیلئے سیاست نہیں کررہی، جھوٹ کیوں بولا جاتا ہے، کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہوتا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھینسوں کی نیلامی کےعلاوہ اس حکومت نےکیاکیاہے؟ چاہتے ہیں جعلی حکومت خود ایکسپوز ہوجائے، عمران خان نے 300ڈیم بنانے کا وعدہ کیا۔

    رانا مشہود کے بیان پر ن لیگی رہنما نے کہا رانامشہود کے بیان پرن لیگ نے اپنا موقف دےدیا، ڈیل کی باتیں غلط ہیں ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ جمعہ 8دن ہوئےہیں ابھی گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے، نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا دو دن پہلےجس کام سےیہ انکارکرتےہیں دودن بعدوہ کرلیتےہیں، ملتان،راولپنڈی میں میٹروبن گئی،پشاورمیں آج بھی دھول اڑرہی ہے۔

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسلم لیگ ن کے لئےکوئی نئی بات نہیں ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے ملتے تھے، باتوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، میٹروبس کاطعنہ دینےوالےبس منصونہ نہیں بناسکے۔

    مزید پڑھیں : یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے: حمزہ شہباز

    دو روز قبل حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے،عمران خان کہتے تھے ایسی ٹیم لاؤں گا قوم حیران ہوجائے گی، عمران خان قبضہ گروپ کو سینئر وزیر بنا کر واقعی حیران کر دیا۔

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہر دور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے، 14 اکتوبر کو شاہدخاقان کو کامیاب کرانا ہے، ن لیگ دھاندلی سے پردہ اٹھا کر ہی دم لے گی۔

  • جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا، پھر یہ جعلی مینڈیٹ والے کہاں سے آ گئے۔

    رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے، لوگ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے شیر کو ووٹ دیا۔

    [bs-quote quote=”ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے: حمزہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے گیس مہنگی کر دی ہے، نواز شریف نے 5 سال گیس مہنگی نہیں کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت آتے ہی بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانا چاہتی ہے، نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس سے قبل بھی گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے پر کہا تھا کہ غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے، حمزہ شہباز


    واضح رہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، اور جو 480 روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520 روپے دیں گے۔

  • نوازشریف پھرسرخرو ہوئے، عوام جلد اپنے مقبول لیڈرکو اپنے درمیان پائیں گے: حمزہ شہباز

    نوازشریف پھرسرخرو ہوئے، عوام جلد اپنے مقبول لیڈرکو اپنے درمیان پائیں گے: حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    حمزہ شبہاز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نوازشریف پھرسرخرو ہوئے. اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلے پر شکرادا کرتے ہیں.

    پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام جلد اپنےمقبول لیڈرکواپنے درمیان پائیں گے۔ آج اللہ کےفضل سے ایک کیس میں فیصلہ آگیا ہے، باقی فیصلے بھی جلد آئیں‌ گے. سچ سچ ہوتا ہے.


    مزید پڑھیں: ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم


    یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔

    ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

  • لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی اور سی سی پی او لاہور کو حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں ناجائز رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، سرکاری زمین پر جنریٹر مرغیوں کے لیے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے رہائشیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں آئین کی کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ختم کروانے کے احکامات جاری کرے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور کو فوری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا اور کیس پر سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے گشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گھر کے باہررکاوٹیں نہ ہٹانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

    درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری ،ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا: حمزہ شہباز

    کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا: حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا، کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑیں۔

    حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر کلثوم نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

    خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

    اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو  پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری جانب نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لینے کے لیے لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

    وہ میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، حمزہ شہباز

    اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، حمزہ شہباز

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایک بار پھر دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اصل طاقت کارکنان ہی ہوتے ہیں، کارکنوں سے ان کا رشتہ سیاسی نہیں دل کا ہے۔

    حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات ہونی چاہیئے، دھاندلی اس حکومت کو ہضم نہیں ہونے دیں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت کو پارلیمانی کمیشن بنانے پر مجبور کریں گے، عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا نواز شریف اور مریم نواز اس فیصلے کے نتیجے میں جیل میں ہیں جس پر جج کو بھی لکھنا پڑا کہ کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، لوگ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد جاتے ہیں۔

    عمران خان کی جانب سے شاہ خرچیوں کے حوالے سے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ابھی میدان سجا ہے گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی، عوام کو بتائیں کیا شاہ خرچیاں ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر بات کرنا آسان لیکن حکومت میں آ کر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی عادت ہے، زمین پر قبضے کرنے، اب نظام پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر نظام کے خلاف کوئی کوشش ہوئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ دیہات میں چودہ اور شہروں میں سات گھنٹے لوڈ شیدنگ ہو رہی ہے، حکومت نے پہلے بھی وعدے کیے، کے پی کے وعدے وفا نہیں ہوئے، تین ہفتے ہو چکے ہیں، عمران خان کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا، آگے بھی امید نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے 130 ارب کی زمین نواز شریف نے قوم کو لے کردی، ڈیم کی لاگت 12 ارب ڈالر ہے، شوکت خانم ہسپتال نہیں، ڈیم کیلئے مکمل حکمت عملی طے کرنا پڑے گی۔

  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

    حمزہ شہباز کے کاغذات سابق صوبائی وزیر عمران نذیر نے سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے، کاغذات ڈیڑھ سو سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائے گئے۔

    اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا ’اپوزیشن لیڈر کے لیے قانونی کارروائی ضروری تھی، دوست محمد مزاری تحریک انصاف میں نئے آئے ہیں، وہ نہیں جانتے اس جماعت کا کلچر کیا ہے۔‘


    ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز


    دوسری طرف ڈی جی پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے سلسلے میں نوٹی فکیشن ایک دن میں جاری کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعد مسلم لیگ (ن) دوسری بڑی جماعت ہے، ڈپٹی اسپیکر شپ کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری نے 159 ووٹ لینے والے ن لیگ کے وارث کلو کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز

    ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور باہر اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے، اگر ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے، مشترکہ اپوزیشن ہی نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم کا امیدوار بنایا تھا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا تھا کہ آپ کی اکثریت ہے اس لیے آپ کا امیدوار ہونا چاہیے، اسپیکر کے الیکشن پر ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

    وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ’پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد 159 تھی، رزلٹ اناؤنس کیا گیا تو ووٹ 147 نکلے، آج ہارس ٹریڈنگ کو دوبارہ ہوا دی گئی ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی ہوئی، آزاد ارکان کو جہازمیں بنی گالہ لایا گیا، ہمارے سب ساتھیوں نے بازوؤں پر کالی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم کے لئے عمران خان اورشہبازشریف میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

    حمزہ شہباز نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، مزید کہا ’میں نواز شریف اور شہباز شریف کا سپاہی ہوں، ہم نے جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر چلانے کے لیے حلف لیا ہے۔‘

    واضح رہے کل وزارتِ عظمیٰ کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے شہباز شریف آمنے سامنے ہوں گے۔

  • حمزہ شہباز کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

    حمزہ شہباز کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 129 نشستیں ہیں۔ ق لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی بات کریں گے۔ آزاد امیدوار ہم خیال ہیں اور کئی رابطے میں بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے روکا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ نواز شریف نے بھی عمران خان کو پختونخواہ میں حکومت بنانے کا موقع دیا تھا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو اپنی کہی باتوں پر پہرہ دینا پڑے گا۔ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم اپوزیشن میں بیٹھ رہے ہیں۔ پاکستان کی گاڑی کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے لے کر چلیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار نہیں یہ اقدار کی بات ہے، ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ خود فیصلہ کریں پنجاب میں حکومت بنانا کس کا حق ہے۔ تحریک انصاف نے 118، ن لیگ نے 129 نشستیں حاصل کی ہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پختونخواہ اور پنجاب کے سروے میں ہمیشہ پنجاب ہی آگے آتا تھا۔ تحفظات کے باوجود چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے۔ 2013 میں موقع ملا لیکن نواز شریف نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو اہمیت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم ماریں کھاتے تھے اور حمزہ شہباز کی مشرف سے ملاقاتیں ہوتی تھیں، چوہدری عبدالغفور

    ہم ماریں کھاتے تھے اور حمزہ شہباز کی مشرف سے ملاقاتیں ہوتی تھیں، چوہدری عبدالغفور

    لاہور : مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ ہم یہاں ماریں کھارہے ہوتے تھے، شہباز شریف کا بیٹا مشرف سے ملتا تھا اور یہ بیرون ملک آرام سے رہ رہے تھے، میاں صاحب سے پہلے اسحاق ڈار کا حساب کرلیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عبدالغفور نے بتایا کہ پرویز مشرف  کےدور میں ہم نے صعوبتیں برداشت کیں، ہم نے قربانیاں دیں اور ملک سے باہر رہنے کے باوجود ان کے کاروبار چلتے رہے۔

    پس پردہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز پرویز مشرف سے ملاقاتیں کیا کرتے تھے، یہ بات آپ کو مشرف بتا سکتے ہیں کہ حمزہ شہباز ان سے کتنی بار ملے، میری غلطی ہے کہ میں نے12اکتوبر کو ہی ن لیگ کیوں نہیں چھوڑی۔

    چوہدری عبدالغفور نے بتایا کہ لاہور کے کھوکھر برادران لینڈ مافیا ہیں، ن لیگ نے کھوکھر برادران کو لاہور سے دو ٹکٹیں جاری کردیں ہیں، ٹکٹ حاصل کرنا میرے لئے مسئلہ نہیں تھا، اس کے علاوہ احد چیمہ نے بہت مال بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں شریف خاندان کا کون سا شخص کرپشن میں ملوث نہیں؟ بیورو کریٹس کے انکشافات سامنے آئیں گے، مجھ سے کوئی پوچھے گا کہ تمہارے پاس اتنی دولت کہاں سےآئی تو میرے پاس یہ ہی جواب ہوگا کہ میں نے اس اس ذرائع سے دولت کمائی۔

    ایک سوال کے جواب میں عبدالغفورمیو کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکو کچھ نہیں ہوا انہیں صرف کرپشن کی بیماری ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کو تباہ کرکے لندن بھاگ گئے ہیں، میاں صاحب سے پہلے اسحاق ڈار کا حساب کرلیا جائے۔

    اس موقع پر پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپشن کا بادشاہ ہے، ان ہی کے دور حکومت میں ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر منتقل کیا گیا اس پر بھی نوازشریف ایک سال سے کہہ رہے ہیں مجھ پر ظلم ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔