Tag: Hamza Shahbaz

  • حمزہ شہباز نے ایک بار پھر سُر بکھیردیے، ویڈیو وائرل

    حمزہ شہباز نے ایک بار پھر سُر بکھیردیے، ویڈیو وائرل

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ایک بار پھر گانا گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حمزہ شہباز یوں تو اکثر حکومت پر گرجتے برستے رہتے ہیں لیکن قدرت نے انہیں سریلی آواز عطا کی ہے جس کا وہ گاہے بگاہے مظاہرہ کرتے رہتے ہیں یہ شوق شاید انہیں اپنے والد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ورثے میں ملا ہے کیونکہ وہ بھی گانے سے کافی شغف رکھتے ہیں۔

    ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز خوبصورت دھن پر مبنی ایک پرانی بھارتی فلم کا گیت گارہے ہیں۔

     

    ویڈیو شاید کسی میٹنگ کی ہے جس کی صدارتی کرسی پر حمزہ شہباز براجمان ہیں جبکہ دیگر کرسیوں پر خواتین وحضرات بیٹھے ہوئے ہیں جہاں حمزہ 70 کی دہائی کی مشہور زمانہ بھارتی فلم مقدر کا سکندر کے لیے کشور کمار کا گایا ہوا گیت ’’روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا وہ مقدر کا سکندر کہلائے گا‘‘ گا رہے ہیں۔

    اس موقع پر وہاں موجود ایک شخص اپنے موبائل سے ان کی ویڈیو بناتا ہے جب کہ گیت کے اختتام پر شرکا حمزہ شہباز کو تالیاں بجا کر خوب سراہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز نے اپنے بھانجے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا اور’’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں‘‘ گایا تھا ان کے ساتھ مریم نواز اور جنید صفدر نے بھی گیت گائے تھے۔

    مزید دیکھیں:’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں‘ حمزہ شہباز کی ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ حمزہ شہباز کے والد اور مسلم لیگ ن کے صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی گلوکاری سے خاصا شغف رکھتے ہیں اور متعدد مواقعوں، جلسوں اور ٹی وی شوز میں گانے گاچکے ہیں۔

  • میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ شہباز شریف

    میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ شہباز شریف

    لاہورکی خصوصی عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت اپنے بیان میں شہباز شریف نے فدر جرم عائد ہونے سے قبل اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

    شہباز شریف نے عدالتی بیان میں کہا کہ میں آپ کی اجازت سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں، مجھے دوسری بار جب گرفتار کیا گیاتو7ماہ قید رہا، ایف آئی اے کو لکھ کر تمام سوالات کے جوابات دیے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پلندہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا، یہ تمام پلندہ ایف آئی اے نے این سی اے کو فراہم کیا، نیب اور ایف آئی اے ،اے آر یو نے تمام دستاویزات فراہم کیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب خود جا کر وہاں این سی اے سے ملے، میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ مجھے پتہ تھا پرویز مشرف مجھےجیل بھجوا دے گا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ واپس جاکر میں نے کاروبار شروع کیا اور وہاں رہتے ہوئے یہ تمام اثاثے بنائے، شہزاد اکبر نےآرٹیکل چھپوایا کہ کئی ملین پاؤنڈز کی کرپشن کی، پونے2سال بعد این سی اے نے انکوائری ختم کردی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب نے یہی کیس بنایا ہوا ہے جس میں تاریخیں بھگت رہا ہوں، یہ حکومت پونے 4سال میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن سامنے نہیں لا سکی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا ، اب تمام لوگ صاف پانی کمپنی کیس میں بری ہوچکے ہیں، بشیر میمن ایف آئی اے کا سربراہ تھا، یاد نہیں کبھی ان سے ملا ہوں۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشیرمیمن نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ شہباز کے خلاف کیس بناؤ، شہباز گل نے الزام لگایا کہ ترکی کی کمپنی سے پیسہ کھایا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز پر کمپنی سے ایک دھیلہ ثابت ہوجائے تو آپ سے اور قوم سے معافی مانگوں گا اورمعافی مانگ کر واپس چلا جاؤں گا۔

    شہباز شریف کے بیان کے دوران ایف آئی اے وکیل کی بولنے کی کوشش پر شہباز شریف غصے میں آگئے، شہباز شریف کے وکلاء کنے بھی ہنگامہ آرائی کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میں عدالت سے بات کررہا ہوں آپ درمیان میں مت بولیں، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیا عدالتوں میں ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں؟

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان کو فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

  • رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کا  نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ

    رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ

    لاہور : رمضان شوگرمل ریفرنس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینےکا فیصلہ کرتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حمزہ شہباز کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا یہ فیصلہ وکلاکا تھا، میں میرٹ پربریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں ، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا۔

    حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ اللہ اوراس عدالت پرمکمل اعتماد ہے انشاللہ میرٹ پرکیس جیتوں گا ، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی آج حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

    عدالت نے سماعت 27 جنوری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حمزہ شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

  • میگامنی لانڈرنگ: ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے

    میگامنی لانڈرنگ: ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے

    لاہور : شریف گروپ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف گروپ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ، ٹیم نے 2008 سے2018 تک 16 بلین روپے کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا ٹیم نے شریف فیملی کے کلرکوں کے بینک کھاتوں کی ٹرانزیکشنزکاتجزیہ کیا، جس کے بعد ٹیم کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردیدثبوت ملے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شریف گروپ شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ وہیکل کے طور پر استعمال ہوا ، 16 بلین خفیہ طور پر اپنے چپراسیوں اور کلرکوں کے ناموں پر حاصل کئے۔

    یاد رہے آج بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی۔

  • ڈسکہ انتخابات کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کاپانی کردیا، حمزہ شہباز

    ڈسکہ انتخابات کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کاپانی کردیا، حمزہ شہباز

    لاہور : ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ آچکی ہے، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوگیا۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ پنجاب حکومت کیخلاف جہاد کریں، ہم ساتھ دینگے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ اپنے خلاف بھی جہاد کریں، چینی،آٹا مہنگا ہوگئے،آپ کے اپنے کمیشن نے کہا کہ اربوں کا غبن ہوا ہے۔

    قبل ازیں لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی معافی کی درخواست ان کے وکیل نے دائر کی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصروف ہیں، لہٰذا عدالت آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

  • شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20 نومبر تک توسیع

    شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20 نومبر تک توسیع

    لاہور: شوگرانکوائری، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف
    شوگر انکوائری، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئے، عدالتی حکم پر شہباز اورحمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    حمزہ شہباز اور شہبازشریف نے عدالت کے روبرو حاضری مکمل کرائی، اس موقع پر شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے وکیل امجدپرویز کو ڈینگی ہوگیاہے، کیس میں صرف آج تاریخ ڈال دی جائے۔

    دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے سے کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا کہا جس پر حکام نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ نامکمل ہے، عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ کیس کی تفتیش اب کس سطح پر ہے؟، آپکو عبوری رپورٹ پیش کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگلے مہینے تک رپورٹ جمع کرا دینگے۔

    اس موقع پر شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگرعدالتی دائرہ اختیار نہیں بنتاتو اسکی مکمل رپورٹ پیش کریں، ہم اس چیز کو نہیں مانتےکہ اس کورٹ میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

    کمرہ عدالت میں موجود شہبازشریف نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل سےمیٹنگ ہوئی تھی،ہم اس پرمکمل دلائل دیناچاہتےہیں، امجدپرویزکی طبیعت اگرٹھیک ہوتی توضرور دلائل دیتے۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو عبوری رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا۔

  • حمزہ شہباز نے  ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دے دیا

    حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دے دیا

    لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام الزامات سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے من گھڑت الزامات اور قیاس آرائیوں پر ایف آئی آر درج کی، ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اورغیر قانونی ہے۔

    حمزہ شہباز نے جواب میں کہا کہ جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی گئی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں، اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پرموجود ہے اور نیب میرے خلاف خلاف قانون ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکا۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس اور شوکاز کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں، ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔

    احتساب عدالت میں میرے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، جو الزمات لگائےگئےان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں، ایف آئی اے نے جو ایف آئی آر درج کی وہ خلاف قانون ہے، الزامات بے بنیاد ہیں ،تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں۔

  • حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس، جائیداد ضبط کرنے کا عندیہ

    حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس، جائیداد ضبط کرنے کا عندیہ

    لاہور : ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے منی ٹریل نہ دینےکی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رواں ماہ کےاختتام تک دوبارہ طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منی ٹریل نہ دینےکی صورت میں پراپرٹی بحق سرکارضبط کرنےکاعندیہ دیا ہے جبکہ حمزہ شہباز سے گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری اور پرائزبانڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمدکرنے کی کارروائی شروع کردی۔

    خیال رہے منی لانڈرنگ اور شوگراسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ایف آئی اے ٰٹیم کے روبرو پیش کرکے پچیس ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم کو سوال نامے کے جواب میں اپنا تحریری جواب نامہ جمع کرایا تھا۔

    اپوزیشن لیڈر نے شکوہ کیا تھا کہ گزشتہ پیشی پرمجھ سےجھوٹا بیان منسوب کرکے ٹی وی چینل پر چلوایا گیا ، ایف آئی اے ٹیم نے 17 دسمبر 2020 کو کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی، جو سوالات کیے گئے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔

  • شوگر اسکینڈل میں  پیشی کے دوران  حمزہ شہباز کی ایف آئی اے افسر کو دھمکی

    شوگر اسکینڈل میں پیشی کے دوران حمزہ شہباز کی ایف آئی اے افسر کو دھمکی

    لاہور : شوگراسکینڈل میں پیشی کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے افسر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ڈائریکٹر صاحب  آپ کو بتادوں،وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، تمام اثاثے ایف بی آراورالیکشن کمیشن میں ظاہر شدہ ہیں، تفتیش سیاسی نوعیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور شوگراسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ایف آئی اے ٰٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور پچیس ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم کو سوال نامے کے جواب میں اپنا تحریری جواب نامہ جمع کرایا، حمزہ شہباز 50 منٹ تک ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔

    حمزہ شہباز نے جواب میں کہا کہ نیب کے کیس میں 22 ماہ پابند سلاسل رہا، ایک دھیلے کی کرپشن یامنی لانڈرنگ ثابت نہ ہو سکی، ایف آئی اےکومزید تفتیش کا خیال 6ماہ بعد کیوں آیا؟ ضمانت کے بعد ریفرنس میں الزامات کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی تاہم میرے اثاثہ جات کی چھان بین کی کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آسکی

    اپوزیشن لیڈر نے شکوہ کیا کہ گزشتہ پیشی پرمجھ سےجھوٹا بیان منسوب کرکے ٹی وی چینل پر چلوایا گیا ، ایف آئی اے ٹیم نے 17 دسمبر 2020 کو کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی، جو سوالات کیے گئے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔

    حمزہ شہباز نے ایف آئی اے افسر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ڈائریکٹرصاحب آپ کوبتادوں،وقت ہمیشہ ایک جیسانہیں رہتا، میں تمام تر اثاثےایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کر چکا ہوں، تفتیش سیاسی نوعیت کی ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال پربھی نیب عدالت میں کچھ ثابت نہیں کر سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کےبنائے گئے کیس سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے، متعلقہ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے کئی بار بیانات بھی دیے، اختیارات کے ناجائز استعمال پربھی نیب عدالت میں کچھ ثابت نہیں کر سکا۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اپنا تحریری جواب تفتیشی ٹیم کے روبرو جمع کرا رہا ہوں، حکومتی ایما پربےبنیادالزامات لگاکرایف آئی اےمتنازع حیثیت اختیارکرچکاہے، تمام سوالات کے جواب دینے کے بعد مزید تفتیش کی گنجائش نہیں رہی۔

  • مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع  کرواتارہا، حمزہ شہباز

    مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا، حمزہ شہباز

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز مبینہ25 ارب شوگراسکینڈل میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے ، جہاں حمزہ شہباز سے ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔

    منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں حمزہ شہباز نے اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 2008سے2018تک ممبر قومی اسمبلی رہا۔

    حمزہ شہباز اینٹی منی لانڈرنگ قانون2010سے لاعلم نکلے اور کہا انسدادکرپشن ایکٹ 1947سےبھی واقف نہیں ہوں۔

    ایف آئی اےکی جانب سےپوچھےگئےسوال پرلاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہا مجھےنہیں پتہ میرےذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسےکون جمع کرواتارہا، سیاست میں مصروف ہونےکی وجہ سےپتانہیں چلا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی پراجیکٹس سےمتعلقہ انجینئرز ،کنسلٹنٹس، ٹھیکیداروں سے ملاقات نہیں کی، سلمان شہباز، رمضان شوگرملزملازمین بیرون ملک کیوں فرارہوئےمجھےعلم نہیں۔

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو رہا ہوں ، چپڑاسی ،کلرکوں کےاکاؤنٹس میں 25 ارب کس نےجمع کروایا ذمہ داری میری نہیں ، ان 25ارب میں اگرکوئی ناجائز رقوم یاآمدن آئی تواس کی ذمہ داری میری نہیں۔

    رمضان شوگرملزکےڈائریکٹر اورمیرےخاندان کےبیرون ملک خفیہ اثاثےنہیں ، الزامات کاجواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دےگی، حمزہ شہباز

    خیال رہے ایف آئی اے کی جانب سے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل کیس میں طلب کیا گیا تھا اور دونوں ملز کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔