Tag: hamza shehbaz

  • صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز سے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو بھی چار جون کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا تھا۔

    نیب حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحب زادے کو اٹھارہ مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اس سلسلے میں نیب لاہور نے انھیں نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز کے پاس اہم معلومات اور کرپشن کےشواہد ہیں، کمپنی کے کئی اجلاسوں میں شریک ہوئے۔

    ن لیگ کے مزید دو اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ صاف پانی کی کمپنی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگی کی گئی تھی جس کے الزام میں نیب لاہور نے چار اعلیٰ افسران ڈاکٹر ظہیر الدین، ناصر قادر بھدل، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرلیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کے سلسلے میں نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

    خیال رہے کہ صاف پانی کیس میں دو ماہ قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے کر شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف سے اختلاف نظریاتی ہے خاندانی نہیں، حمزہ شہباز

    نوازشریف سے اختلاف نظریاتی ہے خاندانی نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اُن کے والد کا نواز شریف اور مریم نواز سے اختلاف ہے مگر یہ اختلاف نظریاتی ہے اسے خاندانی نہ سمجھا جائے، اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، نواز شریف اور مریم کو قائل کروں گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، حمزہ شہباز نے نوازشریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلاف کااعتراف کرلیا، ن لیگ کی صفوں میں چنگاریاں کہاں سے اٹھ رہی تھیں اور دھواں کہاں سے اٹھ رہا تھا؟ سب سامنے آنے لگا، اختلاف کی ہنڈیا شریف خاندان کے گھر میں ہی پک رہی تھی۔

    حمزہ شہباز کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلاف ضرور ہے اسے خاندانی نہیں سمجھا جائے۔

    حمزہ نے کہا کہ مریم میری بڑی بہن ہیں ان کی عزت کرتا رہوں گا۔ این اے120میں مریم نواز نے اچھی مہم چلائی اور کامیابی ملی، نوازشریف اور مریم کو والد کے مؤقف پرقائل کرنےکی کوشش کرونگا۔

    حمزہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کبھی بھائی سے پارٹی کی صدارت نہیں مانگی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہیں اور رہیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب کرینگے تویہ ان کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف کے سامنے میرے حق میں نعرے لگنا قابل فخر ہے، میری تقدیر میں کوئی عہدہ ہوگا تو مل جائےگا۔


    مزید پڑھیں: کرسی چلی جاتی ہے عزت باقی رہتی ہے، حمزہ شہباز


    انہوں نے بتایا کہ میں سترہ برس کا تھا جب نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی، دس سال سزا کاٹی تو کیا باہرآکر سب کے ساتھ لڑنا شروع کردوں؟ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، سب کوساتھ لےکرچلنا چاہیے، ٹکراؤ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان ہوگا۔
    جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں، ذوالفقاربھٹو اسی کیلئے پھانسی کے پھندے پر چڑھ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کنٹینرپرچڑھ کرکوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، حمزہ شہباز

    کنٹینرپرچڑھ کرکوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھنے اور سازشیں کرنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بن جاتا اس کے لیے عوام کے ووٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے دھرنا دیتے رہ جائیں گے ہم پھر بھی جیت جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے الحمرا ہال لاہور میں کرسمس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم مسائل کا حل چاہتی ہے، دھرنے نہیں، کنٹینر پرچڑھ کرکوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز لیگ پہلے سے زیادہ بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔

    مزید پڑھیں: احتساب کا نعرہ لگانے والے 2018 کا انتظار کریں، حمزہ شہباز

    ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ قوم خدمت کرنے والوں سے وفا نبھاتی ہے۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر بننے کے لئے جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، ترقی کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو لوگ بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان چوردروزاے سے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حمزہ شہباز

     

  • عمران خان نے کنٹینرپر لوگوں کی عزتیں اچھالیں، حمزہ شہبازشریف

    عمران خان نے کنٹینرپر لوگوں کی عزتیں اچھالیں، حمزہ شہبازشریف

    جلال پور : مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان کنٹینرپرچڑھ کرلوگوں کی عزتیں اچھالتے رہے۔ یہ بات انہوں نے جلال پور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام معقدہ عوامی جلسے سے خطاب میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز لیگ نے جلال پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے ایک بار پھرلوڈشیڈنگ کے خاتمےکی تاریخ کااعلان کیا۔

    حمزہ شہباز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کی عزتیں اچھالتے رہے ۔

    رہنما مسلم لیگ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم طالبان کے دفتر کھولنے کی بات کرتے ہو۔ان ماؤں سے پوچھو جن کے بچے دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    حمزہ شہباز کے خطاب کے بعد مظاہرین نے شدید بدنظمی کا مظاہرہ کیا کرسیوں پر چڑھ کر ناچتے رہے اور وہاں موجود بچے خاردار تاروں سے الجھتے رہے۔

     

  • سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب مل گیا، حمزہ شہبازشریف

    سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب مل گیا، حمزہ شہبازشریف

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب کسی سیاسی جماعت نے ہارنا یا جیتنا نہیں بلکہ صرف پاکستان کی جیت ہوگی، پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو اکٹھے ہو کر کام کرنا ہوگا۔

  • این اے 122:عمران خان میدان چھوڑ کربھاگ گئے ہیں، حمزہ شہباز

    این اے 122:عمران خان میدان چھوڑ کربھاگ گئے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن نے این اے 122 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سمن آباد میں آخری جلسے کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایاز صادق کے مقابلے میں میدان چھوڑ کربھاگ گئے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 122 کے علاقے سمن آباد کے ڈونگی گراوٗنڈ میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جلسے سے خواجہ سعد رفیق، ایازصادق اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔

    حمزہ شہبازکا خطاب


    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے ایازصادق دوبارہ میدان میں اترے ہیں لیکن عمران خان میدان چھوڑکربھاگ گئے، ایاز صادق کی نگاہیں عمران خان کو ڈھونڈ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ این اے 122 کےمعرکے میں جذبے کی جیت اورقبضے کی ہارہوگی۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب ججز کی بحالی کے لئے نکلے توان کے والد نواز شریف کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے لیکن وہ میدان چھوڑ کرنہیں گئے، اس وقت عمران خان کہاں غائب تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جبکہ عمران خان پاکستان میں طالبان کا دفتر کھلواناچاہتے تھے، عمران خان ان ماوٰٗں کو کیا جواب دیں گے جن کے بچے مارے گئے۔

    حمزہ شہباز نے انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویزمشرف نے آٹھ سال تفتیش کے بعد انہیں بلا کرکہا کہ نیب میاں برادران کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں کرپائی۔

    حانہوں نے کہا کہ عمران خان شہر بند کراتے ہیں دھرنے دیتے ہیں جبکہ نواز شریف کراچی میں امن قائم کررہے ہیں۔

    ایازصادق کاخطاب


    حلقہ این اے 122میں مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے مسلم لیگ ن کے حامیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ این اے 122 نہیں بلکہ وزیراعظم نہ بن پانا ہے۔

    سردارایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام اب عمران خان کے جھوٹے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی کوششوں سے آج ملک میں امن قائم ہورہا ہے جوعمران خان کو پسند نہیں آرہا۔

    سعد رفیق کا خطاب


    مسلم لیگ ن کے رہنماء اوروزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل ’’شیر‘‘ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنا چھوڑدیں اوراب بڑے ہو جائیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، یہ کیسے لیڈر ہیں جو ملک کی خوشحالی کے آگے دھرنا شروع کردیتے ہیں

  • این اے 122 : علمائے کرام نے  ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا

    این اے 122 : علمائے کرام نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا

    لاہور : این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مختلف علمائے کرام نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات میں ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا۔ لاہور میں مختلف علمائے کرام نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے ملاقات کی اور این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا‌ ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں، وہ دعوے سے کہ سکتے ہیں کہ مشرف دور میں جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائے۔

    اس بات کے بھی ثبوت موجود ہیں کہ علیم خان قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے اور گیارہ اکتوبر کو شیر کامیاب ہوگا۔

    اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر نوٹس ملا تو قانون کے مطابق جواب دوں گا، ہائیکورٹ کے معزز جج کے فیصلے نے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی ہے۔

  • دھاندلی کا واویلا کرنیوالوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، حمزہ شہباز

    دھاندلی کا واویلا کرنیوالوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، حمزہ شہباز

    لاہور : رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کی غلط فہمی 11 اکتوبر کو دور ہو جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں میدان لگنے والا ہے۔

    جیت سردار ایاز صادق کی ہو گی، دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کی غلط فہمی 11 اکتوبر کو دور ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں میں گھرے ہوئے ہیں، جہانگیر ترین نے پرویز مشرف کے دور میں قرضے معاف کروائے، یہ محض الزامات نہیں، ان کے پاس ثبوت ہیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ عبدالعلیم خان کیخلاف زمینوں پر قبضوں کے مقدمات ہیں، عمران خان قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

    حمزہ شہباز نے آٹا مہنگا ہونے سے متعلق سوال گول کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات اور ناقص کھانے تیار کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں، مزید مسائل بھی حل کر لیں گے۔

  • دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی پر واویلا تو کیا لیکن وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

    مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں لوڈشیدنگ کا خاتمہ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عرصے تک دھاندلی کا شور مچاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کسی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی انتہا کر دی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

    حمزہ شہباز نے منڈی بہاؤالدین میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔