Tag: HamzaShahbaz

  • پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ اتحادی حکومت کشمکش کا شکار

    پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ اتحادی حکومت کشمکش کا شکار

    لاہور: پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ معاملے پر اتحادیوں کے درمیان سرد مہری پیدا ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب تاحال وزیر خزانہ کی خدمات سے محروم ہے جبکہ رواں ماہ صوبے کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ کون ہوگا؟ فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام بطور وزیرخزانہ سامنےآیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مخدوم عثمان محمود کا نام زیر گردش ہے، دونوں جماعتوں کی جانب سے وزیر خزانہ نامزد کرنے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر خزانہ نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت کو بجٹ تیاری میں مشکلات کاسامنا ہے، امکان ہے کہ رواں ہفتےاتحادیوں پرمشتمل12سےزائد ارکان اسمبلی کاحلف اٹھائےجانےکا امکان ہے۔

  • حمزہ شہباز حلف برداری: قاف لیگ اور پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

    حمزہ شہباز حلف برداری: قاف لیگ اور پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی،ق لیگ نے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنےکا اعلان کردیا ہے اور حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر فیصلےکیخلاف اپیل تیار کرلی ہے۔

    معروف وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل آج ہی دائر کی جائے گی، کیونکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آرٹیکل 248 صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، لاہور ہائیکورٹ کےپاس گورنر اور صدر کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: صدر اور گورنر ہوش کے ناخن لیں، حمزہ شہباز

    واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز حلف برداری کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ گورنر پنجاب کل تک حلف برداری لازمی کرائیں۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین فوری طور پر وفاقی یا صوبائی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہے، موجودہ صورتحال کے مطابق صدر یا گورنر فوری حلف لینے کے آئینی طور پر پابند ہیں، گورنر یا صدر وزیر اعلیٰ یا وزیراعظم سے حلف لینے میں تاخیرکرنے کے مجاز نہیں اور آئین میں ایسی تاخیر پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پنجاب گزشتہ پچیس روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے لہذا عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر سے حلف لینے کا پراسس مکمل کرنے کی تجویز دیتی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اس وقت عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمےداری نبھارہے ہیں، گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف لیں۔

  • وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

    لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سب سے پہلےاللہ تعالی کی ذات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دو ہفتوں تک قوم ہیجانی کیفیت میں مبتلارہی، آج ایک اجلاس بلایا گیا، اس کا ایجنڈا صرف لیڈر آف دی ہاؤس کا الیکشن تھا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تاریخی اعلان کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لایاجائے،ووٹنگ کے روز ایوان کے دروازے معزز ممبران پر بند کردیئے جاتےہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لئے جاتے ہیں۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جمہوری اور آئینی روایات کو پامال کیا گیا، اب مذاق ختم اور جمہوریت مضبوط ہوگی، جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب منتخب

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جناب چیئرمین آپ کی بہادری پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آپ کو ہر طرح زچ کیا گیا، آپ کےاحکامات کو نہیں مانا گیا، عدالت نے آپ کوبلا کر اختیارات دیئے،اس کا مذاق کیا گیا۔

    حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ اب اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب کرائیں گے، آج اسمبلی میں جوبھی ہوااس کی انکوائری کرائیں گے اور جوبھی ملوث ہوگااس کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائےگی، یہ سازش حمزہ شہباز کیخلاف نہیں جمہوریت اورآئین کیخلاف ہے۔

  • پرویز الہیٰ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کردیا

    پرویز الہیٰ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اسپیکر پرویز الہیٰ پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہیٰ نے آج اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرائی اور خود ہی کمیٹی بنادی، انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ توڑپھوڑ کی ذمہ داری ہم پر نہ ڈالیں۔

    حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ پرویزالٰہی چاہتےہیں کہ ہمارے 40ارکان کو معطل کردیا جائے، انہوں نے یہ حرکت پہلے بھی کی تھی ہم نےچیلنج کیاتھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حرکتیں قوم نےدیکھ لی ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں عدلیہ سے درخواست کی کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹ دہی یقینی بنائی جائے، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکا کوئی شوق نہیں لیکن ایک مقصدہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے

    میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بناکر پنجاب کیخلاف سازش کی گئی، عمران خان غریب کا گھر جلا دیتےہیں مگر اپناب نی گالہ کا گھرریگولرائز کرادیتے ہیں، عمران خان سن لیں ان کی بادشاہت نہیں 22کروڑعوام کی ریاست ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت سےہمارےنمبرز پورے تھے، پنجاب اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاؤس کو منتخب کرنا تھا، ہماری کامیابی کو دیکھ کر کل پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان پرحملےکیےگئے جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قانون کیخلاف رولنگ دی۔

    پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سابق گورنرپنجاب نے بھی کل کہا کہ پنجاب میں رشوت کا بازار گرم ہے، ایک ایک افسر کی تعیناتی کیلئے ریٹ طےکیےجاتےہیں، پنجاب کے نواحی علاقوں میں لوٹ مارہوتی ہے، ریپ کیےجاتےہیں مگر افسران کوئی نوٹس نہیں لیتے کیونکہ وہ رشوت پر تعینات ہوتےہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ‘ ترین گروپ’ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ‘ ترین گروپ’ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات اعلیٰ کے انتخاب سے قبل جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، کل پاکستان مسلم لیگ (ن)اور ق لیگ کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے، دونوں جماعتوں کی نظریں اس وقت جہانگیر ترین گروپ پر مرکوز ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ وزیراعلی کے انتخاب پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے، جس کی بڑی وجہ جہانگیر ترین کا نون لیگ کی جانب جھکاؤ بتایا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب رات گئے ترین گروپ کے چھ ارکان صوبائی اسمبلی نے سابق وفاقی وزرا اور پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا ہر رکن انفرادی طور پر کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطے میں ہے جس کے باعث انہیں واضح اعلان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ پہلے ہی پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان بھی ق لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چار ارکان غیر حاضر ہوسکتے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ پرویز الہیٰ کو ہوگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نون لیگ کی جانب سے تاخیر سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا گیا جس کے باعث حمزہ شہباز ارکان اسمبلی سے موثر رابطہ نہ کرپائے، ارکان اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک رانا ثنااللہ کو دیا گیا ہے جو کہ ارکان سے رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔