Tag: hand garnade attack

  • سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکہ، پندرہ زخمی

    سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکہ، پندرہ زخمی

    حیدرآباد : سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے میں 15افراد زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے درگا سخی وہاب شاہؒ کے قریب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے سے ایک بچے سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاع کے مطابق کریکرپل کے اوپر سے پھینکا گیا۔

    رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے سخت اطہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او مکی شاہ معطل کردیا، کریکر حملے کے بعد لنڈا بازار کے تاجروں نے دکانیں بند کردیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سخی وہاب فلائی اوور کے اوپر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لنڈا بازار کے ٹھیلوں پر کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے کا فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی سندھ سے ٹلیلی فون پر فوری رابطہ کر کے سخت کارروائی کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت دی کہ کارروائی فوری شروع ہو جانی چاہئیے، انہوں نے آئی جی سندھ کو رات 12 بجے تک واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

  • کوئٹہ: 2دستی بم حملے، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوئٹہ: 2دستی بم حملے، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوئٹہ: دو دستی بم حملوں میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ میں مختصر عرصے میں امن وامان قائم کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کوئٹہ ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، کوئٹہ میں پہلا دستی بم حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے حجام کی دکان پر کیا اور شدید فائرنگ بھی کی، جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب دوسرا دستی بم حملہ سریاب روڈ پر کیا گیا، جس میں دوافراد زخمی ہوئے، حکام نے واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔