Tag: hand gerinade

  • اے آروائی آفس حملہ: سیکورٹی گارڈز نے بے مثال بہادری کا ثبوت دیا

    اے آروائی آفس حملہ: سیکورٹی گارڈز نے بے مثال بہادری کا ثبوت دیا

    اسلام آباد : اے آروائی نیوزاسلام آباد کے بیوروآفس پرحملےکے دوران سیکورٹی گارڈز نے بے مثال بہادری اور حاضر دماغی کامظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس پردہشت گردوں نے گزشتہ روز حملہ کیا لیکن انہیں منہ کی کھاناپڑی، مرکزی دروازے پرکھڑےسیکورٹی گارڈ محمد اشرف اوراویس نےدلیری اورپھرپور حاضردماغی کاثبوت دیا۔

    گارڈ محمد اشرف نہ صرف حملہ آوروں پرجھپٹا بلکہ ان کا تعاقب بھی کیا، دروازے کو خالی بھی نہیں چھوڑاجاسکتاتھا۔

    یہ سوچ کروہ پلٹ آیا یہ ان بہادر سیکیورٹی گارڈز کی جوابی کارروائی کا ہی نتیجہ تھا کہ حملہ آور ایک کے بعد دوسرا گرنیڈ پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اوردم دباکربھاگنےمیں ہی خیریت جانی ۔

  • ہزارہ یونیورسٹی میں جھڑپ، دستی بموں کا آزادانہ استعمال

    ہزارہ یونیورسٹی میں جھڑپ، دستی بموں کا آزادانہ استعمال

    مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی میں طلبہ گروہوں میں جھڑپ، گولیوں اور دستی بموں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 8 طلبہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کی 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس نے شدت اختیارکرلی۔

    تصادم کے دوران طلبہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دونوں جانب سے دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں طلبہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    زخمی طلبہ کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ہزارہ یونی ورسٹی کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

     دوسری جانب  پولیس ذرائع نے ہزارہ یونیورسٹی میں دستی بموں کے استعمال کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ طلبہ گولیاں لگنےکے سبب زخمی ہوئے ہیں۔