Tag: Handbag

  • 1 ارب روپے مالیت کے اس پرس کی خاص بات کیا ہے؟

    1 ارب روپے مالیت کے اس پرس کی خاص بات کیا ہے؟

    اٹلی کے ایک برینڈ نے دنیا کے مہنگے ترین ہینڈ بیگ کی رونمائی کردی، اس ہینڈ بیگ کی قیمت 60 لاکھ یوروز یعنی 1 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

    اطالوی برینڈ بورینی میلانیز نے دنیا کے مہنگے ترین پرس کی رونمائی کی ہے، قیمتی ہیرے جواہرات جڑے یہ ہینڈ بیگز صرف 3 بنائے گئے ہیں اور ہر بیگ کی تیاری میں 1 ہزار گھنٹے صرف ہوئے ہیں۔

    اس بیش قیمت ہینڈ بیگ کو بنانے کا ایک مقصد ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس بیگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بورینی میلانیز نے لکھا کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین بیگ ہے اور اسے بنانے کا مقصد سمندروں کی حفاظت کی طرف توجہ دلانا ہے جو پلاسٹک کے کچرے کی وجہ سے سخت خطرات کا شکار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BOARINI MILANESI (@boarinimilanesi)

    میلانیز کی جانب سے لکھا گیا کہ ان بیگز کی آمدنی کا ایک حصہ سمندروں کی صفائی کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔

    یہ بیش قیمت پرس مگر مچھ کی کھال سے بنایا گیا ہے اور اس کا رنگ سمندر سے ملتا جلتا چمکدار نیلگوں ہے، اس پر موجود تتلیاں وائٹ گولڈ سے بنائی گئی ہیں جبکہ اس کا کلپ ہیرے سے بنایا گیا ہے۔

    تتلیوں کے اندر بھی ہیرے اور قیمتی نیلم جڑے ہیں۔

    بیگ کی ڈیزائنر کیرولینا بورینی کہتی ہیں کہ اس کا سبز، نیلا اور سفید رنگ ان سمندروں کی طرف اشارہ ہے جو آلودگی سے قبل صاف شفاف تھے۔

    اس مہنگے ترین پرس کی قیمت 60 لاکھ یوروز یعنی پاکستانی 1 ارب 14 کروڑ 45 لاکھ 71 ہزار 962 روپے ہے۔

    یاد رہے کہ ہمارے سمندر اس وقت پلاسٹک کے کچرے کا گڑھ بنتے جارہے ہیں، نیدر لینڈز کے ماحولیاتی ادارے گرین پیس کے مطابق دنیا بھر میں 26 کروڑ ٹن پلاسٹک پیدا کیا جاتا ہے جس میں سے 10 فیصد ہمارے سمندروں میں چلا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق سنہ 2050 تک ہمارے سمندروں میں مچھلیوں اور دیگر آبی حیات سے زیادہ پلاسٹک موجود ہوگی۔

  • دبئی : منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری گرفتار

    دبئی : منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری گرفتار

    دبئی  : اماراتی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو 10 برس قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے 1.35 کلو ہیروئن شارجہ اسمگل کرنے کے جرم میں اسمگلر کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سے دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایئرپوريٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران پکڑا تھا، جس کے بعد پاکستانی شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ منشیات اسمگلنگ والا بیگ نہیں بلکہ اس کے ایک عزیز کا ہے کہ ج کمپیوٹر میں ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ 34 پاکستانی شہری کا بیگ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکین کیا گیا تو بیگ میں چھوٹے چھوٹے مشکوک بیگز موجود تھے۔

    کسٹم افسر نے مسافر کے بیگ سے دو لفافے برآمد ہوئے جس میں کوکین موجود تھی، تاہم مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے منشیات سے متعلق کوئی علم نہیں تھا منشیات سے بھرا بیگ میرے خلاف ایک سازش ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا میں دبئی کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستانی شہری پر کوئی جرم ابت نہیں ہوا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز عدالت نے کی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار درہم جرمانے اور 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    دبئی: منشیات فروشی کے الزام میں پاکستانی ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے کہ رواں برس اماراتی پولیس نے دبئی میں ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے پاکستانی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

    منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    خیال رہے کہ  رواں برس اپریل میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے سینئر پولیس چیف دبئی نے کہا تھا کہ  پاکستانیوں کے مقابلے میں بھارتی زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں۔