Tag: Handshake

  • ہاتھ ملانے سے انکار، مسلم جوڑا شہریت سے محروم

    ہاتھ ملانے سے انکار، مسلم جوڑا شہریت سے محروم

    برن : سوئٹزرلینڈ کے حکام نے مسلمان جوڑے کو شہریت دینے سے متعلق انٹریو کے دوران افسران سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان جوڑے کو شہریت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے حکام کی جانب سے مسلمان جوڑے کو شہریت کے حوالے سے کیے جانے والے انٹرویو کے دوران مخالف جنس کے افسران سے مصافحہ کرنے سے انکار پر شہریت دینے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کی جانب سے مسلمان جوڑے کو شہریت نہ دینے کی تصدیق کردی گئی ہے اور ساتھ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو شہریت نہ کی وجہ مذہب نہیں بلکہ صنفی مساوات ہے۔

    سوئس حکام کے مطابق شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کا کئی ماہ قبل انٹرویو لیا گیا تھا، انٹرویو کے دوران مذکورہ جوڑا مخالف جنس افسران کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

    سوئس حکام کا مؤقف ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے سوئس قوانین کا احترام اولین ترجیح اور معاشرے میں اچھی طرح ضم ہونا چاہیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی افریقہ کے جوڑے نے لوزان شہر کی شہریت حاصل کرنے کےلیے درخواست دی تھی، لوزان کے میئر کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے تاہم مذہب آزادی قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ایک سوئس اسکول کے دو مسلمان لڑکوں نے ایک خاتون استاد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد مذکورہ لڑکوں کے خاندان کو شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ سوئیڈن کی لیبر کورٹ نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو 40 ہزار کراؤن جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا جس میں ملازمت کے لیے انٹرویو لینے والے شخص نے ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو ختم کردیا تھا۔

  • ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو منسوخ، مسلم خاتون نے مقدمہ جیت لیا

    ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو منسوخ، مسلم خاتون نے مقدمہ جیت لیا

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی عدالت نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی مسلم خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنی کو 40 ہزار کراؤن معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن کی لیبر کورٹ نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو بھاری جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے جس میں ملازمت کے لیے انٹرویو لینے والے شخص نے ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو ختم کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلمان خاتون فرح الحاجہ سوئیڈن کے ایک نجی ادارے میں مترجم کی ملازمت کے لیے گئی تھی جہاں انہوں نے انٹرویو لینے والے مرد سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرح الحاجہ نے اسلامی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کہ نامحرم سے ہاتھ ملانے کے بجائے  سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کردیا تھا۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلم خاتون کا اس طرح سلام کرنا انٹرویو لینے والے کو ناگزیر گزرا اور مذکورہ شخص نے انٹرویو منسوخ کردیا تھا جس کے باعث فرح الحاجہ کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرح الحاجہ نے انٹرویو لینے والے شخص کے رویے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا اور کمپنی کے خلاف لیبر کورٹ میں مقدمہ درج کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرح الحاجہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ مسلم خاتون کا مرد و خواتین دونوں کے ساتھ یکساں رویہ ہے اور وہ نامحرم سے ہاتھ ملانے کے بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کرتی ہیں۔

    مسلم خاتون کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ریاست کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے افراد کی مذہبی آزادی کا تحفظ یقنی بنائے۔

    سوئیڈن کی لیبر کورٹ نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد 24 سالہ مسلم خاتون فرح الحاجہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنی کے اقدام کو امتیازی قرار دیا اور فرح الحاجہ کو 40 ہزار کراؤن معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

  • کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

    کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

    سیئول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اس موقع پر جنوبی اور شمالی کوریا کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سرحد پار کر کےجنوبی کوریا پہنچے ہیں  اس موقع پر جنوبی کوریا کے سربراہ ’مون جے ان‘ نے شمالی کوریا کے سربراہ کابھرپور  استقبال کیا جبکہ کم جونگ ان 65 سال بعد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔

    کم جونگ ان نے جنوبی کوریا آمد پر گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا اور شمالی کوریا کے رہنما کی جنوبی کوریا آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، علاوہ ازیں استقبالیہ تقریب میں موجود بچوں نے صدر شمالی کوریا کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

    امریکا اور جنوبی کوریا میں اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا

    اس موقع پر کم جونگ ان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، اس ملاقات میں دونوں ممالک جنگ بندی کے معاہدے کو امن معاہدے میں بدلنے پر بات کریں گے اور خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

    جنوبی کوریا کی سابق صدر کو24 سال قید کی سزا

    خیال رہے کہ دونوں ممالک گذشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، ماضی میں ایک دوسرے کے ملکوں کو تباہ کرنے جیسی سنگین دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ نے معذور بچے کا مصافحہ نظر انداز کردیا

    ٹرمپ نے معذور بچے کا مصافحہ نظر انداز کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روز ہی اپنی کسی نہ کسی حرکت کے باعث دنیا بھر کی تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے جس میں ٹرمپ ایک ننھے معذور بچے کا مصافحہ نظر انداز کر کے آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی ننھے بچے بھی موجود تھے۔ انہی میں سے ایک بچہ وہیل چیئر پر بھی بیٹھا تھا جو صدر ٹرمپ کی طرف نہایت پرشوق نظروں سے دیکھ رہا ہے۔

    صدر ٹرمپ مہمانوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسی دوران بچے نے اپنا ہاتھ ٹرمپ کی طرف بڑھا دیا جسے ٹرمپ نے دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔

    مزید پڑھیں: پولش خاتون اول نے ٹرمپ کا مصافحہ نظر انداز کردیا

    اس کے تھوڑی دیر بعد جب ٹرمپ بچے کے قریب پہنچے تب بھی وہ بچہ فضا میں ہاتھ بلند کیے ٹرمپ کی نگاہ کرم کا منتظر ہے لیکن ٹرمپ نے اس بار بھی اسے بالکل نظر انداز کردیا اور آگے چلے گئے۔

    اس سے تھوڑی دیر قبل ہی اسی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ نے معذور بچوں کو اوباما ہیلتھ کیئر بل سے متاثر بچوں کا نام بھی دیا تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرمپ کے اس تغافل کو نہایت دکھ بھرا قرار دیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولش خاتون اول نے ٹرمپ کا مصافحہ نظر انداز کردیا

    پولش خاتون اول نے ٹرمپ کا مصافحہ نظر انداز کردیا

    وارسا: دنیا بھر کے رہنماؤں کو اپنے بے تکے مصافحوں سے گڑبڑا دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید خفت کا شکار ہوگئے جب پولینڈ کی خاتون اول نے ان کا مصافحہ نظر انداز کر کے میلانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملا لیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ آج کل یورپی ملک پولینڈ میں ہیں جہاں انہوں نے پولش صدر اندریز ڈوڈا اور ان کی اہلیہ اگاتھا ڈوڈا سے ملاقات کی۔

    ملاقات اورفوٹو سیشن کے بعد دونوں جوڑوں نے رسمی طور پر ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

    اس موقع پر پولش خاتون اول ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھیں تو ٹرمپ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا، لیکن پولش خاتون اول نے انہیں نظر انداز کردیا اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملا لیا۔

    پولش خاتون اول کی اس حرکت پر ٹرمپ شرمندگی سے انہیں دیکھتے رہ گئے۔

    ٹرمپ کے اس خفت بھرے لمحے نے دنیا بھر میں ان کے ناقدین کو بے حد مسرور کردیا اور لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مذاق اڑانے لگے۔

    ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا، ’یہ عظیم خاتون آخر کون ہیں‘۔

    ایک شخص نے کہا کہ اس موقع پر ٹرمپ کا چہرہ دیکھنے لائق تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے شرمندگی بھرے یہ لمحات نئے نہیں۔ اس سے قبل اسرائیل اور اٹلی کے دورے کے دوران بھی وہ شدید شرمندگی کا شکار ہوئے تھے جب ان کی اہلیہ میلانیا نے بے اعتنائی سے ان کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔