Tag: handwriting

  • ہاتھ سے لکھنے کے حیران کُن فوائد؟

    ہاتھ سے لکھنے کے حیران کُن فوائد؟

    موجودہ معاشرے کی اگر بات کی جائے تو ہاتھ سے لکھائی کرنے کا رواج بہت کم ہوگیا ہے، کیونکہ کمپیوٹر یا فون پر ٹائپنگ کرنا ہاتھ سے لکھنے سے زیادہ بہتر ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دماغ کے لیے کم محرک ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرنٹیئرز ان سائیکالوجی‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ٹائپنگ کے بجائے ہاتھ سے لکھنا دماغ کی فعالیت کے لیے زیادہ اہم ہے۔

    نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (این ٹی این یو) کے محققین نے یونیورسٹی کے طلباء پر تجربات کئے جہاں انہوں نے ٹائپنگ اور ہاتھ سے لکھنے والے شرکا کی دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    محققین نے نتائج اخذ کئے کہ ہاتھ سے لکھنا سیکھنے اور یادداشت کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

    ماہ رمضان میں خواتین اپنی مصروفیات کیسے منظم کرسکتی ہیں؟

    پروفیسر، آڈرے ونڈر میر کے مطابق مطالعے کے نتائج میں ہماری اہم تلاش یہ تھی کہ ہاتھ سے لکھنا تقریباً پورے دماغ کو متحرک کرتا ہے بمقابلہ ٹائپنگ جو دماغ کو اس سطح پر متحرک نہیں کرسکتی۔

  • ہاتھ سے لکھی تحریر کس قدر اہم ہے؟ تحقیق میں انکشاف

    ہاتھ سے لکھی تحریر کس قدر اہم ہے؟ تحقیق میں انکشاف

    کمپیوٹر کے موجودہ جدید دور میں جب کاغذ اور قلم کا استعمال انتہائی کم رہ گیا ہے اس کے باوجود ہاتھ کی لکھائی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    ہاتھ سے لکھنے کی عادت انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور اس سے زندگی کے مثبت تصور کو قائم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    بچوں کا ہاتھ سے لکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لکھائی کے عمل کے دوران ہمارا دماغ بھی سیکھ رہا ہوتا ہے، جن بچوں کی لکھائی اچھی ہوتی ہے ان کی تخیلاتی قابلیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

    Child's

    انگریزی ویب سائٹ "کیئرٹو” کے مطابق اگرچہ بہت سے اسکولوں نے مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے ہاتھ سے لکھنے کو نظر انداز کر دیا ہے تاہم سائنس دانوں کا اس بات پر زور ہے کہ کاغذ پر ہاتھ سے لکھنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    علم نفسیات کی ایک سوسائٹی کی جانب سے شائع ہونے والے تحقیقی مطالعے کے مطابق لیپ ٹاپ کے بجائے ہاتھ سے نوٹس لکھ کر ان کو مرتب کرنے سے انسانی سمجھ میں بہتری آتی ہے۔

    لیکچروں کے دوران لیپ ٹاپ کے ذریعے نوٹس کو مرتب کرنے سے طالب علم کا معلومات کے ساتھ رابطہ کمزور رہتا ہے جو خود سیکھنے کے عمل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

     Handwriting

    ایک معروف جریدے "سائیکولوجی ٹوڈے” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھائی سیکھنے کا عمل انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہمیت کا حامل ہے۔

    ہاتھ سے لکھائی کے لیے انگلیوں کی درست حرکت کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انسانی دماغ سے متعلق تحقیقی مطالعوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھ سے لکھائی کے دوران دماغ کے مخصوص حصوں میں سرگرمی آتی ہے۔ یہ وہ حصے ہوتے ہیں جو کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے کیبورڈ کے ذریعے لکھتے ہوئے کسی قسم کا کردار ادا نہیں کرتے۔

    تحقیق سے ثابت ہے کہ جو طلبہ قلم سے لکھتے ہیں وہ یقینا کمپیوٹر کیبورڈ استعمال کرنے والوں سے زیادہ لکھتے ہیں۔ یہ لوگ تیزی سے لکھنے کے علاوہ زیادہ مکمل اور بہتر تشکیل کے ساتھ جملوں کو تحریر کرتے ہیں۔

    Professionals

    ہاتھ سے لکھائی اُن طلبہ کے لیے مددگار ہوتی ہے جو پڑھنے میں دشواری Dyslexia سے دوچار ہوتے ہیں۔ قلم کے ذریعے دائیں سے بائیں یا اس کے برعکس لکھائی ایسے طلبہ کے لیے انتہائی مفید ہے جن کو الفاظ کو درست طور پر پڑھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

    امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” نے کچھ عرصہ قبل بعض تحقیقی مطالعوں کا ذکر کیا تھا جس کے مطابق ہاتھ سے لکھائی عمر رسیدہ افراد کے دماغوں میں تحریک پیدا کرتی ہے۔

    ہاتھ کی لکھائی کے ایک ماہر ڈاکٹر مارک سیور کہتے ہیں کہ سکون سے متعلق ایک جملہ تحریر کرنا درحقیقت ایک قسم کا "علاج” ہے۔ مثلا یہ جملہ "میں خیریت سے ہوں گا” دن میں کم از کم 20 مرتبہ لکھنے سے واقعتا انسان زیادہ راحت اور سکون کا حامل ہو سکتا ہے۔ بالخصوص وہ لوگ جو نفسیاتی مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔

    بہرکیف خلاصہ یہ ہے کہ بعض روایتی مہارتیں اور صلاحیتیں اتنی اہم اور قیمتی ہوتی ہیں جن کو ہمیں کھونا نہیں چاہیے۔ بالخصوص جب کہ ہماری عقل اور دماغ کے لیے یہ بہت فائدے مند ہوں۔

  • خاتون کی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کی ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

    خاتون کی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کی ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

    خاتون کی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    کاغذ پر کچھ بھی لکھنے کیلئے قلم کا استعمال لازمی امر ہے اور اگر اس قلم سے آپ کی تحریر لکھنے کا انداز خوبصورت ہو تو یہ انداز تحریر آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

    ہمیں بچپن سے ہی اساتذہ کی جانب سے ہمیشہ یہ سکھایا جاتا رہا ہے کہ اچھی لکھائی پورے متن کے مواد کو خوبصورت بنا سکتی ہےاور لوگوں کو آپ کی شخصیت سے متاثر بھی کرسکتی ہے۔

    کچھ اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے ایک خاتون نے شیئر کیا ہے، اس کی ہینڈ  رائٹنگ کی تین  ویڈیوز نے لاکھوں دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

    مذکورہ خاتون نے یوٹیوب چینل پر اپنی تخلیق کردہ ہینڈ رائٹنگ کے اسباق کو ویڈیوز کے ساتھ "چارم” لکھ کر شیئر کیا، جس پر لاکھوں صارفین نے اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔