Tag: hang

  • بھارت: پالتو کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل

    بھارت: پالتو کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں 3 نوجوانوں کی ایک کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں میں غم و غصے اور بے چینی کی لہر دوڑا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد ایک سیاہ کتے کے گرد کھڑے ہیں اور کتا گلے میں آہنی زنجیر کے ساتھ فضا میں معلق ہے۔

    ایک نوجوان زنجیر کو پکڑ کے کھینچتا ہے اور دیوار کے ساتھ ٹانگ لگا کر زنجیر کو زور لگاتا ہے۔

    زنجیر زور سے کھینچنے کے بعد فضا میں معلق کتا بے حس و حرکت ہوجاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 3 ماہ قبل کی ہے اور اب اس کے وائرل ہونے کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والے کتے کے مالک کو سوال و جواب کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے سبب اس سے قبل ممبئی میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر یومیہ 5 ہزار روپے جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    نوئیڈا میں بھی راہ گیروں پر حملہ کرنے والے پالتو بلی یا کتے کے مالکان پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور متاثرہ شخص کے علاج معالجے کی ذمہ داری عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • گلائڈر سے زمین کے نظارے کرنا امریکی شہری کے لیے مشکل کا باعث بن گیا

    گلائڈر سے زمین کے نظارے کرنا امریکی شہری کے لیے مشکل کا باعث بن گیا

    برن : گلائیڈر اڑانا امریکی شہری کے لیے مشکل کا باعث بن گیا انسٹرکٹر کی کوتاہی کے باعث امریکی سیاح 4 ہزار فٹ کی بلندی سے گرتے گرتے بچا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں گاڑیوں کے پرزوں کی لین دین کرنے والے کریش گرسکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سویٹزرلینڈ گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے آسمان نے سوئیٹزر لینڈ کے خوبصورت نظارے کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ حسین ایک خوفناک تجربے میں تبدیل ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرس گُرسکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ 4 ہزار فٹ بلند پہاڑ سے گلائیڈر(جہاز نماشے ) سے اڑان بھری لیکن انسٹرکٹر ان کی حفاظتی بیلٹ گلائیڈرمیں بھاندننا بھول گیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرسکی دو منٹ تک گلائیڈر پر بغیر کسی سہارے لٹکے رہے اور پائلٹ نے بھی دو منٹ بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    حادثے کا شکار امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں بس خود پر قابو پانے کی کوشش کررہا تھا، اپنے جان بچانے کےلیے گلائیڈر پر خود کو لٹکائے رکھنے کے لیے کوشاں تھا، میں نے نیچے دکھا اور اپنے بارے میں خیال آیا کہ میں موت کے منہ میں جارہا ہوں۔

    گرسکی کا کہنا تھا کہ میرے دائیں ہاتھ کی گرفت پائلٹ کے کندھے پر کم ہوتی جارہی تھی جس کے باعث صورتحال مزید خوفناک ہورہی تھی۔

    متاثرہ امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اس خوفناک سفر میں پائلٹ کی بہت بڑی غلطی تھی جس نے میری حفاظتی بیلٹ گلائیڈر سے نہیں باندھی اور کچھ لمحوں بعد میں ایک ہاتھ کی مدد سے اڑ رہا تھا اور خوفناک سفر ختم ہونے بعد مجھے بائیں ہاتھ کی سرجری کروانی پڑی۔

  • خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

    خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شہباز شریف کہتے ہیں کہ مدت پوری ہونے کے بعد ہم ذمہ دار نہیں ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بجلی نہیں بریانی تھی جو تھیلی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازنے پہلے کہا تھا لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں جبکہ بعد میں مریم نواز نے تسلیم کیا پراپرٹی ان کی ہے۔

    رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان سے پوچھا پیسے کہاں سے آئے، نوازشریف، مریم نواز اور ان کے بھائی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، نہ ڈھیل ہونی چاہیے اور نہ ہی ڈیل ہونی چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث آج کہہ رہے ہیں کہ دباؤہے، اس وجہ سے کام نہیں کرسکتا، خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، شریف خاندان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوگئی ہے، کیس ختم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جارہا ہے، خواجہ حارث مقدمہ آگے لڑتے ہیں تو اچھی بات ہے، ورنہ ان کی جگہ سرکاری وکیل دیا جائے۔

    فواد چوہدری نے شہباز شریف کر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور شہباز شریف کہتے ہیں مدت پوری ہونے کے بعد ہم ذمہ دار نہیں ہیں، سمجھ نہیں آتی ’بجلی تھی یا بریانی‘ جو شاپر میں ساتھ لے گئے۔

    پی دوسری جانب ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان رضیہ سلطانہ بننے آئی تھیں اور سنی لیونی بن کرواپس گئیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • کراچی سینٹرل جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

    کراچی سینٹرل جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

    کراچی : سینٹرل جیل میں قید دوہرے قتل کے مجرم مختیار علی راجپوت کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگن کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدی مختارعلی راجپوت کو آج صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی گئی ہے۔ مختارعلی راجپوت کو قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مختارعلی کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلی سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم مختیار علی راجپوت نے 2014 میں دو افراد کا قتل کیا تھا، ملزم کوسٹ گارڈ میں ملازم تھا اور اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے دو افراد کو قتل کیا تھا جس جرم میں ملزم کو پھانسی دی گئی ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ ملزم کی لاش ضروری کارروائی پوری کرکے اس کے بھائی افتخار علی راجپوت کے حوالے کر دی گئی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ :تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    گوجرانوالہ :تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    گوجرانوالہ: تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا دیا گیا، مجرم نے 2002میں ضلع کچہری میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں آج علی الصباح تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم سابق پولیس اہلکار گلزار کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر انتہائی رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے، سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    مجرم گلزار نے 2002میں ضلع کچہری میں تین افراد کو ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، مجرم گلزار کے بلیک وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد بشیر نے10 مارچ کو جاری کئے تھے۔


    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد تختۂ دار کے حوالے


    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے تحت پھانسی دے دی گئی، پھانسی پانے والوں میں سید زمان‘ شوالے اورمحمد ذیشان شامل ہیں

    خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، تاہم 2014دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

  • ملک کی مختلف جیلوں میں 8 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

    ملک کی مختلف جیلوں میں 8 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں کی جیلوں میں آج آٹھ افراد کی سزائے موت پرعملدرآمد کردیا گیا ، دسمبرمیں سزائے موت سے پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک 230 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

    سزائے موت کی سزا پانے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں، سزائے موت پر عمل درآمد اٹک، گجرات، ملتان اور بہاولپورکی جیلوں میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد اعظم اورمحمد اسلم نامی بھائیوں کو گجرات میں سزائے موت دی گئی جبکہ غلام قادر اورغلام سرورنامی بھائیوں کو بہاولپور کی جیل میں سزا دی گئی۔

    دوہرے خون کے الزام میں سزا یافتہ محمد اشرف کو اٹک جیل میں تختۂ دارکے حوالے کیا گیا اوردوافراد کو ملتان اورایک کو بہاولپور کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔

    پاکستان میں سزائے موت پرچھ سال سزائے موت پر پابندی عائد رہی جسے آرمی پبلک اسکول سانحے کے بعد ختم کیا گیا اوراب تک مختلف جیلوں میں کل 230 مجرمان کو تختہ دارکے حوالے کیا جاچکا ہے۔

  • قومی ایکشن پلان: تین مجرم تختۂ دار کے حوالے

    قومی ایکشن پلان: تین مجرم تختۂ دار کے حوالے

    لاہور/پنجاب: لاہوراورگجرانوالہ میں سزائے موت کے منتظر3قیدیوں کو تختۂ دارپرلٹکا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    آج بھی لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دوقیدیوں شفاقت اورانعام اللہ کو تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

    مجرم انعام اللہ نے معمولی تنازعے پرایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم شفاقت کو 2005 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    گجرانوالہ میں سزائے موت کے قیدی طارق کو پھانسی دیدی گئی مجرم طارق نے اپنی بھتیجی کو قتل کیا تھا۔

  • قتل کے مزید پانچ مجرم تختہ دارپرجھول گئے، کل تعداد 193 ہوگئی

    قتل کے مزید پانچ مجرم تختہ دارپرجھول گئے، کل تعداد 193 ہوگئی

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل اورراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کےپانچ مجرموں کو تختہ دارپہ لٹکا دیا گیا۔

    جیل حکام کے مطابق ندیم شہزاد ، ثمر جان اور ریاض نامی تینوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی اور اعلیٰ عدلیہ سے بھی اپیل کی درخواستیں مسترد ہوچکیں تھیں ،ورثاء سے ملوانے کے بعدصبح سویرے تینوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    جیل ذرائع کے مطابق ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998ء میں نصیر آباد لاہور سے ایک بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جبکہ ریاض نے2005ء میں شالیمار کے علاقے میں دو افراد کا قتل کیا تھا۔

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کوپھانسی دیدی گئی، مجرموں نے 2002 میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

    پھانسی کے بعد مجرمان کی لاشیں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    پاکستان میں 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکو ل پرحملے کے بعد طویل عرصے سے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھائی تھی جس کے بعد آج ہونے والی پھانسیوں سمیت ملک بھر میں 193 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

  • پنجاب میں 3 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

    پنجاب میں 3 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

    راولپنڈی: سرگودھا کی ڈسٹرکٹ اورراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیاجبکہ جہلم کے ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں کی پھانسی مؤخرکردی گئی۔

    سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں طارق نامی مجرم کو تختۂ دارپرلٹکایا گیا۔ مجرم نےسن 2000 میں تلخ کلامی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    آج علیٰ الصباح راولپنڈی کےاڈیالہ جیل میں بھی سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی کی سزا دیدی گئی۔ مجرم جہانداد خان نے2002 میں ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ ارشد نامی شخص نے بھی 2001 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب جہلم کے ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں کی پھانسی مؤخرکردیا گیا۔

    رمضان المبارک میں پھانسی کی سزا پر بند ش کے بعدملک بھرکی جیلوں میں پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج کی پھانسیوں سمیت کل 12 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

  • ممبئی دھماکے: بھارت میں یعقوب میمن کو پھانسی دےدی گئی

    ممبئی دھماکے: بھارت میں یعقوب میمن کو پھانسی دےدی گئی

    ممبئی: 1993 کے ممبئی دھماکوں کےالزام میں قید یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف نظرِثانی کی اپیل مسترد ہوتے ہی ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

    بھارت کی تاریخ میں پہلی باررات کی تاریکی میں نئی دہلی میں سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدی یعقوب میمن کی نظرِثانی کی درخواست پرسماعت کی۔


    سلمان خان کا ممبئی دھماکوں کے مجرم کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف سے سوال


    تین رکنی بینچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، رات گئے کمرہ عدالت سے باہر ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے ملزم یعقوب میمن کی فوری پھانسی کیلئےاحتجاج بھی کیا گیا،اس سے پہلے بھارتی صدرپرناب مکھرجی نےبھی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

    یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگرمیمن پر1993 میں ممبئی میں دھماکے کرانے کاالزام تھاجس کی بنا پروہ بھارت سے فرار ہوگیا جبکہ اس کے بھائی یعقوب میمن نے رضاکارانہ طوراپنے ملک جاکرالزامات کا سامنا کیا، لیکن بھارت کی بدنام زمانہ ٹاڈا کورٹ نے یعقوب میمن کو سزائےموت سنادی جس پرصبح سویرے ناگپورجیل میں عملدرآمد کیاگیا۔

    واضح رہے کہ یعقوب میمن کو اس کی 54ویں سالگرہ کے دن پھانسی کی سزا دی گئی۔