Tag: hang till death

  • قتل بعد اززیادتی کے مجرم کوسزائے موت دے دی گئی

    قتل بعد اززیادتی کے مجرم کوسزائے موت دے دی گئی

    ویہاڑی: سزائے موت کے ایک قیدی کی سزا پر پنجاب کے ضلع ویہاڑی میں عملدرآمد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالغفورنامی مجرم کو 1991 میں ویہاڑی کی ایک آٹھ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    عبدالغفور کو صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ویہاڑی میں سزائے موت دی گئی۔

    پاکستان میں 17 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پرہونے والے حملے کے ردعمل میں سزائے موت پر عائد پابندی اٹھالی گئی تھی۔

    ابتدا میں صرف دہشت گردی کے مجرموں پر عائد پابندی ختم کی گئی تھی لیکن مارچ میں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو سزائے موت کے منتظر تمام قیدیوں کی سزاوٗں پر عملدرآ مد کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پنجاب میں دو مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد

    پنجاب میں دو مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد

    لاہور: پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو علی الصبح تختۂ دارکے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات طیب اور جعفر نامی مجرمان کی سزا کے حکم نامے پر لاہور اور ساہیوال میں عمل در آمد کیا گیا۔

    طیب کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جبکہ جعفر کو ساہیوال سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے جرم میں سزا دی گئی۔

    طیب نے سال 2002 میں ایک شخص کو جبکہ جعفر نے 1997 میں دو افراد جن میں سے ایک خاتون تھیں کہ قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    دریں اثناء بلوچستان کی مچھ جیل میں آج دی جانے والی دو سزائے موت ملتوی کردیں گئی۔

    جیل سپرٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں مجرمان محمد اسماعیل اور محمد زمان کو آج سزائے موت دی جانی تھی لیکن مجرموں کے اہل ِخانہ اور مقتولین کے اہل ِ خانہ کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کی صورت میں پھانسی کو موخر کیا گیا۔

    معاہدے کی کاپی جوڈیشل مجسٹریٹ جو بھی فراہم کردی گئی جس کے بعد دونوں کی سزائے موت ختم کردی گئی۔