Tag: hangama arai

  • سندھ اسمبلی آج بھی مچھلی بازار بنی رہی، ڈونلڈ ٹرمپ کے چرچے

    سندھ اسمبلی آج بھی مچھلی بازار بنی رہی، ڈونلڈ ٹرمپ کے چرچے

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گرما گرمی عروج پر رہی۔ وزیرا علیٰ کے پالیسی بیان پر اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کیا۔ اسپیکر اسمبلی چپ کراتے رہ گئے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی آج بھی گرماگرمی عروج پر رہی۔ اپوزیشن اراکین کا پارہ ہائی رہا۔ اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریر کے بعد بولنے کی اجازت نہ ملنے پر خوب شورشرابہ کیا۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو اور اپوزیشن اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اسپیکر آغا سراج درانی اراکین کو چپ کراتے رہ گئے لیکن اراکین نے ایک نہ سنی ۔آخر کار اسپیکر نے اجلاس میں پانچ منٹ کا وقفہ لیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی اراکین اسمبلی اسپیکر کی ڈائس کے پاس جمع ہوگئے اور احتجاج کیا۔

    انہوں نے اپوزیشن ارکان کو کہا کہ اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں نہیں تو میں اجلاس ملتوی کردوں گا مگر کوئی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

    علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رکن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن رکن نے اسپیکر سے سوال کیا کہ آپ کو یہ لال رنگ کی ٹائی کس نے بھیجی ہے؟ جس پر آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ یہ ٹائی مجھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھیجی ہے۔

    اسپیکر نے رکن اسمبلی سیف الدین خالد سے کہا کہ بھائی آپ نے شرٹ اچھی پہنی ہوئی ہے، ایک موقع پر حکومتی ارکان اور اپوزیشن لیڈر آپس میں الھجتے رہے اور اسپیکر چپ کراتے رہے۔

  • ننکانہ صاحب ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اعلٰی حکام کوپیش، مقدمہ درج

    ننکانہ صاحب ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اعلٰی حکام کوپیش، مقدمہ درج

    ننکانہ صاحب : سرکاری املاک کونقصان پہنچانےسےمتعلق ننکانہ صاحب ہنگامے کی رپورٹ اعلٰی حکام کوپیش کردی گئی، متروکہ وقف املاک پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ متروکہ املاک پر قابضین نے ایک بار پھر تعمیرات کا سلسلہ شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کےدفترپر حملہ سے متعلق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی گئی، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر حملہ آور مقامی نہیں تھے، ایف آئی آر میں سو سے زیادہ افراد کو واقعہ میں ملوث قراردیاگیاہے۔

    رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے ڈی پی او کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا، جس پر ڈی ایس پی سمیت سو اہلکار محکمہ متروکہ وقف املاک کو دیئے گئے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں متروکہ وقف املاک کے چئیرمین صدیق الفاروق کی گاڑی پرفائرنگ اور پتھراؤ ہوا۔

    ننکانہ صاحب ہنگامہ،ن لیگیوں کا ایک دوسرے پر الزام

    اس حوالے سے متروکہ وقف املاک کے چئیرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ناجائز قبضہ ختم کرنے پر ٹیم پر حملہ کیا گیا، یاد رہے کہ واقعےکی کوریج پرمشتعل افراد نے اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین طاہر محمود سے کیمرہ اور موبائل فون چھین لیا تھا۔

    علاوہ ازیں ننکانہ صاحب میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد قابضین نے ایک بار پھر مبینہ طورپرناجئز تعمیرات کا سلسلہ پھر شروع کردیا ہے، غالب گمان ہے کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے بااثر لوگ ہیں۔ پولیس نے مقدمات بھی درج کئے لیکن تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔