Tag: hanged

  • دہلی بس گینگ ریپ: ہولناک جرم کے مجرمان کا انجام قریب

    دہلی بس گینگ ریپ: ہولناک جرم کے مجرمان کا انجام قریب

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سنہ 2012 میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی جیوتی کے 4 مجرمان کو رواں ماہ پھانسی دے دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے دہلی بس گینگ ریپ کے 4 مجرمان کی سزائے موت کے لیے نئی تاریخ دے دی، مجرمان کو 20 مارچ کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پھانسی دے دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مجرمان میں سے ایک پون گپتا کی رحم کی اپیل بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے مسترد کردی تھی جس کے بعد حکومت نے عدالت سے درخواست کی کہ مجرمان کی پھانسی کی نئی تاریخ جاری کردی جائے۔

    زیادتی کا شکار جیوتی کی والدہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پھانسی کی یہ تاریخ آخری ثابت ہوگی اور اس تاریخ پر مجرمان کو پھانسی مل جائے گی، جب تک انہیں پھانسی نہیں ہوجاتی تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں: ہر 15 منٹ میں ایک بھارتی خاتون زیادتی کا شکار

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے مرتے ہوئے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ اس کے مجرموں کی سزا کو یقینی بناؤں تاکہ ایسے گھناؤنے واقعات پھر رونما نہ ہوں۔

    یاد رہے کہ 23 سالہ طالبہ جیوتی سنگھ دسمبر 2012 میں اپنے ایک دوست کے ساتھ رات کے وقت سنیما سے گھر واپس جارہی تھیں جب خالی بس میں موجود اوباش مردوں نے جیوتی کو اجتماعی زیادتی اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مجرمان نے جیوتی کے دوست پر بھی تشدد کر کے اسے بس سے اتار دیا بعد ازاں زندہ درگور جیوتی کو سڑک پر پھینک دیا۔

    جیوتی چند دن اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد سنگاپور میں دم توڑ گئی جہاں اسے علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تھا، جیوتی کے بہیمانہ قتل اور زیادتی نے پورے بھارت میں آگ لگا دی  اور ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔

    کیس میں 6 افراد کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا جن میں سے ایک ملزم کو کم عمر ہونے کی بنیاد پر مختصر حراست کے بعد رہا کر دیا گیا تھا، ایک ملزم نے جیل میں خودکشی کرلی تھی، جبکہ اب بقیہ چاروں مجرمان کو اسی ماہ سزائے موت دی جانی ہے۔

  • خیبرپختونخوا کی جیل میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی

    خیبرپختونخوا کی جیل میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی

    پشاور : خیبرپختونخواکی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی، تینوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خطرناک دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، پھانسی پانے والوں میں دہشتگرد ساجد ،بہرام شیر،فضل غفار پی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تینوں دہشت گرد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے اور فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں نے گرلزاسکول پر حملے بھی کئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا، دہشتگرد ساجد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ،  بہرام شیر فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے  میں ملوث تھا جبکہ فضل غفار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں :

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14جولائی 2016 کو دہشت گرد بہرام کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، 15مارچ دو ہزار سولہ کو دہشت گرد فضل غفار کی سزائے موت کی توثیق کی تھی جبکہ 7نومبردو ہزار سولہ کودہشت گردساجد کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

    آئی ایس پی آر دہشتگردوں کوالزامات ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔

    دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں احمدعلی،اصغرخان،ہارون رشید،گل رحمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی


    گزشتہ ہفتے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل تھے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

  • فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے مزید4  دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے مزید4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    پاکستان مخالف کارروائیوں میں سرگرم چاروں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 4دہشت گردوں کو آج صبح پھانسی دی گئی، ، پھانسی پانے والیوں میں قیصر خان ولد حبیب خان ، محمد عمر ولد سیدا جان ، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیز خان ولد اشبر شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے اور ان کو شہید و زخمی کرنے کے واقعات سمیت ایک مسجد پر حملے اور نمازیوں کو شہید کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی


    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشتگردوں کو سب سے زیادہ پھانسی آپریشن ردالفساد کے دوران دی گئی ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں برکت علی ولد عبدالغفور ، محمد عادل ولد محمد اکبر جان ، اسحاق ولد عبدالحئی اور لطیف الرحمان ولد سیف الرحمان شامل تھے۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ایک اور مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے رہائشی عمران ولد عبدالرحمان نامی شخص نے معمولی تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    جس کے بعدمجرم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے ماتحت عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    صدر مملکت نے مجرم عمران کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ گزشتہ روز مجرم کی اس کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کروانے کے بعد آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے پھانسی پر غیر اعلانیہ عائد پابندی ختم کر دی گئی تھی۔ رواں سال اگست  تک 200  سے افراد کو پھانسی کی سزا  دی جاچکی ہے۔

  • سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی دیدی گئی

    سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی دیدی گئی

    پنجاب: گجرانولہ میں سزائے موت کے دو اور فیصل آباد میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ فریقین میں صلح پر دو مجرموں کی سزا پانچ دن کے لئے مؤخر کردی گئی۔

    گجرانوالہ اور فیصل آباد میں سزائے موت کے منتظر تین قیدی اپنے منطقی انجام کو پہنچے جبکہ فیصل آباد میں دو مجرموں کی پھانسی کا عمل پانچ روز کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

    گجرانوالہ سینٹرل جیل میں مجرم اعجاز اور عبدالجبار کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، مجرم اعجاز کو انیس سو پچانوے جبکہ عبدالجبار کو دوہزار ایک میں قتل ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں مجرم ظفر کو پھانسی دے دی گئی، مجرم ظفر نے دوہزار پانچ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون کو قتل کیا تھا۔

  • فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: ملک میں مجرموں کی پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد جاری ہے، آج صبح فیصل آباد میں قتل کی پاداش میں سزائے موت پانے والا مجرم افضل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

    مجرم افضال کو فیصل آباد کے سینٹرل جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا، مجرم نے انیس سوپچانوے میں سیالکوٹ میں سلیم عرف شاہین کو قتل کیا تھا۔

    مجرم افضال شیخوپورہ کے علاقے فرخندآباد کا رہائشی تھا، مجرم کو تیرہ اپریل سن دوہزار میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    مجرم نے اپنی وصیت میں لواحقین کو ذاتی تنازعات اور طیش میں آنےسے باز رہنے کی تلقین کی، ملک میں پھانسی کی سزا بحال ہونے کے بعد اب تک اکسٹھ مجرمان کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں چھ مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جبکہ ساہیوال اور میانوالی میں لواحقین کی معافی کے بعد دو مجرمان کی پھانسی موخرکر دی گئی تھی ۔

  • لاہور: اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دے دی گئی

    لاہور: اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دے دی گئی

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دے دی گئی۔

    جھنگ کے رہائشی اکرام الحق عرف لاہوری کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شور کوٹ میں نیر عباس نامی شخص کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

    آٹھ جنوری کو مقدمہ مدعی الطاف حسین نے پھانسی سے کچھ دیر قبل انہیں معاف کردیا تھا ، جس کے بعد پھانسی کو روک دیا گیا اور کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا۔ جہاں پر عدالت نے سزا کو برقرار رکھا۔

    عدالت نے اکرام الحق عرف لاہوری کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سترہ جنوری کو پھانسی لگانے کا حکم دیا تھا، مختلف عدالتوں میں اکرام الحق کی اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں، جس کے بعد صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

    کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ آٹھ جنوری کو اکرام الحق کی پھانسی ملتوی کر دی گئی تھی

    سزائے موت پر عملدرآمد پر سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد یہ بیسویں پھانسی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے پشاور میں گذشتہ ماہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں طالبان کے حملے میں 132 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد سزائے موت کے عمل درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

    مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

     راولپنڈی : مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

      اڈیالہ جیل میں قید مشرف حملہ کیس کےمجرم خالد محمود پھانسی دے دی گئی ہے پھانسی سے قبل مجرم خالد محمود کی لواحقین سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی ، پھانسی کے بعد مجرم کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود کی بیوی، بچوں اور ہمشیرہ سمیت خاندان کے 27 افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک آخری ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف رینجرز اور ایلیٹ کمانڈر تعینات کر دیئے گئے تھے، جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود پاکستان ائیر فورس کا چیف ٹیکنیشن تھا جسے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے پر ایرانی خاتون کو پھانسی

    سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے پر ایرانی خاتون کو پھانسی

    ایران: سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں چھبیس سالہ خاتون کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ریحانہ جباری کو دو ہزار سات میں سابق انٹیلیجنس اہلکار مرتضیٰ عبدل علی سربندی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ریحانہ جباری کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے پر اپنے دفاع میں سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کیا۔

    ریحانہ کی سزائے موت پرعمل درآمد روکنے کے لئے فیس بک اور ٹوئٹر پرمہم بھی چلائی گئی تھی۔