Tag: hanging

  • صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید دو ہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد میں توسیع ختم جیل حکام کو نئے ڈیتھ وارنٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد صدارتی حکم نامہ کے مطابق ایک ماہ کے لئے تک روک دی گئی تھی جو آج 30اپریل کو پوری ہوگئی، اب نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہی صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد ہوسکے گا جس کے لئے کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا گیا جہاں سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

     اس سے قبل صولت مرزا کے انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد 18مارچ کو پھانسی سے صرف چند گھنٹے قبل دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد تین روز کے لئے روک دی گئی تھی جس کے بعد پھانسی یکم اپریل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جس پر 31مارچ کوجاری ہونے والے صدارتی حکم نامہ کے تحت عملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دی گئی۔

  • اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اسلام آباد: شاہد حامد قتل کیس کے مجرم صولت مرزا نے سندھ ہائی کورٹ کو چار خطوط لکھے ہیں جن میں کہا ہے کہ انکی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں، عدالت اہلیہ اور خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

    سندھ ہائی کورٹ کو لکھے گئے خطوط میں صولت مرزا نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز آر ہی ہیں ، انکی اہلیہ کال کرنےو الوں کو جانتی ہیں۔

     اس لئےمتعلقہ ایس ایس پی ان کی اہلیہ کا بیان قلم بند کریں اورملزمان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے صولت مرزا نے مطالبہ کی اہے کہ دھمکی آمیز کالز کرنے والوں کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں۔

     انہوں نے اپنی بیوی اور اہلہ خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک اس مسئلہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی ان کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔

     سندھ ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق عدالت کے رجسٹرار نے خط اعتراض لگا کر واپس کر دئے ہیں اور صولت مرزا سے کہا گیا ہے کہ عدالتیں خطوط پر کارروائی نہیں کرتیں، صولت مرزا عدالتی کاروائی چاہتے ہیں تو عدالتی طریقہ کار استعمال کیا جائے۔

  • ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دھمکی آمیز کالز میں کہا جا رہا ہے کہ جو تم لوگ کررہے ہو اس کا انجام سوچ لینا۔

    صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیںا بھی تک تین دھمکی آمیز کالز آئی ہیں جس میں سے دو کو ہم پہلے سے جانتے ہیں جو کہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرایا کرتے تھے۔

    صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار متحدہ قومی مومنٹ ہوگی۔

  • صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    کوئٹہ: مچھ جیل حکام کو صولت مرزاکے پھانسی موخر کیے جانے کے نئے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں صولت مرزا کو ایکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

    مچھ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو یکم اپریل صبح پانچ بجے پھانسی دے دی جائے گی تیس دن کی پھانسی میں موخر کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔

     صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب تک صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے۔

    جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔

  • سزائے موت کے 7مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    سزائے موت کے 7مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    سکھر: کراچی ، سکھر، راولپنڈی اور فیصل آباد میں سزائے موت کے سات مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے، سات مجرموں میں سے سکھر میں تین، فیصل آباد میں دو جبکہ راولپنڈی اور کراچی میں ایک ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔

    سکھر سینٹرل جیل میں صبح ساڑھے چھ بجے وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر اور ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین مجرموں محمد طلحہ،خلیل احمد اور شاہد حنیف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    کراچی میں سزائے موت کے قیدی بہرام خان کو بھی صبح ساڑے چھ بجے پھانسی دی گئی، بہرام خان نے دو ہزار تین میں ذاتی دشمنی پر سندھ ہائی کورٹ میں گھس کر ایڈوکیٹ اشرف کو قتل کیا تھا، سینٹرل جیل کراچی میں سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے۔

    بہرام نے اپنی سزا کے خلاف پہلے سندھ ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں اپیل کی، جسے دونوں  عدالتوں نے مسترد کر دیا تھا، بلاآخر صدر پاکستان نے بھی بہرام کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بھی صبح ساڑھے چھ بجے کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں سزائے موت کے مجرم ذوالفقار احمد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، امریکی قونصلیٹ پر حملے میں دو رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    ذوالفقار کو فروری 2003 میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ چلا کر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں صبح سات بجے کے قریب سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث مجرموں نائیک نوازش علی اور مشتاق احمد کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، پھانسی کے موقع پر موجود مجرموں کے اہلخانہ کی جانب سے چیخ و پکار کے مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ جیل انتظامیہ نے طبی معائنے کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردیں ہیں۔

    پھانسیوں پر علمدرآمد کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

    اس سے پہلے نو جنوری کو مشرف حملہ کیس میں ملوث خالد محمود کو پھانسی دی گئی تھی۔

  • فیصل آباد: قید مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع

    فیصل آباد: قید مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع

    فیصل آباد: سنٹرل جیل میں قید مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع ہے، دہشت گردوں کو مشرف حملہ کیس اور راولپنڈی بینک ڈکیتی قتل کیس میں سزائے موت ہوئی، جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے ۔

    فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں موجود سزائے موت کے دو مجرموں نائیک نوازش علی اور لانس نائیک غلام نبی کو مشرف حملہ کیس میں سزا ہو ئی تھی جبکہ عبدالمالک اور محمد مشتاق راولپنڈی میں بینک میں ڈکیتی اور قتل کیس کے مجرم ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے ان چاروں دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں، ان دہشت گردوں کو بھی فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل ہی میں پھانسی دی جائے گی ۔

    سنٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مزید چار دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ڈیتھ وارنٹ موصول ہوتے ہی انہیں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

  • کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخی مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے، جیل میں سزائے موت کے ستانوے قیدی موجود ہیں۔

    بلوچستان کے حساس مچھ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، طویل عرصے بند اس جیل کے پھانسی گھاٹ کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مچھ جیل میں ستانوے قیدی سزائے موت کے متنظر ہیں، جن میں سے اکتالیس کی اپیلیں سپریم کورٹ اور اکتالیس کی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، رحم کی اپیلیں مسترد ہوتے ہی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع کردیں گے۔

    مچھ جیل کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے اندر اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔