Tag: Hangu

  • ہنگو، اورکزئی، خیبرایجنسی میں کارروائیاں،39دہشتگرد ہلاک

    ہنگو، اورکزئی، خیبرایجنسی میں کارروائیاں،39دہشتگرد ہلاک

    ہنگو: اورکزئی اور خیبرایجنسی سمیت ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں انتالیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آج اورکزئی اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں نے انیس دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ بیس دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان اورکزئی اورخیبرایجنسیوں کے بارڈر پر خزانہ کنڈاؤ اور شیریں درہ کے مقامات پرجھڑپیں ہوئیں، دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کے بعد پسپائی اختیار کرلی اور نوساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    اس سے قبل ہنگو خزینہ چوک کی چیک پوسٹ پرشدت پسند بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آورہوئے تاہم سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے تھے۔

  • ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، مقابلے میں بیس شدت پسند مارے گئے، دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو پچاسی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

    ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا ناقابلِ واپسی مرحلہ شروع ہوچکا ہے، قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    خزینہ چوک پوسٹ پر دہشتگرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، اڈیا لہ جیل، ایئر پورٹ ،ریلوے اسٹیشن، ریس کو ریس، نصیر آباد، کینٹ، آر اے بازار، ٹیکسلا ، واہ کینٹ، نیو ٹاون اور پیر ودھائی سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاسی افراد حراست میں لئے گئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا، ذرائع کے مطابق آپریشن کا ٹارگٹ کالعدم تنظیموں کے اہم رہنما، سہولت کار اور افغان باشندے ہیں۔

  • ہنگو: دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

    ہنگو: دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

    ہنگو: دہشت گردوں نے گشت پرمعمور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام ڈسٹرکٹ ہنگو کے علاقے سرکی پیالہ میں گشت پرمعمورپولیس موبائل کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

    ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر تاحال مقابلہ جاری ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری روانہ کی گئی ہے۔

    اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک پولیس اہلکاردہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرچکا ہے جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں واقعے کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • خیبرون آپریشن: چھ اہلکار شہید، 20 شدت پسند ہلاک

    خیبرون آپریشن: چھ اہلکار شہید، 20 شدت پسند ہلاک

    ہنگو: لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے شیریں درہ میں فورسزاورشدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور3زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے شیریں درہ میں خیبر ایجنسی اور لوئر اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے پرواقع زاوان چیک پوسٹ پرشدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔

    چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6اورکزئی سکاؤٹ کےجوان شہید جبکہ3زخمی ہو گئے، حملے کے فوری بعد فورسز نے جوابی کاروائی شروع کی جس میں 20 شدت پسند حلاک ہوگئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی خیبر ایجنسی کے طرف سے شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پرفائرنگ کی تھی جس میں ایک اہلکارشہید ہواتھا۔

    خیبر ایجنسی میں خیبر ون فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد شدت پسندوں نے لوئراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز پرحملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

  • ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:ہنگو کے علاقے محمد خواجہ کے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں زوردار دھماکہ سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جبکہ پولیس نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    ہنگو: کرم ایجنسی اور ہنگو میں فورسز نے بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پارہ چنار کی سبزی منڈی سے پچیس کلووزنی بم برآمد ہوا۔ بم برآمد ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا۔

    فوری طور پربم کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیب کی پیٹی میں رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    دوسری جانب ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

  • ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    ہنگو کا مضافاتی علاقہ قاضی پمپ آج صبح فائرنگ سے گونج اٹھا، جب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری کوقتل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاضی پمپ پر نہ معلوم افراد نے خودکار اسلحہ سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

  • ہنگو: جے یو آئی کے رہنماء مولانا شیرعالم فاروقی فائرنگ سے جاں بحق

    ہنگو: جے یو آئی کے رہنماء مولانا شیرعالم فاروقی فائرنگ سے جاں بحق

    ہنگو: صبح سویرے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا شیرعالم فاروقی کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔تفصیلات کے مطابق ہنگوکے علاقے طورہ غنڈی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولاناشیرعالم فاروقی کودہشت گردوں نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گاوًں سے مدرسہ جارہے تھے۔

    دہشت گردموٹرسائیکل پرسوارتھے اورانہوں نے مولانا شیرعالم فاروقی کی گاڑی پرفائرنگ کی۔۔ جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے،فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    پولیس نے علاقے کو سیل کرکے سرچ اآپریشن شروع کردیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔۔ مولانا شیرعالم فاروقی رکن صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان کے دست راست جبکہ تحصیل ٹل کے نائب امیر بھی تھے۔

  • ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگو: تھانے پرخود کش حملہ میں پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرلی۔ جبکہ سوات میں فائرنگ کرکے جرگہ کمیٹی کے ممبرظاہرشاہ کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کی حدود میں واقع تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ڈی ایس پی اشرف خان کےمطابق جائےوقوعہ سےخودکش حملہ آور کےاعضاء ملےہیں، انصارالمجاہدین نامی تنظیم نے تھانے پرحملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    انصار المجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے نامعلوم مقام سے فون کرکے کہا ہے کہ حملہ وزیرستان آپریشن کا بدلہ ہے اور بندوبستی علاقوں میں مزید حملے کرینگے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تحصیل ٹل میں سرچ آپریشن کیلئے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمٰن کے دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ کالعدم تنظیم کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔

    چارسدہ میں تنگی کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمقامی مسجد کےامام مولاناگل زمان جاں بحق ہوگئے۔

  • ہنگو: دوگروپوں میں تصادم،5 افرادجاں بحق,  3زخمی

    ہنگو: دوگروپوں میں تصادم،5 افرادجاں بحق, 3زخمی

    ہنگو : دو گروپوں میں تصادم کے دوران پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

    پولیٹیکل ذرائع کے مطابق تصادم کا واقعہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے سپاری میں میں پیش آیا ۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ جنھیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کردیا ۔

    تصادم کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔