Tag: Hania Aamir

  • ہانیہ عامر نے دوست کی مایوں پر حسین لُک سے لائم لائٹ چرالی، تصاویر وائرل

    ہانیہ عامر نے دوست کی مایوں پر حسین لُک سے لائم لائٹ چرالی، تصاویر وائرل

    پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے اپنی دوست کی مایوں نائٹ پر اپنے حسین لُک سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ کبھی میں کبھی تم سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان کی بہت بڑی فین فولوونگ ہے، انسٹاگرام کے 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکاکرہ میں شامل ہیں مداح ادااکرہ  کی خوبصورت شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کو پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے اس تقریب میں رنگین کڑھائی سے مزین آف وائٹ سلک لباس زیب تن کیا جس میں وہ بالکل پیاری لگ رہی تھی، اداکارہ نے تقریب میں دوستوں کے ساتھ پوز دیا اور اپنے فالوورز اور دوستوں کے ساتھ کچھ شاندار تصاویر شیئر کیں۔

    مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا جس کے بعد تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی ویڈیو پر راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل

    ہانیہ عامر کی ویڈیو پر راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی پوسٹ پر بھارت کی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اسی ایونٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ  ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف جس کے بعد راکھی نے کمنٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کمنٹ میں لکھا  کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔

    بھارتی رقاصی نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ ​

    راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو، اس سے قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔

  • ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستاروے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔

    ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ پاکستان اور بھارت کی دو بڑی مشہور شخصیات میں سے ہیں، ہانیہ عامر کی بھارت میں زبردست فین فالوونگ ہے، جب کہ دلجیت دوسانجھ کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔

    دونوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں گلوکار نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، یہ لمحہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، اور شائقین مستقبل میں ان کے تعاون کی خواہش کرنے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    تاہم اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کر رہی ہیں، اس فلم کا نام ’سردار جی 3‘ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ فلم جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔

  • میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیسا ردِعمل دیا، ویڈیو وائرل

    میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیسا ردِعمل دیا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سپر اسٹار ہانیہ کا نام سنتے ہی دیا گیا ردِعمل فینز کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میرب علی ایک اداکارہ اور راک اسٹار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں، وہ اکثر گلوکار کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور انہیں کئی تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

    عاصم اظہر کے ساتھ ان کی منگنی کو لاکھوں نے سراہا لیکن ساتھ ہی ایک تنازعہ بھی کھڑا ہوگیا کیونکہ وہ اس سے پہلے عاصم کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی دوست ہوا کرتی تھیں۔

    کچھ ایونٹس میں لوگوں نے عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کا نام لے کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر عاصم اظہر نے ہمیشہ بہت ہی وقار کے ساتھ اس ٹرولنگ کا سامنا کیا بلکہ اپنے کنسرٹس میں اپنی منگیتر میرب علی کا نام کرتے دکھتے ہیں۔

    حال ہی میں میرب علی نے اداکار علی سفینہ کے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف سوالات کے دوران میزبان علی سفینہ نے اچانک میرب علی سے ایک ایسا سوال کیا کہ وہ چونک اٹھیں۔

    علی سفینہ نے پوچھا کہ ’کیا عاصم کبھی ان کے لیے گانے گاتے ہیں؟ اس سے پہلے کہ وہ اس کا مکمل جواب دیتیں، میزبان نے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عاصم نے کبھی ’وے ہانیا وے دل جانیا۔ گایا ہے؟

    علی سفینہ کی جانب سے اس گانے کا سوال میں استعمال عاصم اظہر کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی طرف اشارہ تھا کیونکہ گانے میں لفظ ہانیہ آتا ہے۔

    اس پر میرب علی حیران ہو گئیں لیکن انہوں نے اپنی خوش مزاجی دکھاتے ہوئے اس مذاق کو نظرانداز کر دیا اور کہا ’جی گاتے ہیں، عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں‘۔

    میرب علی کی علی سفینہ کے ساتھ دوستی ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس سوال پر کسی قسم کا تنازعہ نہیں کھڑا کیا پر یہ ضرور کہا کہ ’میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس سوال پر ایک لگاتا لیکن مجھے دیکھیں میں ہنس رہی ہوں‘۔

  • ہانیہ عامرکو برطانیہ میں اسٹارآف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

    ہانیہ عامرکو برطانیہ میں اسٹارآف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ سے اپنی محبت کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ہندوستان میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم، اداکارہ نے حال ہی میں عالمی سطح پر پہچان کے ساتھ اپنے کیریئر میں ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹار آف پاکستان ایوارڈ بھی حاصل کرلیا۔

    ہانیہ عامر نے حال ہی میں برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اداکارہ کو خاص طور پر اسٹار آف پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اداکارہ کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔

    اداکارہ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے کارنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، انہو ں نے کہا کہ میں بہتر سے بہتر کام کی کوششوں کو جاری رکھوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کر رہی ہیں، تو انھوں نے فوری طور پر ان خبروں کو رد نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ہانیہ کو پنجابی اور اردو ٹیلی ویژن اور فلموں دونوں میں اپنے کام کے لیے جانا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2016 کی رومانٹک کامیڈی فلم جاناں میں معاون کردار سے کیا۔

    ہانیہ عامر نے ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے بندی لگا لی

    ہانیہ نے پھر 2017 میں رومانوی ڈرامہ تتلی سے ٹیلی ویژن کی شروعات کی۔ اداکارہ نے جلد ہی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پہچان حاصل کی اور کئی کامیاب پروجیکٹس میں اداکاری کی۔

  • ہانیہ عامر نے ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے بندی لگا لی

    ہانیہ عامر نے ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے بندی لگا لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ہندو مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے بندی لگا لی۔

    ہانیہ عامر ایک ایسی اسٹار ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں ساتھ ہی وہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

    کبھی میں کبھی تم ڈرامے کے بعد ہندوستان میں بھی ان کی بہت بڑی فین فولونگ ہیں، وہ اپنی خوبصورتی اور بلبلی شخصیت کی وجہ سے بھی خاصی مقبول ہیں، وہ اس وقت برطانیہ میں ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے ہندو مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہیں بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو، کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے بندی لگانے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔

    کچھ ہانیہ کی مثبتیت سوچ سے خوش نظر آئے جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ وہ رمضان میں ایک اور ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں اور وہ ان کوششوں کے ذریعے صرف بالی ووڈ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  • ’ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا‘

    ’ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا‘

    معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرامہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے مزید شہرت حاصل کی۔

    حال ہی میں پاکستان کے معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے متھیرا کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرویو کے لیے وصول کیے جانے والے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Faisal (@adnanfaysal)

    عدنان فیصل نے دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈ کاسٹ ریکارڈ کی ہیں، لیکن میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ نہیں دیا۔

    "لیکن حال ہی میں، میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی، تو ہانیہ عامر کی طرف سے انٹرویو کے لیے 2 ملین روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا”

    عدنان فیصل نے کہا کہ یہ معاوضہ بہت زیادہ نہیں ہے کیوں کہ ہانیہ ایک اسٹار ہے لیکن ہم نے سوچا اگر ہم نے باقی لوگوں کو پیسے نہیں دیئے تو ہم ہانیہ کو بھی یہ رقم ادا نہیں کرسکتے، ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔

  • یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً نہیں پہچان پا رہے ہوں گے۔

    یہ ننھی بچی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کے مشہور ڈرامے کے بعد یہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مشہور ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

    کیا آپ نے پہچان لیا کہ یہ مسکراتی ہوئی بچی کونسی مشہور اداکارہ ہیں، اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو آگاہ کریں، اگر آپ نہیں پہچان سکے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے کرتے ہیں۔

    تصویر میں موجود کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی اس وقت کی سب سے مشہور اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اےآر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ہانیہ عامر ایک شاندار پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ہٹ پروجیکٹس کے ذریعے غیر معمولی شہرت اور کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی مشہور فلمیں جاناں، نہ معلوم افراد 2 اور پردے میں رہنے دو ہیں۔

    اداکارہ  17.3 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں، اسے حال ہی میں ہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں اپنے کردار شرجینا کے لیے پذیرائی ملی۔

  • ہانیہ عامر نے دیپیکا پڈوکون کی آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر نے دیپیکا پڈوکون کی آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی حسینہ دیپیکا پڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرمہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے مزید شہرت حاصل کی۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا، آج وہ شوبز کی سب سے مہنگی اداکارہ مانی جاتی ہیں، دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں جس طرح کی فلم سے ڈیبیو کیا تھا شاید ہر اداکارہ اسی طرح سے اپنے فلمی سفر کے آغاز کا خواب دیکھتی ہوگی، پہلی فلم کو آج بھی بڑی مقبولیت حاصل ہے۔

    اس فلم میں دیپیکا پڈوکون نے دو کردار ادا کیے تھے ایک سپر اسٹار ’شانتی پریا‘ کا اور پھر اسی کی شکل والی عام لڑکی ’سینڈی‘ کا، اس فلم میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    فلم کا ایک سین سب سے زیادہ مشہور ہوا تھا جس میں شانتی پریا ایوارڈ شو میں گلابی لباس پہن کر اپنی کار سے اترتی ہیں اور نزاکت سے بھرپور انداز میں اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں۔

    ایسا ہی سین پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر نے ری کریٹ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہورہی ہے، ہانیہ نے اس سین کو کریٹ کرنے کے لیے گولڈن گاؤن پہن رکھا ہے جبکہ انہیں دیپیکا کی طرح گاڑی سے باہر نکلتے ہاتھ لہراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی انسپائریشن کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تفصیلات سامنے آگئی

    ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تفصیلات سامنے آگئی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ پاکستان اور بھارت کی دو بڑی مشہور شخصیات میں سے ہیں، ہانیہ عامر کی بھارت میں زبردست فین فالوونگ ہے، جب کہ دلجیت دوسانجھ کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔

    دونوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں گلوکار نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، یہ لمحہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، اور شائقین مستقبل میں ان کے تعاون کی خواہش کرنے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

    اب بہت سے شائقین اور صحافی ان دو غیر معمولی باصلاحیت فنکاروں کے درمیان تعاون کی پیش گوئی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

    اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔

    دوسری جانب مداحوں نے ان کے مقامات کا سراغ لگایا اور قیاس کیا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے ایڈنبرا، لندن میں ہیں، دونوں نے اسی مقام کی الگ اینگل سے انسٹا پر اسٹوری بھی بھی شیئر کیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

    یاد رہے کہ حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے یوٹیوب پر معین زبیر کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک حیران کن خبر شیئر کی تھی۔

     دلجیت نے کہا تھا کہ میں پاکستان ضرور آؤں گا، آپ کو جلد ایک اور سرپرائز ملے گا، کچھ دنوں میں آپ کو تفصیلات مل جائیں گی، میں ابھی انکشاف نہیں کر رہا ہوں لیکن جلد ہی آپ کو حیران کر دوں گا۔