Tag: Hania Aamir’s

  • ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

    ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب ہے جس کا اندازہ ایک حالیہ تبصرے سے لگایا جا سکتا ہے۔

    بھارت کی معروف انٹرنیٹ شخصیت اور صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، انہوں نے بالی ووڈ کے کئی سپر ہٹ اداکاروں کا انٹرویو کیا ہے۔

     

    فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تُم’ میں اُن کی اداکاری کی تعریف کی۔

    ساتھ ہی بھارتی صحافی نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھارت میں بھی بڑے ہی شوق سے دیکھے جاتے ہیں، اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تُم’ کو بھارت میں اس قدر مقبولیت مل رہی ہے۔

  • زاویار اعجاز اور ہانیہ عامر ساتھ ساتھ، ڈانس ویڈیو وائرل

    زاویار اعجاز اور ہانیہ عامر ساتھ ساتھ، ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار زاویار نعمان اعجاز نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے کزن کی شادی میں ڈانس کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ کے اداکار زاویار نعمان اعجاز اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ کو زرد لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ زاویار سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زاویار نے ہانیہ عامر کے کزن کی شادی میں شرکت کی تھی، اس تقریب میں زاویار نعمان اعجاز نے رقص بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر  زیرِ گردش ہیں۔

    ویڈیو میں زاویار  پنجابی گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ اپنے موبائل سے ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم (نیلو)، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے۔