Tag: hania amir

  • ’میرے ہمسفر‘ میں ’شہزادے‘ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی

    ’میرے ہمسفر‘ میں ’شہزادے‘ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں ہالا کے شہزادے حمزہ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا اپنی خالہ اور ماموں کی زیادتیوں کا شکار ہے اور شدید کرب ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے کیونکہ اس کے والد ہالا کو اپنی ماں کے گھر چھوڑ کر واپس لندن چلے گئے تھے۔

    ہالا کا بچپن اسی طرح خالہ شاہ جہاں (صبا حمید) اور ان کی بیٹیوں کی ڈانٹ ڈپٹ سن کر گزرا اور وہ اسی وجہ سے ہر بات پر ڈری ڈری سی رہتی ہے لیکن اب ڈرامے میں خرم کی انٹری ہوتی ہے جو ہالا سے پیار کرنے لگ جاتا ہے۔

    خرم (عمر شہزاد) ہانیہ عامر سے محبت کا ڈرامہ رچا کر اسے سب کے سامنے رسوا کردیتا ہے اور ہانیہ اپنی خالہ اور گھر والوں کے سامنے بدنام ہوجاتی ہے۔

    خرم جس نے ہالا کی خالہ شاہجہان سے ملاقات کی تھی اسے یہ ماننے کے لیے گمراہ کیا گیا تھا کہ وہ جھوٹی ہے اور اسے اس کی کہانیوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

    خرم تو اپنے انجام کو پہنچ گیا کیونکہ اس کے ماموں نے اسے گھر سے نکال دیا اور کہا کہ اس نے جان بوجھ کر دو لڑکیوں کو بیوقوف بنایا ہے۔

    مداح ڈرامے میں فرحان سعید کی انٹری کو بہت پسند کررہے ہیں اور ان کی آمد پر یہ توقع کررہے ہیں کہ اب شاہ جہاں جو کافی عرصے سے ہالا کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہیں ایسا کرنا اب بند کردیں گی۔

    صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کی بھی تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اب تک کس طرح کردار ادا کیا ہے۔

  • ہانیہ عامر کی ہمشکل یہ لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر چرچے

    ہانیہ عامر کی ہمشکل یہ لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر اہم شخصیات کے ہم شکل افراد وائرل ہوتے رہتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ دیکھنے والا ان میں آسانی سے فرق محسوس نہیں کرسکتا۔

    ان ہی میں ایک پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کی ہم شکل لڑکی کا آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے اور لوگ اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود کا تعلق سوئیڈن سے ہے جنہیں صارفین ہانیہ عامر سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کیا ہوا ہے، انہوں نے چہروں کی اس بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہی ہے۔

  • اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر پر پونیاں باندھے مسکرا رہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن سے اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔‘

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل اداکارہ نے اپنی آواز میں ’باری‘ گانا گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

    ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ دو دوست بھی موجود تھے جو گٹار بجا رہے تھے اور ہانیا اپنی آواز کا جادو جگا رہی تھیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان اور اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہانیہ کی مزاحیہ اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • ہانیہ عامر کے ’باری‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کے ’باری‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ’باری‘ گانا گنگنا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ ’رسوڈے میں کون تھا‘ پر طنز کرتے ہوئے اداکارہ نے ویڈیو بنائی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آواز میں ’باری‘ گانا گنگنایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ دو دوست بھی موجود ہیں جو گٹار بجا رہے ہیں اور ہانیا اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    . . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    واضح رہے کہ ’باری‘ گانے کو بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے گایا تھا جو رواں سال ہٹ ثابت ہوا تھا اور گانے یو ٹیوب پر 84 لاکھ ویوز حاصل کیے تھے۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیا عامر گانا گنگنا رہی ہیں اس سے قبل بھی متعدد موقع پر وہ مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرچکی ہیں۔

    View this post on Instagram

    Baarishein- Anuv Jain

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    یاد رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان اور اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہانیا کی مزاحیہ اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی گلوکاری کی تعریف کردی اور ان کی آواز کو خوبصورت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی گلوکاری کی ویڈیوز شیئر کرنی شروع کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    اپنی نئی ویڈیو میں بھی وہ گانا گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ کے ساتھ مومن ثاقب اور معروف پروڈیوسر وجاہت روؤف کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ہانیہ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گانا باری گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    . . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    ہانیہ کا گانا جہاں ایک طرف تو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تو وہیں ماہرہ خان بھی ان کی مداح ہوگئیں۔ ماہرہ نے ہانیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔

    ماہرہ کی تعریف پر ہانیہ خوش ہوگئیں اور ہارٹ ایموجی کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل ہانیہ نے اپنی آواز میں انگریزی گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا، مداحوں نے انہیں مشہور گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا تھا۔

  • منگنی کی افواہیں، ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

    منگنی کی افواہیں، ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی کی مبارک باد دی جارہی ہیں، ’منگنی مبارک ہانیہ‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ روز سے ٹرینڈنگ پر ہے۔

    سوشل میڈیا ٹرینڈ پر ہانیہ عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر موصول ہونے والے سیکڑوں نوٹیفکیشن سے متعلق پریشان تھیں مگر انہوں نے وہ نوٹیفکیشن نہیں دیکھے تھے مگر جب آج انہوں نے یہ اکاؤنٹ چیک کیے تو حیران رہ گئیں۔

    ہانیہ عامر نے اس ٹرینڈ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے مداح انہیں حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں، اداکارہ نے ازراہ مذاق منگنی کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہے، اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے میمز اور ٹویٹس کے ذریعے منگنی کی مبارک باد دی جارہی تھی۔

    چند سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ٹرینڈ سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا اور وہ ٹویٹس کے ذریعے دوسروں سے اس ٹرینڈ کی وجہ پوچھ رہے تھے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر منگنی کا ٹرینڈ اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے نہیں تھا لیکن مداح اداکارہ کی منگنی کا سمجھ کر انہیں مبارک باد دینے لگے۔

  • ’رسوئی میں کون تھا؟‘ ہانیا عامر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ’رسوئی میں کون تھا؟‘ ہانیا عامر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کراچی: بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیا عامر نے رسوئی میں کون تھا؟ کی میمز میں حصہ لیتے ہوئے مزاحیہ  ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوکیلا بین کے مشہور ڈائیلاگ پر اپنے چند دوستوں کے ہمراہ رقص کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیا عامر اور ان کے دوست میمز پر رقص کرتے ہوئے ڈائیلاگ بھی ادا کررہے ہیں۔

    View this post on Instagram

    The obsession is real #rasodemeinkontha

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    مداحوں کی جانب سے ہانیا عامر کی مزاحیہ ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہانیا نے کوکیلا کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور لکھا تھا کہ ’رسوئی میں‘ میں تھی، انہوں نے تصویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ جیسے کوکیلا کہہ رہی ہیں کہ ’اچھا پھر ٹھیک ہے۔‘

    اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی ڈرامے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوئی میں کون تھا؟ جس پر ان کی بہن ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا۔‘

    View this post on Instagram

    On a lighter note. Rasoray mein kon tha?

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    بھارتی ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی گلوکار نے اس ڈائیلاگ پر گانا بنادیا جس کے بول تھے رسوئی میں کون تھا؟ میں راشی راشی۔

    خیال رہے کہ بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا، کی اداکارہ کوکیلا بین اور ڈرامے کے دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود تھیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟

  • ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    کراچی: بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیا عامر نے رسوئی میں کون تھا؟ کی میمز میں حصہ لیتے ہوئے بتادیا کہ رسوئی میں آخر تھا کون؟

    ہانیا عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوکیلا بین کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’رسوئی میں، میں تھی، انہوں نے کوکیلا بین کی تصویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ جیسے کوکیلا کہہ رہی ہوں کہ ’اچھا پھر ٹھیک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Aur khali cooker gas pe charha diya . . . via @haniasholics 🍓

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی ڈرامے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوئی میں کون تھا جس پر ان کی بہن ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    On a lighter note. Rasoray mein kon tha?

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    بھارتی ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی گلوکار نے اس ڈائیلاگ پر گانا بنادیا جس کے بول تھے رسوئی میں کون تھا میں راشی راشی۔

    خیال رہے کہ بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا، کی اداکارہ کوکیلا بین اور دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود تھیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟

  • ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان (حمنہ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ہانیا عامر اور رمشا اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی سبب ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

    ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور یونیورسٹی میں اپنے دوست حمزہ (فیروز خان) سے محبت کرنے لگتی ہے لیکن والد (شبیر جان) کی خواہش پر محبت کو قربان کردیتی ہے اور والد کی مرضی سے عظیم (گوہر رشید) سے شادی کرلیتی ہے۔

    حمنہ کا یہ اقدام حمزہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے بدلہ لینے کی تھان لیتا ہے، حمزہ کے ذہن میں حمنہ کی بے وفائی کو لے کر کئی سوال اٹھتے ہیں اور وہ اس سے بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومی سے شادی کرلیتا ہے۔

    رومی اپنی بہن اور شوہر کی محبت سے لاعلم ہوتی ہے لیکن عظیم کو حمزہ کے بارے میں سب کچھ پتا چل جاتا ہے اور اپنی بیوی سے روٹھ جاتا ہے تو حمنہ کہتی ہے کہ میں آپ اور رومی کی مجرم ہوں تو سزا آپ کیوں کاٹ رہے ہیں، میں رومی کا جاکر سب کچھ سچ بتادوں گی۔

    ادھر حمزہ کی کزن کو جب حمزہ کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ حمزہ اور رومی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے وہ جل جاتی ہے، اس خوشی کی خبر پر حمنہ کا ردعمل بھی حیران ہوتا ہے۔

    عظیم حمنہ کو خبردار کرتا ہے کہ رومی اور اس کے ہونے والے بچے کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو میں اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کردوں گا۔

    حمزہ کی کزن رومی کو سب بتادیتی ہے کہ چار سال پہلے حمنہ اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، رومی سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا اور اس کی کزن کو تھپڑ جڑ دیتی ہے، وہ کہتی ہے بہتر ہوتا کہ تم یہ تھپڑ حمنہ کے منہ پر مارتیں۔

    رومی آنے والی 26ویں قسط میں اپنی بہن حمنہ سے سوال کرے گی تم کتنے سال سے جانتی ہوں حمزہ کو جس پر حمنہ خاموش رہ جاتی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں بہنوں کے درمیان تلخیاں بڑھ جائیں گی یا حمنہ کے دکھ کو سمجھ پائے گی رومیسا اور حمزہ کو کیا معاف کرے گی رومیسا، یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے عشقیہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر کی رات 8 بجے۔

  • ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا جو مداحوں کو بھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے ’تم تم‘ کے بعد ایک اور نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ تم تم گانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، تم تم گانے کے آخر میں‌ ہانیا عامر کی انٹری بھی ہوئی تھی۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چند گھنٹوں قبل گانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’دوستوں یہ میرے دل سے تم لوگوں کے لیے، امید ہے تمہیں پسند آئے گا۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے گانا ’سونیا‘ ایک سال پہلے تیار کیا تھا اور مجھے بالکل اُمید نہیں تھی کہ میں یہ گانا ریلیز کرسکوں گا کیونکہ بعض اوقات ہمیں زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام رُک جاتے ہیں۔‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے بھی عاصم اظہر کے نئے گانے کی تصاویر شیئر کی گئیں اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ’تم تم‘ گانے پر اس سے قبل مداحوں نے تنقید کی تھی لیکن ’سونیا‘ گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کچھ صارفین نے لکھا کے ’عاصم اظہر نے یہ نیا گانا اپنی دوست ہانیا عامر کے لیے گایا ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’سونیا‘ کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔4 منٹ 14سیکنڈز پر مشتمل اس گانےکی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ہانیا سے میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا سارے آرام سے بیٹھو ہر جگہ پھپھو بننے کی ضرورت نہیں ہے۔