Tag: Hanjarwal

  • ہنجروال سے 4 لڑکیوں کے اغوا اورمبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    ہنجروال سے 4 لڑکیوں کے اغوا اورمبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    لاہور : پولیس نے ہنجروال سے 4لڑکیوں کےاغوا اورمبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسیکیوشن میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنجروال سے 4لڑکیوں کےاغوا اورمبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسیکیوشن میں جمع کرادیا۔

    پولیس نے چالان میں 2خواتین سمیت 7 ملزمان کونامزدکیا ہے ، چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بچیوں کولاہورسے اغوا کرکےساہیوال منتقل کیا اور بچیوں کوساہیوال منتقل کرنےکےلیےایک دوسرے کی اعانت کی۔

    لاہور:بچیوں کی میڈیکل رپورٹس کوبھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے ہنجروال سے مبینہ طورپراغوا ہوئیں تھی ، جس کے بعد پولیس نے ساہیوال سے بچیوں کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    بعد ازاں بچیوں کےوالدعرفان کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال پولیس نےمقدمہ درج کیا گیا تھا ، اغوا کے مقدمے میں گرفتار 2 خواتین سمیت 6ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ بازیاب 2لڑکیوں کےوالدکی مدعیت میں درج کیاگیا، نامزد ملزمان میں شازیہ،زینت،قاسم،نعیم، شہزاد اور آصف شامل ہیں۔

  • ہنجروال سے مبینہ طورپر اغوا ہونے والی  چاروں بچیاں  بازیاب

    ہنجروال سے مبینہ طورپر اغوا ہونے والی چاروں بچیاں بازیاب

    لاہور : ہنجروال سے مبینہ طورپر اغوا ہونے والی چاروں بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا ، چاروں بچیاں ہنجروال سے چند روز پہلے مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہنجروال سے مبینہ طورپر اغواہونے والی چاروں بچیاں بازیاب کرالی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اےانویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بچیوں کوساہیوال سےبازیاب کرایا، چاروں بچیاں غلہ منڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے ہنجروال میں 4 بچیوں کے گمشدہ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آئیں تھیں ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک بچی کے پاس موبائل فون موجود ہے، بچیوں کی لوکیشن جوہر ٹاؤن آرہی ہے، جلد بچیوں تک پہنچ جائیں گے۔

    پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرایہ داروں کی بچیاں چار دن قبل لاپتا ہوئیں، بچیوں میں 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنزہ، 8 سالہ عائزہ اور 14 سالہ ثمرین شامل ہیں۔

    پولیس حکام نے کہا تھا کہ لڑکیاں میٹرو ٹرین سیر کے لیے نکلیں تھیں محلہ دار عمر رابطے میں تھا، چاروں لڑکیاں گلشن راوی کے قریب اتریں اور رکشہ کیا، رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا تھا۔

    واضح رہے چاروں بچیاں ہنجروال سےچندروزپہلےمبینہ طورپراغواہوئی تھیں اور چاروں بچیوں کے اغوا کا مقدمہ واقعے کے 48 گھنٹے بعد درج ہوا تھا۔