Tag: Happiness

  • شیشے کے اس جار میں خوشی کا کون سا رازچھپا ہے؟

    شیشے کے اس جار میں خوشی کا کون سا رازچھپا ہے؟

    آج کل کی مصروف زندگی میں لوگ خوشی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں، حال ہی میں ایک خاتون نے خوشی حاصل کرنے کا نہایت انوکھا راز بتایا ہے جو سوشل میڈیا پر نہایت وائرل ہورہا ہے۔

    دبئی میں رہنے والی برطانوی خاتون اسٹیسی فیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جار کی تصویر پوسٹ کی، جار میں کاغذ کے چھوٹے چھوٹے پرزے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اسٹیسی کے مطابق اس جار میں موجود کاغذ گزشتہ 5 سال کے اندر اس میں جمع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس جار کو ہیپی نیس جار یعنی خوشی کا جار قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    HAPPINESS JAR 2019 🥰🥰 2019 was the 5th year I have done my ‘happiness jar’ and I encourage everyone to do it-it’s such a heart warming and positive look back at the previous year. So what is the Happiness Jar? A jar I fill with scraps of paper throughout the year with ANYTHING that made me happy in that moment, big or small-it could be a compliment, an amazing meal, an achievement, a beautiful sunset, a time you laughed so much you thought you might pee yourself, a holiday, something that happened to a friend that was amazing, literally ANYTHING-it’s YOUR happiness. On New Years Day I always tip out the jar and re-read all the memories and then start again all over again. It’s my New Year tradition. Give it a go ❤️❤️ #happinessjar #happinessproject #newyear #newyearsresolutions #capturethemoment #reflection #creativeideas #findyourhappiness #masonjar #thelittlethings #makeithappen

    A post shared by Stacey Fell (@staceygetsbackup) on

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال میں ان کی زندگی میں بے شمار ایسے چھوٹے بڑے لمحات آئے جو ان کے لیے بہت خوش کردینے والے تھے۔

    جیسے کسی نے ان کی تعریف کی، انہوں نے کوئی نئی ذائقہ دار ڈش آزمائی، انہیں کوئی کامیابی حاصل ہوئی، دوستوں کے ساتھ گزارا گیا کوئی گھنٹہ، ساحل سمندر پر کوئی خوبصورت غروب آفتاب، غرض ان سارے لمحات نے انہیں خوشی بخشی اور وہ انہیں لکھ لکھ کر اس جار میں محفوظ کرتی رہیں۔

    اسٹیسی کہتی ہیں ہر نئے سال کے پہلے دن وہ اس جار کو کھولتی ہیں اور ان تمام پرزوں پر لکھی تحریریں پڑھتی ہیں۔

    اس سے ایک تو ان کی ساری خوبصورت یادیں تازہ ہوجاتی ہیں اور ان کے نئے سال کا پہلا دن خوشگوار ترین ہوجاتا ہے، تو وہیں ان کے اندر اگلے سال کے لیے بہت سی امیدیں اور مثبت خیالات جنم لیتے ہیں۔

    اسٹیسی نے اپنے فالوورز کو کہا کہ وہ بھی اس طریقے پر عمل کریں اور اپنی خوشی کا راز اس جار میں بند کرلیں جسے وہ جب چاہے کھول کر خوشی حاصل کرسکیں۔

    اسٹیسی کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا گیا اور کئی فالوورز نے بھی اس پر عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

  • ایسا کیا ہے جو دولت مند افراد کے برابر خوش رکھ سکتا ہے؟

    ایسا کیا ہے جو دولت مند افراد کے برابر خوش رکھ سکتا ہے؟

    ایک عام خیال ہے کہ پیسہ زندگی کو آسان بنا سکتا ہے اور خوشی کا سبب ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایسی کیا شے ہے جو بغیر دولت کے بھی، آپ کو دولت مندوں کے جتنا ہی خوش رکھ سکتی ہے؟

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش اور جسمانی سرگرمیاں کسی شخص کو دولت مند شخص کے برابر خوشی دے سکتی ہے۔

    یہ تحقیق آکسفورڈ اور ییل یونیورسٹی میں کی گئی جو دا لینسٹ نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ تحقیق کے لیے 12 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، ان افراد سے ان کی آمدنی اور جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

    ان افراد سے پوچھا گیا کہ مجموعی طور پر یہ کن حالات میں اور کتنے عرصے تک خود کو پریشان اور ذہنی تناؤ میں مبتلا محسوس کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: خوش رہنے کا آسان نسخہ

    ماہرین نے دیکھا کہ جسمانی سرگرمیوں کے عادی افراد سال میں اوسطاً 35 دن خود کو پریشان محسوس کرتے ہیں، اس کے برعکس ایسے افراد جو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے تھے ان کی پریشانی مزید 18 دن طول کھینچ گئی۔

    تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ آمدنی والے یعنی مالی طور پر مطمئن افراد اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد میں خوشی کی سطح یکساں پائی گئی۔

    اسی طرح ایسی سرگرمی جس میں زیادہ لوگوں سے گھلنے ملنے کا امکان ہو جیسے کوئی کھیل کھیلنا، جس میں پوری ٹیم کھیل میں حصہ لے، دیگر سرگرمیوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا کہ اس کا یہ مطلب نہ سمجھا جائے کہ جتنی زیادہ ورزش کی جائے گی اتنی ہی زیادہ خوشی حاصل ہوگی، ہفتے میں 30 سے 60 منٹ پر مشتمل، 3 سے 5 ٹریننگ سیشن بھی وہی فوائد دے سکتے ہیں۔

  • کیا خوشی سے بھی خوفزدہ ہوا جاسکتا ہے؟

    کیا خوشی سے بھی خوفزدہ ہوا جاسکتا ہے؟

    خوشی ایک ایسی شے ہے جو ہر انسان اپنی زندگی میں چاہتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ لوگ خوشی سے بھی خوفزدہ ہوتے ہیں؟

    انسان کو لاحق بہت سے فوبیاز یا خوف میں سے ایک خوف خوشی کا بھی ہے جسے چیئرو فوبیا بھی کہا جاتا ہے، بظاہر یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ خوشی کی تلاش انسان کی زندگی کا اہم مقصد ہوتا ہے لیکن ایسے بھی افراد ہوتے ہیں جو اس سے بچنا چاہتے ہیں۔

    دراصل ایسے افراد کے اس خوف کی جڑیں ان کے ماضی سے پیوست ہوتی ہیں۔ ایسے افراد کے ساتھ کسی ایسے موقع پر، جب وہ بے حد خوش ہوں، کوئی دردناک واقعہ، حادثہ یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا ہے۔

    لہٰذا ان کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے انہیں ملنے والی خوشی اپنے ساتھ کوئی دکھ بھی لائے گی، چنانچہ وہ خوشی سے بچنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔

    ایسے افراد نا چاہتے ہوئے بھی تنہائی پسند بن جاتے ہیں، لوگوں سے ملنا اور محفلوں میں شرکت کرنا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ذرا سی خوشی بھی خوفزدہ کرنے لگتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایسے افراد کے آس پاس رہنے والے افراد کو چاہیئے کہ انہیں خوشی کے چھوٹے چھوٹے مواقعوں سے متعارف کروائیں اور ان میں مثبت خیالات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے قریبی افراد کی مدد سے ہی ایسے افراد اپنے خوف پر قابو پاسکتے ہیں۔

  • خوشیوں کے عالمی دن پر خوش رہنا سیکھیں

    خوشیوں کے عالمی دن پر خوش رہنا سیکھیں

    آج آپ نے اپنے دن کا آغاز کیسے کیا؟ کیا آپ نے اپنے ارد گرد موجود لوگوں میں ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ خوشی پھیلائی؟ اگر نہیں کیا تو اب کریں، کیونکہ آج خوش رہنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    سنہ 2011 میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد اگلے برس سے اس دن کو باقاعدہ منانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    تاہم خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

    ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

    اچھی بات یہ ہے کہ ہم خوشی کو پیدا بھی کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ آئیں آپ بھی خوش رہنے کے ان طریقوں کو جانیں۔


    جس کام میں ماہر ہیں وہ کریں

    آپ جو کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں وہ کریں، کھانا پکانا یا ڈانس کرنا۔ جب کوئی کام پرفیکٹ طریقے سے ہوتا ہے تو وہ خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے، اور پرفیکٹ طریقے سے وہی کام ہوسکتا ہے جسے آپ اچھی طرح کرنا جانتے ہوں۔


    ورزش کریں

    یہ ایک بہت ہی آزمودہ طریقہ ہے۔ ورزش آپ کے ذہن سے منفی اثرات کو ختم کرکے دماغ کو سکون پہنچاتا ہے۔


    نیند پوری کریں

    ایک عام انسان کے لیے 8 گھنٹے کی نیند کافی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس سے کم یا زیادہ وقت میں اپنی نیند پوری کرپاتے ہیں۔ آپ کے جسم کو جتنے گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہو اتنی نیند ضرور لیں۔


    گفتگو کریں

    اپنے ساتھیوں یا دوستوں سے باتیں کریں۔ ضروری نہیں کہ یہ کام ہی کی باتیں ہوں۔ آپ اپنے بارے میں، ان کے بارے میں، مختلف چیزوں جیسے موسم، فیشن، کھانے کے بارے میں بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔


    تعطیلات پر جائیں

    مسلسل کام کرنا بھی ناخوشی کو جنم دیتا ہے۔ سال میں کم از کم ایک بار چھٹیاں لیں اور اسے صرف اپنے لیے مخصوص رکھیں۔ اس دوران جو کام آپ کو پسند ہوں یا آپ کرنا چاہتے ہوں وہی کریں۔


    دوسروں کی مدد کریں

    دوسروں کے کام آنا یا کسی کی مدد کرنا ایسی خوشی فراہم کرتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اپنے سخت شیڈول میں سے کچھ وقت دوسروں کے لیے بھی نکالیں۔


    کوئی ٹارگٹ سیٹ کریں

    اپنے لیے کوئی ٹارگٹ یا چیلنج سیٹ کریں، جیسے کوئی نیا کھیل یا زبان سیکھنا۔ یہ مقصد آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور مقصد کی تکمیل آپ کو خوشی دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔