Tag: happy birthday

  • ہیپی برتھ ڈے گوگل ڈوڈل

    ہیپی برتھ ڈے گوگل ڈوڈل

    دنیا بھر کے اہم واقعات، اہم تاریخوں، یا اہم شخصیات کو یاد کرنے والا گوگل آج اپنی 25 ویں سال گرہ منا رہا ہے۔

    عمرو عیار کی زنبیل کا کام کرنے والا گوگل آج پچیس سال کا ہو گیا ہے، دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔

    گوگل ڈوڈل بین الاقوامی سرچ انجن کے آن اسکرین لوگو کا نام ہے، جسے اکثر اہم دن کی مناسبت سے تبدیل کیا جاتا ہے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

    ویسے تو کمپنی کی بنیاد 4 ستمبر 1988 میں رکھی گئی تھی، تاہم کمپنی ہر سال 27 ستمبر کو سال گرہ مناتی ہے۔

    پچیس سال پہلے اس سرچ انجن کا آغاز یہ سوچ کر کیا گیا تھا کہ چھوٹے اور بڑے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں لوگوں کو آسانی ہو، تب سے اب تک اربوں لوگوں نے گوگل کی طرف رجوع کیا ہے، چاہے کوئی اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہو، کسی بات یا واقعے سے متعلق تجسس ہو، کسی سفر کا آغاز کرنا ہو یا محض یہ جاننے کے لیے کہ انناس کیسے کاٹا جائے، لوگ گوگل سے مدد لیتے ہیں۔

    گوگل کے سی ای او سُندر پِچائی نے اس ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ اس سنگ میل تک پہنچنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، گوگل آج جو کچھ ہے وہ لوگوں کی وجہ سے ہے، ہمارے ملازمین، ہمارے پارٹنرز، اور سب سے اہم وہ تمام لوگ جو ہماری مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یاد کریں کہ 2000 میں جب بہت سے لوگوں نے جینیفر لوپیز کی وہ تصویر دیکھنے کے لیے گوگل کا رخ کیا تھا، جس میں وہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں سبز لباس پہنی نظر آ رہی تھیں، لوگ وہ لباس دیکھنا چاہ رہے تھے اور یہ سب سے زیادہ مقبول سرچ سوال بن گیا تھا۔ تاہم اس تلاش نے 10 نیلے لنکس دیے اور کسی سبز لباس والی تصویر سامنے نہیں آ سکی، چناں چہ ہمارے انجینئرز اس پر کام شروع کر دیا، اور ویب پیجز کے ساتھ ساتھ امیجز کو انڈیکس کرنے کے نئے طریقوں پر غور و خوض کیا گیا اور یوں ’گوگل امیجز‘ نے جنم لیا، جس سے صارفین کو تصویریں تلاش کرنا بھی آسان ہو گیا۔

    ڈوڈل کے ذریعے گوگل کی جانب سے 25 برس کے اس سفر کے لیے صارفین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

  • برطانوی وزارتِ عظمیٰ: رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

    برطانوی وزارتِ عظمیٰ: رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

    لندن: برطانیہ میں وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل دونوں حریف شخصیات رشی سناک اور لز ٹرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت اور وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں قیادت کے دونوں امیدواروں سابقہ سیکریٹری خارجہ لز ٹرس اور بھارتی نژاد رشی سناک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

    مباحثے کے دوران جہاں دونوں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی، وہیں رشی سناک نے لز ٹرس کو سالگرہ کی مبار ک باد بھی دی۔

    رشی سناک نے مباحثے کے دوران لز ٹرس پر زبردست حملے کیے، دونوں امیدواروں کے درمیان سب سے بڑی جنگ ٹیکس کے معاملے پر ہے، رشی سناک نے کہا کہ لز ٹرس کا ٹیکس کٹوتی کا منصوبہ نہ صرف لاکھوں لوگوں کے لیے بلکہ خود اگلے انتخابات میں ان کی اپنی پارٹی کے لیے مصیبت بنے گا۔

    تنقید کے بعد لز ٹرس نے ان پر جوابی وار کیے، سابقہ سیکریٹری خارجہ کا مؤقف تھا کہ ٹیکس میں اضافہ کساد بازاری کا باعث بنے گا۔

    تاہم، زبردست مباحثے کے بعد رشی سناک نے اچانک حریف لز ٹرس کو سال گرہ کی مبارک باد دے دی، واضح رہے کہ لز ٹرس 47 سال کی ہو گئی ہیں۔

  • صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں

    صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بولر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

    کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کُل 356 ون ڈے کھیلےجس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔

    وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورسابق کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی مصباح الحق کو مبارکباد۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے،مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔

    انٹرنیشنل کیرئیر میں اسٹار کرکٹر نے کئی اعزاز اپنے نام کئے، مصباح کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔

    مصباح الحق گیارہ سیریز جیتنےوالے ایشیا کے واحد کپتان ہی، ٹیسٹ میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری کا اعزازبھی اپنےنام کیا، مصباح کا شمار پاکستان کےکامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

     

  • یونس خان کو سالگرہ مبارک

    یونس خان کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر آج اپنی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں، یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

    آپ کا مکمل نام ’محمد یونس خان‘ ہے اورآپ 29 نومبر، 1977ء کو سرحد کے شہر مردان میں پیدا ہو ئے تھے۔ آج آپ اپنی زندگی کی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور آپ کے مداح دنیا بھر سے آپ کو مبارک باد دے رہے ہیں ۔

    یونس خان ایک کامیاب کرکٹر ہیں اور آپ پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے لیے کھیلتے رہے ہیں ۔پاکستان نے سنہ 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو اس فاتح ٹیم کی قیادت آپ ہی کررہے تھے۔

    حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد یونس خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔

    آپ نے 26 فروری سنہ 2000 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور آخری میچ1 نومبر2015 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ پہلا ون ڈے سری لنکا کے خلاف فروری سنہ 2000 میں جبکہ آخری 11 نومبر 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

    دس ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستانی ٹیم میں آیا تو ڈریسنگ روم میں دنیا کے بہترین کرکٹر موجود تھے مجھے سعید انور، راشد لطیف، باسط علی اور محمد یوسف جیسے بلے باز ملے۔ جب کہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز کے ساتھ کھیلا ہوں اس لیے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ذہن اور باصلاحیت دوست اور سینئرز ملے۔

    واضح رہے یونس خان دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ھیں جنہوں نے دس ہزار رنز یا اس سے زائد زنز بنائے جب کہ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ معرکہ سر کیا اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں، 11 ملکوں میں سنچری بنانے کا منفرد ریکارڈ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے والی نو کی نو ٹیموں کے خلاف سینچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔

    دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اے آروائی نیوز کو دیا انٹرویو

  • مودی پھردھوکہ کھا گئے، تین ماہ قبل ہی افغان صدرکوسالگرہ کی مبارکباد

    مودی پھردھوکہ کھا گئے، تین ماہ قبل ہی افغان صدرکوسالگرہ کی مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم مودی نے افغان صدرکو تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ بھارتی وزیراعظم کی بد حواسی نے افغان صدرکو بھی حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹوئیٹر کے ذریعے تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

    بھارتی وزیراعظم انتہائی سادہ لوح ہیں یا ضرورت سے زیادہ چالاک سمجھ نہیں آتا۔ عالمی سفارت کاری میں پروٹوکول کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن مودی کسی پروٹوکول کو لفٹ نہیں کراتے۔

    مودی صاحب نے وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن طیارہ لاہوراتروا لیا۔ میاں صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد دی ناشتہ کیا اوریہ جا وہ جا۔

    مودی افغان صدر اشرف غنی کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولے۔ ٹوئیٹر پراشرف غنی کو ہیپی برتھ ڈے کہہ دیا۔ لیکن یہاں مودی صاحب سے چوک ہوگئی۔

    افغان صدر اشرف غنی نے جواباً کہا کہ ان کی سالگرہ تو مئی میں ہوتی ہے۔ افغان صدر نے مودی کی ہیپی برتھ ڈے ایڈوانس میں قبول بھی کرلی۔

    یہ تو اچھا ہوا کہ نریندر مودی بھارت سے باہر نہیں تھے ورنہ وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن کی طرح طیارہ کابل کی جانب نہیں موڑ دیا تا کہ صبح کا ناشتہ وہاں کرسکیں۔