Tag: happy new year

  • سالِ نوکے منتخب اشعار

    سالِ نوکے منتخب اشعار

    کیا آپ کو سالِ نو کی مبارک باد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ، لیجیے ہم آپ مشکل منتخب اشعار کے ذریعے آسان کردیتے ہیں۔

    سال 2024 اپنی تمام تر ہنگامہ خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے اور سال 2025 کچھ ہی دیر گھنٹوں بعد اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوجائے گا، اس حسین لمحے میں اپنے دوستوں، رشتے داروں ، قرابت داروں اور ان کو جو آپ کے دل کے قریب ہیں ، شعر کے ذریعے مبارک باد دیں کہ اس کا لطف ہی کچھ اور ہے ۔

    آپ کی سہولت کے لیے ہم نامور شعرا کے کلام میں سے سالِ نو کے حوالے سے اشعار منتخب کیے ہیں ، اور ہمیں قوی امید ہے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی شعر آپ کے حالات و جذبات کی ترجمانی کررہا ہوگا۔

    دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
    اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
    غالب

     

    آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
    جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے

    احمد فراز

     

    اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
    لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی

    حفیظ میرٹھی

     

    کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے
    تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح

    پروین شاکر

    آنے والا ہے دورِ خاموشی
    گفتگو ہے گنوار پن، دم لے
    جون ایلیا

     

    منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال
    ایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے
    افتخار عارف

     

    یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
    تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
    علی سردار جعفری

     

    اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے
    رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
    نامعلوم

     

    نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
    خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

    نامعلوم

  • ’گزشتہ سال کیا سبق دے گیا؟ سجل علی نے خاموشی توڑ دی

    عالمی شہرت یافتہ مقبول پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سال 2022 اور سال نو کے موقع پر ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے ویڈیو شیئر کی جو گزرے سال کے دوران پیش آئے لمحات کو ظاہر کررہی ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سال 2022 مجھے بہت سارے سبق، یادیں، دوست، ہنسی، آنسو، خوشی، محبت، تعریفیں یہ سب کچھ دینے کے لیے شکریہ۔‘

    سجل علی نے سالِ نو کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی آپ ہم سب کے لیے مہربان اور آسان رہنا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ یاد رکھیں جب بھی کوئی چیز آپ کو پریشان کررہی ہو تو اس سے نکلنا آپ کے اپنے اختیار اور آپ کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر مزاح سے بھرپور سجل علی کا نیا ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ 7 جنوری سے نشر کیا جائے گا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بلال عباس، سینئر اداکار سید محمد احمد، اسرا غزل، میرا سیٹھی، ونیزا احمد، عدنان صمد خان، بابر علی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ سجل علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں فوجی افسر کا کردار نبھا چکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، رمشا خان، یمنیٰ زیدی، شہریار منور، ودیگر شامل تھے۔

  • احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن نے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کو احمقانہ فلم قرار دے دیا، تاہم شاہ رخ خان نے نہایت خوش دلی سے ان کے اس تبصرے کو قبول کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں موجودہ فلموں کے حوالے سے ایک مباحثہ ہوا جس میں جیا بچن بھی مدعو تھیں۔ رپورٹرز کو اکثر جھاڑ پلانے اور معمولی باتوں پر بدمزاجی کا مظاہرہ کرنے والی جیا اس موقع پر بھی ایک متنازعہ بات کہہ گئیں۔

    جیا نے کہا کہ سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی وجہ سے دیکھی۔

    غالباً جیا کو وہ فلم ذرا بھی پسند نہیں آئی لہٰذا انہوں نے اسے احمقانہ فلم قرار دیا۔

    جیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد وہ شاہ رخ خان کے پاس گئیں اور کہا کہ اگر وہ کیمرے کے سامنے اس طرح کی اوٹ پٹانگ حرکتیں کر سکتے ہیں تو یقیناً وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ خود کبھی کیمرے کے سامنے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرسکتیں، آج کل جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ان کا حصہ نہیں بن سکتیں اسی وجہ سے انہوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    مباحثے کے دوران جیا نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کا تبصرہ سن کر ذرا بھی ناراض نہیں ہوئے، انہوں نے نہایت خوشدلی سے مسکرا کر کہا، جیا آنٹی، یہ یقیناً ایک احمقانہ فلم ہوگی لیکن امر اکبر انتھونی سے زیادہ نہیں۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جیا بچن کے اس تبصرے کے بعد امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا اور ان سے جیا کے اس تبصرے پر معذرت کی، تاہم بھارتی ویب سائٹ کے اس مضمون کو شاہ رخ نے بے بنیاد اور گھٹیا قرار دیا۔

  • نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا طریقہ

    نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا طریقہ

    نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں مگر کچھ لوگ سالِ نو کو ایسے عجیب و غریب انداز سے ویلکم کرتے ہیں جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    کیا آپ سوچ سکتے ہیں منفی درجہ حرارت یعنی سخت سردی میں کوئی آپ کو کہے کہ برفیلے پانی میں ڈبکی لگاؤ؟ تو سُن کر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟۔

    جی ہاں! شمال مشرقی بھارت میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کچھ اسی طرح کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے کے مطابق ’شیل لانگز فار ایوور ینگ کلب‘ کی جانب سے 1997 میں اس چیلینج کا انعقاد کیا گیا جو بعد میں ایک رسم بن گئی اور اب نوجوان اسے خوشی سے ادا کرتے ہیں۔

    اکتیس دسمبر 2018 کی رات 24 کے قریب لوگوں نے شیل لانگز سے رابطہ کیا اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے برفیلے پانی والے سوئمنگ پول میں تیراکی کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا اور ان میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

    رات 12 بجنے سے چند لمحے قبل تمام لوگوں نے الٹی گنتی شروع کی اور نئے سال کی آمد کے وقت وہ یخ ٹھنڈے پانی میں کود گئے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑے موجود ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق پانی کی وجہ سے مذکورہ مقام کا درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    ہوٹل انتظامیہ نے چار ٹن سے زائد برف پانی میں ڈالی، دس برس قبل یہ بات طے ہوئی تھی کہ ہر سال آدھا ٹن برف بڑھا کر ڈالی جائے گی۔

  • نئے سال کی آمد پر اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد

    نئے سال کی آمد پر اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد

    کراچی : دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال2019کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں رات کے بارہ بجتے ہی منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

    سال2018 کا اختتام ہوگیا ہے اور نیا سال2019پوری آب و تاب کے ساتھ دہلیز پر کھڑا ہے، قوموں کے لیے یہ دن گزشتہ سال کا جائزہ لینا ہی نہیں بلکہ نئے اہداف کے انتخاب اور ان کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کا موقع بھی ہوتا ہے۔

    اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی سے آسمان روشن ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اےآر وائی نیوز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سال بھی سب سے پہلے اور معتبر خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے اس موقع پر احمد ندیم قاسمی کے اشعار کی صورت میں کی یہ دعا کی کہ

    خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

    یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سال نو کےجشن کا آغاز شایان شان طریقے سے ہوا، جس میں شاندارآتش بازی

    کا مطاہرہ کیا گیا، بحریہ ٹاؤن کے تحت میوزیکل پروگراموں کابھی انعقاد کیا گیا۔

    شہری نئے سال کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں ،پاکستانی بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے اپنے انداز میں تیاریاں کررہے ہیں ، دوہزار اٹھارہ کے آخری غروب آفتاب کا منظر دیکھنے شہری بڑی تعدادمیں سی ویو پہنچے،

    کراچی کے ساحل سی ویو پر اس سال بھی نئے سال کاجشن منایا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے سی ویو پر جشن منانے پر پابندی نہ لگانے کی خبر منچلوں کے لئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی بھی کچھ دیر بعد ہٹالی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا، نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی اور ہلا گلہ کیا، شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچے، سی ویو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

  • نئے سال کی آمد، اے آروائی نیوز کی اہل وطن کو مبارکباد

    نئے سال کی آمد، اے آروائی نیوز کی اہل وطن کو مبارکباد

    کراچی : دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، پاکستان میں رات کے بارہ بجتے ہی منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

    اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی سے آسمان روشن ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اےآر وائی نیوز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ سب سے پہلے اور معتبر خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے اس موقع پر احمد ندیم قاسمی کے اشعار کی صورت میں کی یہ دعا کی کہ

    خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

    یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سال نو کےجشن کا آغاز شایان شان طریقے سے ہوا، جس میں شاندارآتش بازی کا مطاہرہ کیا گیا، بحریہ ٹاؤن کے تحت میوزیکل پروگراموں کابھی انعقاد کیا جائے گا۔

    کراچی کے ساحل سی ویو پر کئی سالوں بعد نئے سال کاجشن منایا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے سی ویو پر جشن منانے پر پابندی نہ لگانے کی خبر منچلوں کے لئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی.

    منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا، نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی اور ہلا گلہ کیا، شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچے، سی ویو پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • شنگھائی میں سالِ نو کی تقریب میں بھگدڑ،35افراد جاں بحق

    شنگھائی میں سالِ نو کی تقریب میں بھگدڑ،35افراد جاں بحق

    شنگھائی: سالِ نو کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے پینتیس افراد ہلاک جبکہ پینتالیس افراد زخمی ہو گئے۔

    نئے سال کا آغاز پردنیا بھرمیں رنگ و نور کاسماء ہوتا ہے آتش بازی ہوتی ہے اور خوشیاں منائی جاتی ہیں لیکن چین کے دارالحکومت شنگھائی میں سال نو کی تقریب بھگدڑ کے باعث افراتفری کا شکارہو گئی۔

    بھگدڑ شہر کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں بدھ کی شب مچی۔ شنگھائی کی شہری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات گیارہ بج کر پینتیس منٹ پراس وقت پیش آیا جو عوام کی بڑی تعداد دریا کے کنارے نئے سال کے استقبال کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع تھی، تاحال بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    اس افسوناک واقعے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پینتالیس سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے۔

    چین میں اس قسم کے مواقع پر ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کرتی ہے لیکن عموماً اس طرح کے واقعات رونما ہو ہی جاتے ہیں۔

    گزشتہ سال چین کی ایک مسجد میں کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک 14 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے 310کروڑ کا بزنس کرلیا

    شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے 310کروڑ کا بزنس کرلیا

    شاہ رخ خان نے نئی فلم ہیپی نیو ایئر کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اب اس نے ریتک روشن کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم بینگ بینگ کو اس ریس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے باکس آفس پر 181 کروڑ سے زائد کمائے تھے تاہم  ہیپی نیو ایئر نے ایسے پیچھے چھوڑ کر دو ہفتوں میں 183 کروڑ سے زائد کمالیے ہیں۔

    اب شاہ رخ خان کی فلم  رواں برس کی دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے، سلمان خان کی فلم کک نے ہندوستانی باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    دوسری جانب کنگ خان کی  فلم نے دنیا بھر میں تین سو دس کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

    بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے شاہ رخ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ہیپی نیو ائیر نے دنیا بھر میں تین سو کروڑ سے زائد کمالیے ہیں، شاہ رخ اور فرح خان کو مبارک ہو، تو فرح ہم کب اکھٹے کام کر رہے ہیں۔

    اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ دونوں اس سے قبل ‘میں ہوں ناں’ اور ‘اوم شانتی اوم’ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔فلم کی کہانی ‘چھ ناکام’ لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ  کا بزنس

    فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ کا بزنس

    بالی ووڈ : فلم  ہیپی نیو ایئر نے ریلیز کے ابتدائی 6 دونوں میں صرف بھارت میں باکس آفس سے 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، اس طرح فلم نے باکس آفس سے6 روز میں حاصل ہونے والی آمدنی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    میوزک رائٹس اور بیرون ملک ٹکٹوں کی فروخت سے فلم مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے، فلم پروڈیوسر شاہ رخ خان نے 500 کروڑ روپے کا اپنا ہدف قرار دیا ہے۔

      ہیپی نیو ایئر  کے پروڈیوسر شاہ رخ خان ہیں جبکہ انہوں نے ہی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔

    فلم میں ان کے مقابل دیپیکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونو سود اور ویوین شاہ نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے کی ہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘  کا پہلے روز 45 کروڑ کا بزنس

    شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کا پہلے روز 45 کروڑ کا بزنس

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ نے 45 کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس کلیکشن کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز 45 کروڑ کمالیئے، شاہ رخ خان اور  دپیکا پڈوکون کی فلم کے ہندی ورژن نے 42کروڑ 60 لاکھ، تیلوگو ورژن نے ایک کروڑ 43 لاکھ اور تامل ورژن نے 92 لاکھ کا بزنس کیا۔

    دوسری جانب فلم بینوں نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم کو ایک درمیانے درجے کی اچھی فلم قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن 36 کروڑ کما کر باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’چنئی ایکسپریس‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 33 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔