Tag: Happy

  • خوشی حاصل کرنے 3 آزمودہ طریقے

    خوشی حاصل کرنے 3 آزمودہ طریقے

    خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

    ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

    ماہرین خوش رہنے کے بہت سے طریقہ بتاتے ہیں لیکن یہ 3 طریقہ ایسے ہیں جن سے ہر شخص متفق ہے۔ اگر آپ بھی خوشی کی تلاش میں ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں۔


    اپنا پسندیدہ کام سر انجام دیں

    happy-3

    ہم میں سے بہت سے افراد اس لیے ناخوش رہتے ہیں کیونکہ وہ زندگی میں ناپسندیدہ کام سر انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ جو کام وہ کرنا چاہتے ہیں وہ کر نہیں پاتے لہٰذا ان کی زندگی سے خوشی اور اطمینان کا عنصر ختم ہوجاتا ہے اور وہ تھکے تھکے، بیزار سے لگنے لگتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کام کرنے کی خواہش آپ کے دل میں موجود ہو اسے کرنا آپ کو خوش دیتا ہے۔ یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ پینٹنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی خشک سی نوکری میں مصروف ہیں تو ہفتہ میں وقت نکال کر پینٹنگ ضرور کریں۔

    مختلف رنگوں سے کھیلنا، اپنے خیالات کو اظہار کا موقع دینا اور اپنی پینٹنگ کی تکمیل کرنا آپ کو بے پایاں خوشی اور اطمینان کا احساس دے گا۔


    پسندیدہ چیز حاصل کریں

    happy-4

    جو چیزیں آپ کو خوشی دیتی ہیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کوئی کتاب، کوئی لباس، کوئی سجاوٹ کی چیز۔ بعض افراد کوئی ڈش کھانا چاہتے ہیں لیکن مصروفیت کے باعث نہیں کھا پاتے۔

    اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اسے ضرور کھانے جائیں۔ اس سے آپ کو اپنے اندر خوشی اور توانائی کا احساس ہوگا۔

    اگر آپ کی پسندیدہ چیز مہنگی ہے جیسے کوئی مہنگی گاڑی یا موٹر بائیک، تو یہ آپ کو محنت سے کام کرنے اور کامیاب بننے کی طرف مائل کرے گی تاکہ آپ اپنی خواہش کی تکمیل کرسکیں۔


    کسی کی مدد کریں

    happ-2

    خوشی حاصل کرنے کا یہ صدیوں پرانا اور آزمودہ طریقہ ہے۔ اپنی خواہشات کی تکمیل کرنے کے بعد بھی آپ کو اتنی خوشی نہیں ہوگی جتنی کسی کی مدد کر کے ہوگی۔

    ضروری نہیں کہ آپ لاکھوں روپے سے کسی کی امداد کریں۔ کسی ضرورت مند بچے کی معمولی ضرورت پوری کردینا، یا اپنے کسی ساتھی کا کوئی ایسا کام کروانے میں مدد کر دینا جو اس کے لیے بہت ضروری ہو مگر وہ ہو نہیں پارہا ہو، آپ کو بے حد خوشی کا احساس دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خوشی ہےمیرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہاہے، چیئرمین پی ٹی آئی

    خوشی ہےمیرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہاہے، چیئرمین پی ٹی آئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے میرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہا ہے، بلآخر شمالی وزیرستان کےعوام کو تفریح کا موقع ملا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں خیرسگالی کرکٹ میچ پرعمران خان بھی خوش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے میرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہا ہے، بے پناہ ظلم کے بعد بلآخرشمالی وزیرستان کےعوام کوتفریح کا موقع ملا۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے، فاٹا کے عوام آج پہلی بار براہ راست میچ دیکھ رہےہیں، قبائلی عوام کے تعاون سے کردار ادا کرتےرہیں گے، پاکستانی عوام نے بہت محنت کے بعد یہ دن دیکھے ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ دہشت گرد باہر سے ہمارے ملک میں داخل ہوئےتھے، دہشتگردی کو اپنے ملک سے باہر نکال پھینکا ہے، دہشتگردی کو کسی صورت واپس نہیں آنے دینگے۔

    خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام خیرسگالی ٹی ٹوئنٹی میچ  کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان الیون اور یو کےالیون مدل مقابل تھے، میچ میں پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دیدی۔

    کھلاڑی میچ ختم ہونے پر گراؤنڈ کا چکر لگایا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور برطانیہ کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔


    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: پاکستان الیون اوریوکےالیون میں خیرسگالی کرکٹ میچ


    میران شاہ میں کھیلے جارہے اس نمائشی میچ کو یونس خان اسٹیڈیم میں25ہزارقبائلی عوام نے دیکھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ماسکو: ریچھ کو ویسے تو انسانوں کے لیے خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے مگر روس کے نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی میں اپنے خاص دوست کو مدعو کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

    عام طور پر شادیوں کو یادگار بنانے کے لیے خاص مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے مگر روس کے ایک جوڑے نے شادی کی تقریب میں اپنے خاص دوست اسٹیفن کو بلایا اور خوب ہلا گلا کیا۔

    4

    نوبیاہتا جوڑے تیس سالہ ڈینس اور نیلیا جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو ان کی شادی میں کوئی اور نہیں بلکہ ریچھ گواہ بنا، ڈینس نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دوست بہت رحم دل ہے وہ ہماری ہر مشکل میں کام آتا رہا ہے۔

    2

    اس موقع پر 21 سالہ نوبیاہتا دلہن نیلیا نے بھی ریچھ کے ساتھ خوب مزے کیے اور خاص طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔ ریچھ نے بھی اپنی دوستی کا پورا حق نبھایا اور دوست کی شادی میں رقص کیا اور  خوشی کا اظہار کیا۔

    3

    دولہے میاں ٹینس کا کہنا ہے کہ ’’میرا دیرینہ خواب تھا کہ شادی میں ریچھ گواہ بننے جو آج پورا ہوگیا، خواہش پوری ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے اور یہ میری زندگی کا بہت اہم و یادگار دن ہے‘‘۔