Tag: har lamha pujaosh

  • ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی شوہر سے متعلق دلچسپ گفتگو

    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی شوہر سے متعلق دلچسپ گفتگو

    پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر بندہ اپنے کام خود کرے، کسی دوسرے پر اس کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

    وسیم بادامی کے ایک سوال کہ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ مرد باہر جاکر کمائے اور عورت گھر کے سارے کام کرے کے جواب میں نادیہ حسین نے سختی سے تردید کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں گھر کے کام کی بات نہیں کررہی میرا ماننا یہ ہے کہ مرد اپنے ذاتی کام خود کرے، جس میں  اپنے جوتے پالش، اپنی الماری کی صفائی اور دیگر کام شامل ہیں۔

    نادیہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بھی ایسی تربیت دوں گی کہ وہ اپنے کام خود کریں کسی دوسرے پر انحصار نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ صدف کنول نے بھی غلط بیانی  سے کام لیا تھا، نادیہ نے واضح طور پر کہا کہ میں یہ سارے کام کرتی ہوں لیکن اگر مجھ سے زبردستی کی جائے گی تو کبھی نہیں کروں گی۔

  • نادیہ خان اور فیصل ممتاز پہلی بار کب اور کہاں ملے، خصوصی انٹرویو

    نادیہ خان اور فیصل ممتاز پہلی بار کب اور کہاں ملے، خصوصی انٹرویو

    کراچی : گزشتہ چند ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان ٹی وی کی نامور میزبان و اداکارہ نادیہ خان اور سابق ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ نے اپنی شادی اور رشتے سے متعلق اہم باتیں کھل کر ناظرین کو بتادیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے تفصیل سے جوابات دیئے اور سننے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

     

    نادیہ خان اور ان کے شوہر نے اپنی شادی کی وجہ اور رشتے کے آغاز سے لے کر اب تک کی تمام باتیں من و عن بیان کردیں اور بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات کب کیسے کہاں اور کن لوگوں نے کروائی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات شادی سے دو ماہ پہلے ہوئی، ہمارے مشترکہ دوستوں نے ہمیں پوری پلاننگ سے ملایا ورنہ ہم نے کبھی ایک دوسرے کو دیکھا بھی نہیں تھا، ممتاز میرے گھر کسی کا پارسل دینے آئے تھے۔

    فیصل ممتاز نے بتایا کہ میں بتائے ہوئے پتے پر پارسل لے کر پہنچا تو مجھے گھر میں بٹھا کر انتظار کرنے کا کہا گیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد دیکھا تو سامنے نادیہ خان کھڑی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں بس یہی سوچ کر آیا تھا کہ پارسل دے کر پانچ منٹ بعد واپس روانہ ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم دونوں باتوں میں اتنا مشغول ہو گئے کہ چار گھنٹے گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔

    فیصل راؤ نے بتایا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات تھی جو کہ شادی سے چاہ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بہت سی باتیں مشترکہ تھیں جنہیں سن کر اچھا سا محسوس ہو رہا تھا جس کے بعد مجھے نادیہ سے محبت سی ہو گئی تھی لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری کافی عرصے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قسم کا رابطہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے بتایا کہ میں اپنی بھانجی کی شادی کے سلسلے میں راولپنڈی گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ایک رات فیصل ممتاز سے کافی دیر تک ویڈیو کال پر بات کی تھی۔

    فیصل راؤ نے نادیہ سے اظہار محبت سے متعلق کہا کہ تمام تر باتوں کو مد نظر رکھنے کے مجھے یہ احساس ہوا کہ شائد یہ محبت ہے پھر میں نے بنا کسی ملاقات اور دوستی کے نادیہ کو شادی کی پیش کش کردی۔ جس پر انہوں نے شرط رکھی کہ ہم دونوں کے والدین اور بچوں کی رضامندی کی صورت ہی میں شادی ہوگی ۔ میں نے ان کی یہ دونوں شرطیں قبول کرلیں۔

     

    یاد رہے کہ فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ اگلے ہی دن شادی کی تصاویر کو شیئر کیا تھا اور بعد ازاں 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

  • "میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

    "میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک جملہ کہہ کر سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    ہلکے پھلکے مزاح پر مبنی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ اور شرارتی سوالات پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد عمر نے دلچسپ جوابات دیئے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ "خالی جگہ پر کریں” میں میزبان نے سوال پوچھتے ہوئے ان سے کہا کہ  "میں ڈیش ہوں یہ ڈیش ہے اور یہاں ڈیش ہورہی ہے”۔

    جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ازراہ مزاح کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے میری صاحبزادی نے کہا تھا کہ وسیم بادامی آپ سے اس طرح سے سوالات کریں گے آپ محتاط رہیے گا۔

    بعد ازاں میزبان کے اسرار پر گورنر سندھ نے جواب دیا کہ "میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے” یہ جواب سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور اور اس برجستہ جواب پر ان کی تعریف کی۔،

    اس موقع پر وفاقی وزیر  اسد عمر نے بھی  اسی سوال کا  جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں اسد ہوں ہم اے آر وائی اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور کرکر( کرکٹ) کی پاوری ہورہی ہے”۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے آغآز سے اے آر وائی نیوز پر ہر لمحہ پرجوش روزانہ رات گیارہ بجے نشر کیا جاتا ہے، یہ پروگرام پاکستان سپرلیگ سکس کے دوران روزانہ نشر کیا جائے گا، جس میں کرکٹ پر ماہرانہ تبصروں کے لیے کھیل سے وابستہ شخصیات میچ پر اپنے تاثرات سے آگاہ کرتی ہیں۔

  • یونس کے خلاف مصباح نے لڑکوں کو جمع کیا، محمد یوسف کا اعتراف

    یونس کے خلاف مصباح نے لڑکوں کو جمع کیا، محمد یوسف کا اعتراف

    کراچی: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ یونس خان اپنے دور کے بہترین کپتان تھے، مصباح الحق اچھے سلیکٹر نہیں ہیں،  یونس کے خلاف مصباح الحق نے لڑکوں کو جمع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دئیے، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعید انور اور ان کے بھائی میرے پرانے دوست ہیں، سعید انور جب تبلیغ میں آئے تو انہیں دیکھ کر شوق پیدا ہوا۔

    محمد یوسف نے بتایا کہ انہوں نے 2001 میں کلمہ پڑھا، 4 سال تک اسلام کی قبولیت کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے کھلاڑی گئے جن کو فیئرویل نہیں ملی، جانے والے کھلاڑیوں کو فیئرویل دینی چاہئے، مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی میں میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط بولنگ اٹیک کے خلاف 40 رنز ہلکی ٹیم کے مقابلے میں سو سے بہتر ہوتے ہیں، ایک میچ میں مصباح سلو کھیلے تو یونس خان نے شکوہ کیا، مصباح نے جواب دیا پچھلے میچ آپ بھی سلو کھیلے تھے، یونس خان کے خلاف کھلاڑی کمرے میں آئے تھے، مین ان کے کمرے میں نہیں گیا تھا۔

    محمد یوسف کے مطابق انہوں نے یونس کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، یونس نے میرے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی تھی، مصباح کو یونس سے پرابلم تھی، اسی نے لڑکے جمع کیے، یونس خان لڑکوں سے سختی کرتا تھا، اب مجھے احساس ہوا کہ وہ درست کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے کہ آفریدی سے حلف اٹھالیں کہیں بات سے مکر نہ جائے، شاہد آفریدی، کامران اکمل کے کہنے پر شاہد آفریدی کو بلایا گیا، شعیب ملک نے کہا شاہد پیچھے نہ ہٹ جائے حلف لیا جائے، یونس اور مجھ پر کیوں پابندی لگائی گئی آج تک نہیں پتا چلا، بٹ صاحب نے کہا اب تو کپتان کے لیے صرف آپ ہی رہ گئے ہیں، آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ جیت کر آئے پھر بھی بین کردیا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت زبردست بولر ہے بیٹسمین نہیں، مجھے شاہد آفریدی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرکٹ کی حد تک رہیں اچھی بات ہے، ذاتیات پر نہیں جانا چاہئے، میری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی لوگ کہتے تھے جو غلط نہیں تھا۔

  • ورلڈ کپ 2015: نیوزی لینڈ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    ورلڈ کپ 2015: نیوزی لینڈ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    کرائسٹ چرچ: کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2015 کی افتتاحی تقریب کا نیوزی لینڈ میں باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جبکہ آسٹریلیا میں کچھ دیر بعد تقریب کا آغاز ہوگا۔

    عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرزسمیت اعلٰیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

    تقریب میں بہترین ثقافتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ معروف گلوکار بھی اپنے سروں کاجادو جگا رہے ہیں۔

    تقریب میں کرائسٹ چرچ کی تاریخ کا سب سے بڑاآتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    ورلڈ کپ میں کل 14 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورمجموعی طورپر49 میچزکھیلے جائیں گے۔

    Pool-A Pool---B

    افتتاحی تقریب میں ورلڈ کپ کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی، آسٹرلیا اورنیوزی لینڈ 23 سال بعد کرکٹ کے عالمی معرکے کی میزبانی کررہے ہیں۔

    ورلڈ کپ کا فائنل 29مارچ کومیلبورن میں ہوگا اور اے آر وائی نیوز اس سنسنی خیز ایونٹ کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کے لئے لارہا ہے خصوصی شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ جسکی میزبانی معروف کامیڈین عمر شریف کریں گے۔


    har-lamha-purjosh

    ورلڈ کپ 2015 میگا ایونٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ ایونٹ کے دوسرے ہی دن سڈنی میں ہوگا جب پاکستان اورانڈیا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔