Tag: haram mosque

  • حج انتظامات ، مسجد الحرام میں  صفائی کیلئے  4000 افراد پر مشتمل عملہ تعینات

    حج انتظامات ، مسجد الحرام میں صفائی کیلئے 4000 افراد پر مشتمل عملہ تعینات

    ریاض : حج کے موقع پر مسجد الحرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے 4000 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کردیا گیا جبکہ خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے باعث فخر ہے“ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت 1000 عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے، جو حج کے ایام میں مسجد میں صفائی کےانتظامات کو یقین بنائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں صفائی کے لیے جہاں بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا کی گئی ہے، وہیں صفائی کے لیے 400 آلات اور مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    یہ عملہ مسجد حرام میں کے اندرونی اور بیرونی مقامات، قالینوں اور دیگر اہم جگہوں کی تطہیر کے ساتھ مسجد کومعطر کرنےکے لیے کام کرے گا۔

    دوسری جانب ”خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے باعث فخر ہے“ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت مسجد حرام میں 1000 عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان تحائف میں صوت القرآن سی ڈیز، دینی کتب اور مناسک حک سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔

    مہم کے چیئرمین انجینیر ماہر الزھرانی نے کہا کہ ان کی مہم نے اپنی انتظامہ ذمہ داریاں شروع کردی ہیں۔

    انہوں حج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اللہ کے مہمانوں کی فریضہ حج کی ادائیگی میں مددکے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    مکہ المکرمہ:  مسجد الحرام میں ایک تیس سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

    خاتون نے حرم میں مطاف کی بلند منزل سے کود کر خود کشی کی، بلندی سے خاتون سر کے بل حرم کے فرش پر گریں اور موقع پر انتقال کر گئیں۔

    واقعے کے بعد وہاں موجود اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال منتقل کیا تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کے سبب معلوم کیا جا سکے۔

    عرب میڈیا  کے مطابق عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے ایک خاتون نے مطاف کی اونچی منزل کی گرل کے پاس کرسی رکھ کر اس پر چڑھ گئیں۔ حرم میں تعینات پولیس اہلکار انہیں دیکھ کر ان کی طرف لپکے تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور خاتون بلندی سے نیچے کود گئیں۔

    عرب میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ خاتون کے پاس سے پولیس کو درج کرائی گئی ایک شکایت کی کاپی ملی ہے، جس میں انہوں نے خودکشی سے تین دن پہلے شوہر کے خود پر تشدد سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے شکایت کو مزید تحقیق کے لئے پراسیکیوٹر کو ارسال کر دیا تھا۔

    تاہم مکہ پولیس نے ابھی تک حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں دوسرا سبب یہ گھریلو جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔