Tag: Harary

  • پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی،آرمی چیف کی مبارکباد

    پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی،آرمی چیف کی مبارکباد

    ہرارے : پاکستان نے سہ ملکی ٹی20سیریزجیت لی، آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آرمی چیف نےقومی ٹیم کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنےپر بھی مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے184رنزکا ہدف دیا تھا، جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گرگئیں۔ جس کے بعد فخر زمان نے پوری ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 91رنز اسکور کیے، فخرزمان نے12 چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے91رنز بنائے۔

    کپتان سرفرازاحمد نے28رنزبنائے جبکہ شعیب ملک43،آصف علی17رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے184 رنز کا ہدف آخری اوور کی دو گیندوں تک حاصل کیا، شاہینوں کی فتح کے بعد پاکستان کی ٹی20رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

    فخر زمان نے اس سہ ملکی سیریز میں مجموعی طور پر278رنز اسکور کیے،انہیں مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیاہے جبکہ آج کے میچ میں بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار91رنز کے باعث بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کیا۔

    آرمی چیف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    ہرارے میں شاہینوں کی جانب سے کینگروز کو ہرانے اور سہ ملکی ٹی20سیریزجیتنے پرآرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پرامن اورکھیل سےمحبت کرنےوالاملک ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، جیت پر کپتان سرفراز کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی ٹیم نےسہ فریقی سیریزجیت کرعوام کو بڑی خوشی دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نےبہترین کھیل پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پہلاٹی ٹوینٹی: اپ ڈیٹ۔  پاکستان نے زمبابوے کو 137 رنز کا ہدف دے دیا

    پہلاٹی ٹوینٹی: اپ ڈیٹ۔ پاکستان نے زمبابوے کو 137 رنز کا ہدف دے دیا

    ہرارے: پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے میں شروع ہوگیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے،

    تفصیلات کے مطابق میچ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک چار وکٹوں کے نقصان پر 12اوورز میں 73رنز بنا لئے ہیں ۔

    احمد شہزاد 17 رنز بناکرچبھابھا کی گیند پرآؤٹ ہوگئے.جبکہ مختار احمد صرف چار رنز ہی بنا سکے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    شعیب مقصود بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور چھ رنز بنا کر چلتے بنے۔ جبکہ عمر اکمل 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    میچ کے چودھویں اوور میں شعیب ملک 35 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت کریز پر عماد وسیم صفراور محمد رضوان آٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،

    پاکستان کا مجموعی اسکور 90 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہے

    میچ کے انیسویں اوور میں عماد وسیم 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کا مجموعی اسکور انیسویں اوور کے اختتام پر 133 رنز اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    شاہینوں کی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی صرف دو گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ اس سے اگلی ہی گیند پر وہاب ریاض کوئی رن بنائے بغیر ہی رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ آئے۔

    پاکستان نے بیس اوور کے اختتام پر 136 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    آج تک پاکستان زمبابوے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست رہاہے۔

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کپتان شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ وکٹ دیکھ کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈکپ سے پہلے تجربات کرناچاہتے ہیں ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیناچاہتے ہیں ، کوشش کریں گے کہ 160سے 170رنز کا ٹارگٹ دیاجائے ۔

    یادرہے کہ عمران جونیئر پہلا انٹرنیشنل ٹی 20میچ کھیل رہے ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زمبابوے بیٹنگ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میچ کے دوسرے مرحلے میں پانچ اوور کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم نے 27 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے،

    چھٹے اوور کی پہلی بال پر زمبابوے کے دوسرے کھلاڑی سی آر اروائن سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،

    میچ کے گیاہویں اوور میں زمبابوے کی پانچویں وکٹ گر گئی، زمبابوے کا مجموعی اسکور 66 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہے

    ایچ مسکزا پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سکندر رضا 13رنز بناکرعماد وسیم کی گیند کا شکار بن کر پویلین لوٹے۔

    تیرہویں اوور کے اختام پر ماٹوم بامی نو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، زمبابوے کے چھ کھلاڑی آؤٹ پر 77 رنز ہیں ۔

    میچ کے سترہ اوور میں زمبابوے کا مجموعی اسکور 99 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    آخری اوور کی پہلی بال پر چکمبورارن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، اب تک زمبابوے کے نو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پاکستان نے زمبابوے کو بیس اوور میں 123 رنز پر آؤٹ کردیا، شاہینوں کو تیرہ سے فتح حاصل ہوئی،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستانی اسکواڈ کے کپتان شاہد آفریدی ہیں جبکہ ٹیم میں عامریامین، احمد شیراز، بلال آصف، عماد وسیم،عمران خان (1) محمد حفیظ، محمد عرفان، محمد رضوان، مختار احمد، شعیب ملک، صوہیب مقصود، سہیل تنویر، عمر اکمل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    زمبابوے کی ٹیم کی قیادت ای چگمبرا کررہے ہیں اور ٹیم میں سی جے چبھابھا، اے جی کریمر، سی آر اروائن، ایل ایم جونگوے، این مدزیوا، ایچ مسکزا، سی بی موفو، آر مطمبت، ٹی مذربانی، جے نیومبو، ٹی پنیاگرا، سکندررضا، پی اتسیا، ایم این والر اور ایس سی ولیم شامل ہیں۔

  • سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    ہرارے: آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو باسٹھ رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مچل مارش کے ناقابل شکست چھیاسی اور فل ہیوز کے پچاسی رنز کی بدولت دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ہاشم آملہ اور ڈی کوک سمیت کوئی بھی ٹاپ آڈر بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہ کرسکا، فاف ڈوپلسی کینگروز کے سامنے ڈتے رہے۔ ڈوپلسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ میچ میں کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کی آخری امید ڈوپلسی بھی ایک دو چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈ کارکردگی پر مچل ماسش کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہرارے:زمبابوے نے تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں سابق ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے اپ شکست دیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میزبان اسپنرز کے سامنے آسٹریلیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے۔ آسٹریلیا نے انجرڈ مائیکل کلارک کی نصف کی بدولت مقررہ اوورز میں صرف دو سو نورنز بنائے۔

    زمبابوے نے کپتان ایلٹن چیگھمبورا کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیتھن لائن کی چار وکٹیں بھی کینگروز کو اپ شکست سے نہیں بچاسکی۔

    زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف اکتیس سال بعد کامیابی سمیٹی ہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے یہ کارنامہ ایک سو تراسی کے عالمی کپ میں انجام دیا تھا۔