Tag: harassment-of-woman

  • خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا عبرتناک انجام، ویڈیو دیکھیں

    خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا عبرتناک انجام، ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں بیوہ خاتون اور اس کے گھر والوں نے ایک نوجوان کو بے رحمانہ طریقے سے سرعام مار مار کر قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک نوجوان کی دل دہلانے والے قتل کی واردات سامنے آئی ہے، محبت کے نام پر ایک بیوہ کو ہراساں کرنے والے مہیش نامی نوجوان کو بیوہ اور اس کے گھر والوں نے پتھر سر کچل کر مار ڈالا۔

    جب مہیش پر بیوہ خاتون اور اس کے گھر والے حملہ کررہے تھے اس وقت سڑک پر جانے والے راہگیر اور اطراف کے علاقوں کے عوام سب تماشا دیکھ رہے تھے لیکن کوئی بھی انھیں روکنے کے لیے آگے نہیں آیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ مہیش اسی گاؤں کی ایک لڑکی سے چند سال قبل محبت کرتا تھا بعد ازاں اس لڑکی کی شادی دوسرے شخص کے ساتھ ہوگئی اور وہ اپنے سسرالی گاؤں میں رہنے لگی جس کا مہیش کو بہت رنج تھا۔

    شادی کے بعد سے مہیش مذکورہ خاتون کو ہراساں کررہا تھا، مہیش نے اس لڑکی کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کو دیکھنے کے بعد خاتون کے شوہر نے بےعزتی محسوس کرتے ہوئے ایک سال قبل خودکشی کرلی تھی۔

    شوہر کی خودکشی کے بعد خاتون اپنے والدین کے پاس آگئی جس کے بعد مہیش اسے تنگ کرنا روز کا معمول بنا لیا، کئی بار پولیس اسٹیشن میں مہیش کے خلاف شکایت بھی کی گئی لیکن اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    مہیش کی ان حرکتوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر سڑک پر ہی مہیش کو پکڑ لیا پہلے اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں سر پر وزنی پتھر سے مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • لاہور:  چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی  سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری

    لاہور: چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری

    لاہور: چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ، خاکے کےمطابق ملزم کی عمر 20سے25سال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے 14اگست کو چنگچی رکشے پر خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کردیا اور خاکے شہر کے تمام تھانوں کو بھجوادیئے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاکے کےمطابق ملزم کی عمر 20سے25سال ہے تاہم لڑکی کوہراساں کرنےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے،

    یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا تھا۔

    بعد ازاں رکشہ میں سوارخاندان سے بدتمیزی کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں 10 سے 12موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دولڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے 10سے 12 اوباش لڑکوں نے رکشوں کا پیچھا کیا اور رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے۔