Tag: hardik-pandya

  • ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی وجہ بتادی

    ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی وجہ بتادی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے آئی سی سی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔

    بھارتی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پاکستان کے فینز نے بھی یہاں خوب انجوائے کیا ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    بھارتی ٹیم نے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی، کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، اس کے علاوہ شریاس آئیر نے 62 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

    بھارتی بیٹر شمبن گل نے 31، آکشر پٹیل 29، ہارڈک پانڈیا 18، کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا نے 9 رنز اسکور کیے۔

    ’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو

    بھارتی ٹیم نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے پورے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر کیا اور ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔

  • پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل

    پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کے معروف کرکٹر و آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کے بعد پہلی بار کھلاڑی کی اپنے بیٹے اگستیا سے ملاقات ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بچے کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024ء میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Buzzzooka Events (@buzzzooka_events)

    تاہم اب بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے کے ہمراہ واپس بھارت آ گئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ 31 مئی 2020ء کو ہاردک پانڈیا نے اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

    رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب 2020ء میں ان کی شادی کی شاندار تقاریب کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

  • باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ سے رومانی ملاقاتوں کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکووچ ممبئی پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی وژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان انکی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے اتوار کو ممبئی واپس پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری نتاشانے بھارت پہنچنے کے حوالے سے اپنے ٹرپ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے طیارے کے سفر کی سیلفی بھی شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئ میں اترنے کے چند گھنٹے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی ڈرائیونگ کی کلپ شیئر کی، ساتھ لکھا ’ممبئی بارش‘، تاہم یہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا بیٹا بھی بھارت کے دورے پر ان کے ساتھ تھا، یا وہ اکیلے ممبئی پہنچی ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی میں ہاردیک پانڈیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ و ماڈل نتاسا اسٹینکووچ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا روانہ ہوگئیں تھیں۔

    دریں اثنا پانڈیا اور 29 سالہ پرکشش برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔

  • نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا اسٹینکویچ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس سابق جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک پانڈیا ہیں۔

    دونوں کے قریبی ذرائع کے مطابق ہاردک پانڈیا غصے والے اور خود پسند انسان ہیں، اُن کے رویے اور شخصیت نے نتاشا کو بہت پریشان کیا تھا، نتاشا نے ہاردک کی خود پسند کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد نتاشا نے سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کی اسی شخصیت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن اُن کا رشتہ ٹھیک ہونے کے بجائے اختلافات کی نذر ہوتا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ وہ اور ہاردک مختلف شخصیت کے مالک ہیں اور دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اداکارہ نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ہاردیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ نتاشا نے پانڈیا کو بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن جب وہ نہیں بدلے تو اُنہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ نتاشا کے لیے تکلیف دہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @natasastankovic__

    خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

    آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

    اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب دونوں نے 18 جولائی کو ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔

  • پانڈیا کی جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ، تصاویر سامنے آگئیں

    پانڈیا کی جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ، تصاویر سامنے آگئیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد برطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آل راؤنڈر پانڈیا اور 29 سالہ جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں اور دونوں یونان میں ساتھ چھٹیاں گزار نے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی آل راؤنڈر اور جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب مداحوں نے غور کیا کہا یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور جیسمین والیہ نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔

    برطانوی ٹیلی ویژن کی شخصیت اور گلوکارہ جیسمین والیہ کی میوزک انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان ہے، ان کی پیدائش برطانیہ میں بھارتی نژاد والدین کے ہاں ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر اور ان کی اہلیہ سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی 4 سالہ شادی گزشتہ ماہ جولائی میں طلاق پر اختتام پذیر ہوگئی تھی۔

  • ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘ ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ کی پوسٹ وائرل

    ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘ ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ کی پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ اداکارہ  نتاشا اسٹینکووچ کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کا خدشہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ریڈ اِٹ’ پر ایک صارف نے ظاہر کیا اور پھر یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا اس طلاق کی خبروں کو فی الحال افواہ قرار دے رہے ہیں وہیں چند نیوز چینلز اس کی تصدیق کرتے دکھ رہے ہیں تاہم ہاردیک اور نتاشا نے اس خبر پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

    طلاق کی غیر تصدیق شدہ خبروں کے درمیان نتاشا اسٹینکووچ نے فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ڈرائیونگ اسکول شیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر شیئر کرتے ہوئے نتاشا اسٹینکووچ نے لکھا کہ ’ کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘، اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کی طلاق کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہے کہ اگر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹیکووچ کے درمیان طلاق ہوگئی تو قانونی طور پر ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، گزشتہ کئی دنوں سے اس اسٹار جوڑی کی طلاق کی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

  • بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اداکاہ نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق

    بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اداکاہ نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق

    بھارتی میڈیا نے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردیک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران  ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی سے متعلق  متعدد افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پانڈیا اور اس کی بیوی نے ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اب اُن کی سابقہ اہلیہ بن جائیں گی، دوسری جانب نتاشا نے انسٹاگرام سے ’ ہاردیک‘ نام بھی ہٹادیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سارے معاملے پر تاحال بھارتی کرکٹر ہاردیک اور ان کی اہلیہ نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جوڑے کا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020ء میں ہوئی تھی۔

  • ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر بھارتی کپتان کی نرالی منطق

    ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر بھارتی کپتان کی نرالی منطق

    فلوریڈا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہارڈک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھی کبھی ہارنا اچھا ہوتا ہے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس شکست سے ہمیں سیکھنے کو ملے گا اور ہمیں خود کو چیلنج کرنا ہوگا، یہ کھیل کا حصہ جس سے ہمیں سیکھنا ہے۔

    بھارتی کپتان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کیلئے جب ہمیں کوئی مشکل راستہ اختیار کرنا پڑا تو ہم کریں گے، یہاں یا وہاں ایک سیریز میں شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پانڈیا

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل راستہ ہے، ون ڈے ورلڈ کپ بھی آنے والا ہے اور کبھی کبھی ہارنا اچھا ہوتا ہے جس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہار اور جیت کھیل کا ایک حصہ ہے اور ہم اس سے سبق سیکھیں گے۔

    انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی بات ہے جو میں اس وقت محسوس کر رہا ہوں، میں زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتا، اگر میں کوئی صورت حال دیکھتا ہوں تو جو کچھ میرا ذہن کہتا ہے میں اسی پر عمل کرتا ہوں۔

    بھارت ویسٹ انڈیز

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پانچواں ٹی 20 میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے تین ميچوں سے اپنے نام کرلی۔

    پہلے دونوں مقابلے ویسٹ انڈیز نے جیتے تھے اس کے بعد تیسرے اور چوتھے میچ میں انڈیا کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ اتوار کی شب کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

    سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں بھارتی ٹیم اور خصوصاً کپتان ہارڈک پانڈیا اور کوچ راہل ڈریوڈ کی کارکردگی کو اینکرز اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • روہت شرما کی چھٹی، بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کون؟

    روہت شرما کی چھٹی، بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کون؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے  باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں  اگلے ماہ شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت پاردک پانڈیا کریں گے جبکہ نائب کپتان سوریا کمار یادیوان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما 10 جنوری کو شروع ہونے والے ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی کپتانی کریں گے، جس میں  ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔

  • ہاردک پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    ہاردک پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    بھارت کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ بھارت کی وائٹ بال یعنی ایک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی بی آئی سی نے ہاردک پانڈیا سے بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت بھی کرلی گئی ہے، جبکہ پانڈیا نے بورڈ سے جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

    2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد روہت شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    ہاردک پانڈیا کو 2022 میں آئی پی ایل کے بعد آئر لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پہلی بار بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے دو صفر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

     اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

    حال ہی میں نیوزی کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز میں بھی بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹی تھی۔