Tag: Hareem Farooq

  • حریم فاروق کا ڈراموں پر والدہ کے ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    حریم فاروق کا ڈراموں پر والدہ کے ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ڈراموں میں جو میرے رونے دھونے والے سین ہوتے ہیں، والدہ نہیں دیکھتی، اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامہ شروع کرتی ہوں مگر والدہ بیچ میں روک دیتی ہیں کہ تم رو رہی ہو میں نہیں دیکھ سکتی۔

    والدہ کہتی ہیں کہ ایسے کریکٹر نہیں کیا کرو، میں نے ان سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے، ”میں نے کہا کہ معصومہ پر خوش ہوجائیں گی“۔۔

    اداکارہ اے آر وائی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین ڈاکٹرز ہیں، جبکہ میں نے بالکل علیحدہ فیلڈ کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ میں جتنا شکر ادا کروں میرے لئے کم ہے، میرے ماہ باپ میرے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں۔

    میں نے جب اُن سے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کرنی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، بالکل کرو، پہلے ڈگری مکمل کرنا، میں نے کہا کہ ڈگری نہیں مکمل کروں گی، میں ایکٹر بننے جارہی ہوں، ڈگری کیا ہوتی ہے، بلکہ ابو نے یہ بھی کہا کہ تم باہر جاکر ایکٹنگ پڑھ لو۔ ابو کے اسرار پر میں نے بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

    معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

  • حریم فاروق نے مداحوں کے دل موہ لیے‎

    حریم فاروق نے مداحوں کے دل موہ لیے‎

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید کرتی اور لال لپسٹک میں خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا’ پھول، وائٹ ڈریس، لال لپسٹک، جھمکے اور میں تیار، انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل’بسمل‘ میں نعمان اعجاز، حریم فاروق، سویرا ندیم، بہروز سبزواری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ’بسمل‘ میں حریم فاروق نے شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔

    ڈرامے میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہیں اور پھر ملازمت کے دوران خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

    اس سے قبل حریم فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرراہ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر بھی شامل تھیں۔

  • حریم فاروق انسٹاگرام پر چھا گئیں

    حریم فاروق انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دھوپ کی کرنوں کے ساتھ خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرراہ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

    ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر بھی شامل ہیں، سرراہ کی پہلی قسط کو مداحوں کی جانب خوب سراہا گیا تھا۔

  • اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سرگرم

    اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سرگرم

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم فاروق نے مختلف تصاویر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو سعد سلطان نامی شخص کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے، آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپسن میں اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی، حریم نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

    حریم فاروق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

  • حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا

    حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا

    پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے علاوہ  دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

    دورانِ پروگرام احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ آپ بھی سنگل ہیں تو آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں سے کون سا سنگل کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    ہوسٹ کے سوال کے جواب میں اداکارہ حریم فاروق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے پہلے نمبر پر بابر اعظم اور پھر نسیم شاہ پسند ہے، جبکہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کا بھی نام لیا۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران حریم نے بتایا کہ اُن کے ہونے والے ہمسفر میں سچائی لازمی ہونی چاہیے، وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے ہمسفر کی طبیعت دوستانہ ہو۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کے والدین ڈاکٹر ہیں، ہمارے خاندان میں ہم بچوں کو ہمیشہ اظہار خیال کرنے کی آزادی رہی ہے، ہم صرف دو بہنیں اور میں بڑی ہوں۔

  • کبھی کسی سے محبت ہوئی؟ حریم فاروق اور زارا شیخ نے راز کی بات بتا دی

    کبھی کسی سے محبت ہوئی؟ حریم فاروق اور زارا شیخ نے راز کی بات بتا دی

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق اور زارا شیخ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں محبت کے حوالے سے اپنی خیالات اور رائے کا اظہار کیا۔

    ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی حریم فاروق اور زارا شیخ نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا، انہوں نے بتادیا کہ انہیں زندگی میں کسی سے محبت ہوئی یا نہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘میں شوبزاداکارہ حریم فاروق اور زارا شیخ نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے باتوں باتوں میں اچانک پوچھا کہ کیا کبھی کسی محبت ہوئی ہے؟ جس کے جواب میں زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے کام اور اپنے مقصد میں اتنی مصروف ہوں کہ ان باتوں کیلئے وقت ہی نہیں ملتا لیکن اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو وہ ضرور سامنے آجائے گی، کیونکہ شوبز سے وابستہ افراد کی کوئی بات چھپی نہیں رہتی۔

    اسی سوال کے جواب میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ آپ چاہے کتنے ہی مضبوط ارادے کے مالک ہی کیوں نہ ہوں بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی محبت ہوہی جاتی ہے اس پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا۔

  • حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر

    حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر

    معروف اداکارہ حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں، مداح ان کی خوبصورتی دیکھ کر حیران ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں حریم نے سبز رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے جو ڈیزائنر نومی انصاری کی ڈیزائن کردہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    ساڑھی کے ساتھ ان کے زیورات کا انتخاب اور میک اپ کا انداز بھی خوب ہے۔

    تصاویر کے ساتھ حریم نے کیپشن لکھا، کہ جب آپ کے گرد سب کچھ پھیکا پڑنے لگے تو سبز رنگ پہنیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لک کو خوب سراہا، اب تک ہزاروں افراد نے ان کی تصاویر کو لائیک کیا اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ حریم فاروق اب تک متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

  • حریم فاروق کا میڈم نور جہاں‌ کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

    حریم فاروق کا میڈم نور جہاں‌ کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے میڈم نور جہاں‌ کو خراج تحسین پیش کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق میڈم نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے ’مُنڈیا سیالکوٹیا‘ گنگنا کر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں، اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    View this post on Instagram

    One of my most fondest memories of my childhood is my Dada Abu watching Madam Noor Jehan’s Anarkali with me and my sister. He Adored Madam so much that i as a kid started developing the same kind of love for her and unknowingly i would start lip syncing everytime ‘sada hoon apnay pyar ki* would play. I remember being so fascinated by her beautiful and unmatched expressions that i just couldn’t take my eyes off her. Her voice was so magical and full of expression that it would just make me want to sway and act on it as she sang. As i grew up i realised her true worth and what she meant to me as an artist and foremost as a proud Pakistani. I started getting inspired by her addayen, her fearlessness and especially the love she had for herself and everybody around her. There is absolutely no doubt that my respect for her is immeasurable and my love for her is boundless. Recently a dear friend of mine made me listen to this audio gem he found on Youtube of Madam from 1959 where she was present at a gathering and graced everyone with her magical voice unplugged. The moment i heard the track it instantly took me back to my childhood. I honestly couldn’t help but lip sync it with all my heart. If she was with us today I, while being start struck, would’ve told her that her personality, her acting, her voice and her entire being was a blessing to the world. What i share with you all today is extremely special and dear to my heart. In all honesty, it is only a fraction of what i call a tribute to an icon. All I’ve tried to do is, very nervously, pour my heart out, with the purest of intentions, in this video to her angelic voice and do all my best to perform the expressions i felt while listening to it. I humbly post this with all my love and adoration for Madam Noor Jehan and nothing more. We miss you Madam and thank you for all your efforts in making Pakistan proud and being an such an inspiration for the world to remember. Disclaimer: Again, this video is not a comparison in an shape or form. I can only imagine/dream to achieve the greatness that was Malika e Taranum in this lifetime.

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on

    حریم فاروق نے طویل پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ویڈیو بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ان کے دادا ابو، میڈم نور جہاں کی فلم ’انار کلی‘ دیکھ رہے تھے جب وہ بہت چھوٹی تھیں اور یہ فلم ان کی بچپن کی یادوں میں سے ایک ہے۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا میں بچپن میں میڈم نور جہاں کا مشہور گانا ’سدا ہوں اپنے پیار کی‘ اکثر گنگناتی رہتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ اس گانے کے خوبصورت اور بے مثال اظہار نے دل موہ لیا تھا اور میں اس سے اپنی آنکھیں نہیں چرا سکتی تھی۔

    حریم فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو کا کسی سے بھی موازنہ نہیں ہے میں ان کی عظمت کو حاصل کرنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتی ہوں جو ملکہ ترنم نور جہاں کو ملا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ حریم فاروق متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اور ’پرچی‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • اداکارہ حریم فاروقی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

    اداکارہ حریم فاروقی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

    اوٹاوا : پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروقی  نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حریم فاروقی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اوٹاوا میں ملاقات کی، ملاقات میں ثقافتی سرگرمیوں اور فلمسازی پر تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    حریم فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سب کے پسندیدہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کینیڈا کے دورے میں میرے کیریئر کا سب سے بہترین لمحہ وہ تھا، جب مجھے دلکش اور کرشماتی جسٹن ٹروڈو سے ملنے کا موقع ملا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ جسٹن ٹروڈو سے ملاقات میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر گفتگو کی اور ساتھ ہم کس طرح دونوں ممالک فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کےزریعے تعاون کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، میں بطور اداکارہ اور پروڈیوسر اپنے کام سے محبت کرتی ہوں ، جو میرے لئے ایسے دروازے کھولتا ہیں۔

    حریم نے دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کی محبت اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا بھی کیا۔

    خیال رہے کہ حریم فاروقی کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم پرچی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے جبکہ اس سے قبل متعدد ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم ‘دوبارہ پھر سے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھتے کی ’پرچی‘ بھیجتی حریم فاروق

    بھتے کی ’پرچی‘ بھیجتی حریم فاروق

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی ایک اور فلم ’پرچی‘ کی پہلی شاندار جھلک جاری کردی گئی جس میں حریم فاروق غنڈہ گردی کرتی ہوئی کافی خوبصورت اور منفرد نظر آرہی ہیں۔

    اے آر وائی فلمز، آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی مشترکہ پیشکش اور اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پرچی کے مرکزی کرداروں میں حریم فاروق اور علی رحمٰن خان شامل ہیں۔

    حریم فاروق اس سے پہلے اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی ایک اور فلم دوبارہ پھر سے میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

    پرچی کے حال ہی میں جاری کیے جانے والے ٹیزر میں حریم فاروق کافی منفرد نظر آرہی ہیں جس میں وہ غنڈہ گردی، مار دھاڑ کرتی اور بھتے وصول کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بلاشبہ اس کردار میں وہ بہترین دکھائی دے رہی ہیں۔

    ٹیزر کا آغاز ان کے غصیلے تاثرات سے ہوتا ہے جس میں وہ ایک سہمے ہوئے شخص سے سوال کرتی نظر آتی ہیں، ’کس نے مخبری کی‘؟

    فلم بظاہر بھتہ خوری کے موضوع پر مبنی نظر آتی ہے جس میں فلم کے مختلف کرداروں کو ایک پرچی میں گولی وصول ہوتی ہے اور پرچی پر مطلوبہ رقم اور اسے ادا کرنے کی مدت لکھی ہوتی ہے۔

    ٹیزر میں سسپنس کا عنصر بھی برقرار رکھا گیا جس نے فلم بینوں کے تجسس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی اکبر، شفقت خان، عثمان مختار اور شفقت چیمہ بھی شامل ہیں۔

    ٹیزر میں حریم فاروق کو غنڈہ گردی کے ساتھ ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ ٹیزر کو دیکھتے ہوئے یہ بات نہایت واضح معلوم ہوتی ہے کہ اے آر وائی فلمز کی کاوش پرچی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔