Tag: hareem shah

  • ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس

    ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اےانکوائری کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

    تحریری حکم نامہ کے مطابق حریم شاہ نے اپنے اٹارنی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا اور اٹارنی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان پہنچتے ہی انکوائری جوائن کریں گی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی سے روک دیا تھا۔

    تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو حریم شاہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ ترکی میں زیر علاج ہیں ،ترکش زبان میں ایک سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا جو درخواست گزار کے وکیل کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا تھا، جس کے بعد وکیل نے بتایا کہ وہ 15 اپریل تک پاکستان آجائیں گی اور پھر اٹھارہ اپریل کو وکیل نے کہا کہ حریم شاہ عمرہ کرنے سعودی عرب چلی گئیں ہیں پاکستان نہیں آئی۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ حریم شاہ ملک واپس نہیں آئیں اس کی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نا انکوائری جوائن کی ہے، عدالت حریم شاہ کے وکیل کو مزید مہلت نہیں دے سکتی ہے، حریم شاہ کے وکیل عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    عدالتی حکمنامے کے مطابق تفتیشی افسر کو اختیار حاصل ہے کسی کو بھی معلومات کے لیے طلب کر سکتا ہے،حریم شاہ پاکستان میں نہیں ہیں اور کب آئیں گی کچھ پتہ نہیں ہے،اب اس درخواست کو زیر سماعت رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    عدالت نے کہا کہ حریم شاہ پاکستان واپس آنے پر قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرسکتی ہے۔

    خیال رہے ایف آئی اے نے 31 جنوری 2022 کو حریم شاہ کو 19 جنوری تک تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا ۔

  • حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کا ایک اور اقدام

    حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کا ایک اور اقدام

    کراچی : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک اور اقدام اٹھالیا، اداکارہ ایک اور نوٹس ملنے پر مزید مشکلات کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فضا حسین کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف درخواست دی تھی، حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہا ہے کہ معزز عدالت نے فضا حسین کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا۔

    سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے۔

    ٹک ٹاکر حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

  • ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑگئی، ایف آئی اے کا بڑا اقدام

    ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑگئی، ایف آئی اے کا بڑا اقدام

    کراچی : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کا خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی فضاحسین عرف حریم شاہ کو مہنگی پڑگئی ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کا خط لکھ دیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاوٴنٹس ہیں، دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کئے جائیں۔

    یاد رہے حریم شاہ نے چند دن پہلے نوٹوں کیبنڈل کیساتھ ویڈیوبنائی تھی، ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نا پاکستانی پاسپورٹ کی نا پیسے کی ویلیو ہے۔

    ویڈیو میں پاکستانی قانون کا مذاق اڑایا گیا جبکہ ویڈیو میں حریم شاہ نے غیرملکی کرنسی دیکھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکربیرون ملک گئی ہیں، اسے نہ کسی نے روکا نہ روک سکتا ہے۔

    ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی۔

  • شادی کا دعویٰ، حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    شادی کا دعویٰ، حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    کراچی : سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کےصوبائی وزیرسے شادی دعوے کو ڈرامہ قراردےدیا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات کرائی گئی، تحقیقات میں سترہ وزیروں، تین مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔

    کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا، ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کیا۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مبینہ شادی کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے، کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔

    شیم ممتاز کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ مٹھائی ہم بھی کھالیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے جبکہ شاہینہ شیر علی کا ماننا تھا کہ شادی کرنا اچھا عمل ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔

    ساجد جوکھیو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیر کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن شادی کا معاملہ جھوٹ ہے، حریم شاہ خود بتا دیں کس سے شادی کی ہے۔

  • پی پی رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی  حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کردی

    پی پی رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کردی

    کراچی : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر پر خاموشی توڑ دی اور کہا میراکسی سےکوئی تعلق نہیں، جو ہے اس کا اقرار کر چکی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کردی، جس میں انھوں نے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں کہا کہ کسی سے نام نہ جوڑا جائے، میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں، ہوتا تو اقرار بھی کرتی ، جس سے تعلق ہے اسکا اقرار کرچکی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے سوشل میڈیا سے اگر کسی کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ دیکھی ہے تو مقصد اسے پروموٹ کرنا تھا۔

    یاد رہے حریم شاہ نےعروسی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پی پی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تھا ، جس کے بعد ایک تصویر شیئرکی جس میں مردانہ ہاتھ کے اوپر زنانہ ہاتھ تھا۔

    حریم شاہ کی ہاتھ والی تصویر کے بعد ہر پی پی رہنما دوسرے سے پوچھ رہا کہیں یہ اس کا ہاتھ تو نہیں لیکن مرتضٰی وہاب اور سعیدغنی نے کہاتھا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔

    خیال رہے تاجر حسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ نے جس ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھنے کا دعویٰ کیا وہ ان کا ہے۔

  • ‘حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی’ متعدد وزراء کا  حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین

    ‘حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی’ متعدد وزراء کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین

    کراچی : مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعویٰ کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اےآروائی سے گفتگو کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔

    حریم شاہ کی شادی کی خبر نےکشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سےشادی نہیں ہوئی۔

    یاد رہے حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر کی ‏شناخت واضح طور پر نہیں بتائی تاہم انہوں نے کچھ اشارے دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسےمیری شادی ہوئی ہے، جس وزیرسےشادی ہوئی پہلےسےشادی شدہ ہیں، جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتےمیں نام نہیں بتاسکتی،حریم شاہ

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہرکراچی میں مقیم ہیں اورصوبائی وزیرہیں، شادی کی تقریب میں2،3صوبائی وزیروں نےبھی شرکت کی،حریم

    خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع ‏بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    کراچی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جیالے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی۔ حریم شاہ شادی آخر کس نے کی ہے ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے۔

    مختلف شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں اور فون پر متنازع گفتگو کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک رکن سندھ اسمبلی سے باقاعدہ شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

    اس دعوے کے بعد سندھ کے اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور دلچسپ تبصرے6 شروع کردیئے، اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ سائیں کہیں وہ تم تو نہیں؟

    سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور اکے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکین اپنی صفائی پیش کررہے ہیں اور ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے بتا رہے ہیں کہ یہ ان کا ہاتھ نہیں لیکن یہ خوش نصیب ہے کون ہم یہ بھی نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکارکی شناخت

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکارکی شناخت

    اسلام آباد : وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی، ویڈیو بنانےمیں دفترخارجہ کا اہلکار ہی ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو دفتر خارجہ میں انٹری کا ریکارڈ مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے حریم شاہ وزیرخارجہ کےحلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں اور حلقے کے لوگوں کے لئے مختص کمرے کیساتھ کھلنے والے دروازے کواستعمال کیا، جس کی وجہ سے حریم شاہ کی ویڈیوزمیں کوئی دوسرا فرد نظرنہیں آرہا۔

    وزیرخارجہ چنددن بعدحلقےکےعوام سےملاقات کرتے ہیں، حلقےکےعوام شناختی کارڈدکھاکرمختص اوقات میں ملاقات کرتےہیں، وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم”کی انٹری الگ سے ہے۔

    دوسری جانب حلقے کے ملاقاتیوں کے دن حریم شاہ کو رسائی دینے والے اہلکار کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں خاتون حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تو وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں تھیں اور وزارت خارجہ کی جانب سے خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

    خیال رہے حریم شاہ نے اس سے پہلے بھی سیاستدانوں اور اہم مقامات کی بھی ٹک ٹاک بنائی ہیں۔

  • وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وزارت خارجہ میں ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بیانات بدلنے لگیں اور کہا ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا ، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے وزارت خارجہ جانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی اور نہ مجھے کوئی شخص لیکر نہیں گیا، میں نے سیکیورٹی آفیسر سے اندرجانے کی اجازت لی۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اندر کسی متعلقہ شخص نے نہیں روکا، دفتر خارجہ اگر حساس جگہ ہےتو وہاں جانے،ویڈیوبنانے سے کیوں نہیں روکا گیا، پارلیمنٹ لاجز سے ہوکر وزارت خارجہ نہیں گئی تھی، ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا ، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا نوازشریف دور حکومت میں وزیراعظم آفس آنا جاناتھا، دفترخارجہ کے علاوہ قومی اسمبلی بھی جاچکی ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم ترین کمیٹی روم میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تو وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں، بعد ازاں وزارت خارجہ نے حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔