Tag: hari pur

  • فیصل آباد اورہری پورمیں قتل کی ہولناک وارداتیں، 8افراد جاں بحق

    فیصل آباد اورہری پورمیں قتل کی ہولناک وارداتیں، 8افراد جاں بحق

    فیصل آباد / ہری پور : فیصل آباد میں نوجوان نے باپ بھابھی بھتیجے اور بھیتجی کو قتل کردیا، خانپور میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے باپ، بھابی، کمسن بھتیجے اور بھتیجی کو موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کے مطابق بھابی کو طلاق نہ دینے کی رنجش پر ملزم خون کی ہولی کھیل کر فرار ہوگیا، دس سالہ اقصٰی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنیہں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ہری پورکے علاقے خانپور میں ماں اور تین بیٹیوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیان کو زہریلی چیز کھلانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا۔

    پولیس نے قتل کا شبہ گھر کے سربراہ پر ظاہر کیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر شفاقت مختلف مقدمات میں مطلوب اور عرصہ دراز سے روپوش ہے، قاتل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    ہری پور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سیاست میں میدان میں اننگز کھیلنے کیلئے کمر کس لی۔ ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کے ساتھ مخالف امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ چھینے گئے وہ ہر اس جگہ جائیں گی جہاں لوگ تکلیف میں ہوں گے ۔اس سے قبل ریحام خان نے خواتین کنونشن میں عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے کپتان کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے پر زور دیا۔

    عمران خان کے بعد اب ریحام خان بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی موقع پر اپنے رہنماؤں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ قومی بھابھی ہیں اور لوگوں کا درد بنی گالہ تک پہنچائیں گی۔

  • ٹی وی نہیں دیکھتی، عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہوں، ریحام خان

    ٹی وی نہیں دیکھتی، عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہوں، ریحام خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے، انہوں نے کہا کہ میں عملی طور پر پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہوں اور لیتی رہوں گی۔ جس سے رشتہ جوڑ لیا اب اُس کا نظریہ میرا نظریہ ہے ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے خود کو عمران خان کا سب سے بڑا فالوور قرار دےد یا، انتخابی جلسے میں خطاب کیلئے ہری پور روانگی سے قبل ریحام خان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر انتخابی مہم کا آغاز بہت پہلے کرچکی ہوں اور اسے جاری رکھوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پنیاں میرا آبائی گاؤں ہے وہاں اپنے بھائی کو سپورٹ کروں گی۔ اپنے امیدوار کے لئے بھرپور مہم چلائیں گے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر عمران خان کو اسمبلی جانے کا مشورہ نہیں دیں گی، جعلی ڈگری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہری پور این اے انیس کی مہم میں حصہ لینے کا مقصد سیاست میں خواتین کو آگے لاناہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لئے ماحول موزوں نہیں بہت سی خواتین نے ماحول کی ہم آہنگی نہ ہونے کی شکایت کی۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو آواز بلند کریں گی۔

  • ہری پور: چھوٹے سے مکان کا بل اٹھارہ لاکھ روپے

    ہری پور: چھوٹے سے مکان کا بل اٹھارہ لاکھ روپے

    ہری پور: محکمہ پیسکو کا شاندارکارنامہ گھریلو صارف کو اٹھارہ لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا، گھر کا مالک یاسر محمود پاک فوج میں ملازم ہے اور چار ماہ بعدچھٹی آتا ہے، مکان اکثر بند رہتا ہے۔

    متاثرخاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ شام کو بجلی کا بل وصول ہوا اس وقت تک پشاور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی کے دفاتر بند ہوگے تھے جبکہ کے بجلی کا بل جمع کرانے کی آخری تاریخ چوبیس نومبر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں صر ف چند لائٹس روشن ہوتی ہیں ہمارے گھر میں فریج یا اے سی موجود نہیں ہے، یاسر محمود کے بھائی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔