Tag: HARI PUR JAIL

  • مشرف حملے کا مجرم پشاور منتقل، پھانسی متوقع

    مشرف حملے کا مجرم پشاور منتقل، پھانسی متوقع

    پشاور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کے مرکزی مجرم کو ہری پورجیل سے خفیہ مقام پرمنتقل کردیا گیا، آج رات کسی وقت پھانسی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرحملے کے مرکزی مجرم نیازمحمد کو ہری پور جیل سے پشور کے خفیہ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں نیازمحمد کی پھانسی متوقع ہے اورزیادہ ترامکان یہ ہے کہ نصف شب کے وقت پھانسی دی جائے گی۔

    نیازمحمد کی پھانسی کے سبب سینٹرل جیل پشاور پرخصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئےہیں۔

    نیازمحمد کی رحم کی اپیل سپریم کورٹ اور صدرِ پاکستان کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہے اور اب قانون کے مطابق مجرم کی سزا پر عمل درآمد ہونا لازمی ہے۔

  • مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    فیصل آباد: سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث مجرموں کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعدکسی بھی وقت مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا جائےگا۔

    فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قید نائیک نوازش علی اور لانس نائیک غلام نبی کو مشرف حملہ کیس میں ملڑی کورٹ نے سزائے موت کا حکم دے دیا، صدر مملکت کی جانب سے دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں، دونوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا، کسی بھی وقت ان دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔

    پشاور کی جیل میں قید مجرم نیاز کی اپیل بھی سپریم کورٹ نے مسترد کردی ہے، مجرم کو مشرف کیس میں پشاور کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، اب تک چھ مجرمان کو جی ایچ کیوحملہ اور مشرف حملہ کیس میں تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔

  • پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    ایبٹ آباد: سابق صدر جنرل پرویز مشرف حملہ کیس کے مرکزی مجرم محمد نیاز کی سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔

    محمد نواز گزشتہ چند سال سے ہری پور کی جیل میں قید تھا اور اس سابق صدر پر حملے کے جرم میں سزائے موت دی جاچکی تھی جس پر عمل در آمد ہونا باقی تھا۔

    جیل ذرائع کے مطابق محمد نیاز کو سزائے موت پر عمل در آمد کے لئے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا جائے گا جہاں آئندہ چند روز میں اسے پھانسی دی جائے گی۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ ںظر جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور محمد نیاز سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف پردو بار قاتلانہ حملے کئے گئے جن میں وہ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔