Tag: haripur

  • ہری پور سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچے ریسکیو، مالم جبہ میں 2 بچے بہہ گئے

    ہری پور سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچے ریسکیو، مالم جبہ میں 2 بچے بہہ گئے

    ہری پور: خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور کی تحصیل غازی میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچوں کو بچا لیا گیا، تاہم دوسری طرف مالم جبہ میں 2 بچے ریلے میں بہہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل غازی میں سیلابی ریلے میں بہنے والے سات بچوں کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے اہل خانہ کے ساتھ صوابی سے تربیلہ ڈیم کی سیر کے لیے آئے تھے۔

    پانی کم ہونے پر سات بچے غازی بیراج میں کھیل رہے تھے، کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا، ریلا آنے پر تیز بہاؤ کے باعث تمام بچے ڈوب گئے، تاہم بروقت اطلاع پر ریسکیو نے فوری کارروائی کر کے ساتوں بچوں کو بہ حفاظت نکال لیا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے اور دوسرا لاپتا ہے، خاتون بچوں کے ساتھ ندی پار کر رہی تھی کہ اچانک ریلا آ گیا۔

    ادھر مدین میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک گھر تودے تلے آ گیا، جس میں 3 بچے دب کر جاں بحق ہو گئے اور ان کی ماں زخمی ہو گئی۔ جب کہ خوازہ خیلہ، مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے، اور بونیر کے مختلف علاقوں میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • چاہتا ہوں کرپٹ لوگوں  سے ریکور کیا گیا پیسہ تعلیم پر لگایا جائے،وزیراعظم عمران خان

    چاہتا ہوں کرپٹ لوگوں سے ریکور کیا گیا پیسہ تعلیم پر لگایا جائے،وزیراعظم عمران خان

    ہری پور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتاہوں کرپٹ لوگوں سےریکورکیاگیاپیسہ تعلیم پر لگایاجائے، ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ عظیم قوم بنائےگا، انسان کوشش کرتاہےکامیابی اللہ دیتاہے، علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس راستےسے بہت دور نکل گئے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18سال کی عمر میں بڑے خواب لیکرپہلی بار انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا ، دنیا ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف نکل چکی ہے ، ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے سوچ کو بہتر کرنا ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے ہیں، ہم اپنا راستہ ایجاد کرناچاہتے ہیں ، کمیونزم قومی کیلئے تباہی کا سبب بنتی ہے ، انگریز کی غلام اور ذہن کی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، یہ تاثر کہ مغرب ترقی کرسکتی ہے ہم نہیں تو یہ غلط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انگریز جب سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے ، ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس سے پاکستان ترقی کرسکے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کے راستے پر چلنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ ریکوریونٹ کےذریعے کرپٹ لوگوں سے پیسہ ریکورکیاجاتاہے، چاہتاہوں کرپٹ لوگوں سےریکورکیاگیاپیسہ تعلیم پر لگایاجائے، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہم کاپی کرتے ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں ، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، چین اور آسٹریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں ، انسٹیٹیوٹ کاقیام خیبرپختونخواحکومت کا اہم منصوبہ ہے

  • ہری پور: 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    ہری پور: 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    ہری پور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے 15 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں 7 سالہ عمر گزشتہ شام لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش آج فجر کے وقت کھیتوں سے ملی۔ خیبر پختونخواہ حکومت اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مقتول کا پڑوسی ہے اور خود اس کی عمر بھی 13 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخواہ محمد نعیم خان نے شفاف انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے۔ زیادتی کا شکار بچے کا خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

    ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت اجمل وزیر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے درندوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، سخت سزا ملے گی۔ واقعے سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ بدقسمتی سے معاشرے میں گھناؤنا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ’اس قسم کی درندگی ناقابل برداشت ہے‘۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے، تصاویر اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ایک اور گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔

    فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں بچے کو نشہ آور مشروب پلا کر مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ ملزمان نے بچے کی تصاویر بھی وائرل کردی تھیں۔

  • ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

    ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

    ہری پور: خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم سہانا بنا دیا جس کے باعث موسم بھی سرد ہے۔

    ہری پور میں ہونے والی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملکی دارالحکومت، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا تھا۔

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا

    ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا

    ہری پور: ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا، کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے تیسرے روز ٹرائلز ہری پور میں لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے بچوں اور نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد صلاحیتوں کے جوہر دکھانے ہری پور کی راشد لطیف اکیڈمی اور ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی۔

    [bs-quote quote=”ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ہری پور میں ٹیلنٹ کی تلاش میں بچوں اور نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے۔

    ٹرائلز میں ننھے بچوں کا جوش و خروش بھی عروج پر نظر آیا، بیٹنگ اور بولنگ ٹرائلز کے دوران خوب جوہر دکھائے گئے۔ 16 سے 23 سال کے کھلاڑیوں میں کسی نے بیٹنگ تو کسی نے بولنگ سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    کراچی کنگز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے بھی نئے ٹیلنٹ کو مانیٹر کیا۔ یاد رہے کہ ہری پور سے پہلے کھلاڑی کی کھوج کے ٹرائلز سوات اور صوابی میں لیے جا چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش


    کراچی کنگز کا اگلا اسٹاپ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا، جہاں ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں ٹرائلز 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے پُر عزم ہو کر ’کھلاڑی کی کھوج‘ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سوات سے آغاز کیا، دو روز قبل اس کھوج میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز دینے پہنچ گئی تھی۔

  • عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف

    عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف

    ہری پور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، لاڈلے نے ہمیشہ گالیوں کی سیاست کی ہے،عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اورامین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہری پور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سارے لٹیرےایک جگہ جمع ہوگئے تھے، لاہورمیں جلسہ کرنے والوں کے اصول اور سیاست کہاں گئی، لاہورمیں کرسیاں خالی تھیں، یہاں ایک بھی کرسی خالی نہیں۔

    انھوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہری پورکےعوام کی محبت کبھی نہیں بھولے گا، زندگی بھر آپ کی خدمت کرتا رہے گا، وزیراعظم شاہد خاقان سے کہا ہے، ہزارہ موٹروے کا افتتاح آپ کو کرنا ہے۔

    ڈرنے والے نہیں، ماضی کی طرح آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے: نواز شریف

    انھوں نے اپنے حریفوں سے سوال کیا کہ خیبرپختون خواحکومت نے اب تک کیا کیا، صوبےمیں تمہاری حکومت ہے اور موٹروے نوازشریف بنارہا ہے۔ دل دکھی ہے، جذبے سےخدمت کررہا تھا، کچھ لوگوں نے صلہ اچھا نہیں دیا۔

    انھوں نے کہا کہ کنٹینرپرکھڑے ہوکرلوگوں کو گالیاں دیں، جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دیں، اللہ نےچاہا تو تم خودجیل جاؤ گے، وہ وقت دورنہیں ہے، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔

    نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    نوازشریف نے ہری پورجلسےمیں گھراسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گھرنہیں، ان کوچھت دینا اپنے ذمے لوں گا،  ہم نےدھرنوں کے باوجود اتنے ترقیاتی کام کیے، انہوں نے اسکول بنانےکے بجائے بند کر دیے ہیں، مجھے 200 درخت بتادو کہاں لگائےہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    ہری پور: مسلم لیگ ن آج ہری پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز، پرویزرشید، کیپٹن صفدر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں 32 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مرکزی قائدین کے لیے اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے پرچموں سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سجھایا گیا ہے۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف بینظیرایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔


    سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف


    یاد رہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری کو نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہری پور:پولیس اہلکاروں کی15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش

    ہری پور:پولیس اہلکاروں کی15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش

    ہری پور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں پولیس اہلکاروں نے پندرہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے، لڑکی کی والدہ نے حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

    ہری پور میں راجا اور سعید نامی پولیس اہلکاروں نے پندرہ سال کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد بھی کیا، اب ان کے پیٹی بند بھائی راضی نامے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    لڑکی کی والدہ نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوگئے، عمران خان

    پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوگئے، عمران خان

    ہری پور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی ہے پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے قصور واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور اسکینڈل میں سیاستدان اور پولیس دونوں ملوث ہیں۔

    ملزموں کو سزا دلوانے کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں گاؤں کے لوگوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

    خطاب کے دوران عوام کی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعروں پر کپتان نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ڈیزل کی قیمت پر بات کریں گے۔

    کپتان نے کہا کہ اصغر خان کا کیس پچیس سال سے عدالتوں میں ہے، کے پی کے بلدیاتی الیکشن پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بدنظمی ہوئی تو دوبارہ الیکشن کرالو۔ کپتان کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کو نئےپاکستان کےلئےجدوجہد کرنی ہوگی۔

      پرانا طرز سیاست ناکام ہو چکا ہے، لوگ اپنے حقوق کو سمجھ چکے ہیں۔ تبدیلی صرف باتوں سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے آتی ہے۔ ہری پور میں نئے اور پرانے نظام کا مقابلہ ہے۔ پرانے پاکستان میں صرف ایک چھوٹا طبقہ ہی امیر ہوتا جارہا ہے۔

  • نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں، وزیرِاعظم

    نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں، وزیرِاعظم

    ہری پور: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں، یوٹرن لینے والی قیادت کی ملک کو ضرورت نہیں، کراچی کی روشنیاں بحال کر دیں ہیں، دھرنے میں غیر مہذب الفاظ سنے لیکن جواب نہ دیا۔

    ہری پور میں کارکنوں سے ملاقات کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نےعمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ  پی ٹی آئی کراچی میں خوف اور دہشتگردی کےخاتمےکی بات کرتی ہے، خیبر پختون خوا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،خیبر پختون خوا میں نئے پاکستان کی جھلک نظر نہیں آتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں نازیبا الفاظ سنے لیکن خاموش رہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نےکہا کہ حکومت نے کراچی میں امن قائم کردیا، کراچی میں ہماری کوششوں سے خوف کی فضا کا خاتمہ ہوا، پاکستان میں بیروزگاری کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے اور بجلی کے پلانٹس لگنے شروع ہوگئے ہیں۔

    وزیرِاعظم نےا یک بار پھر عزم دہرایا کہ اپنے دورحکومت میں بجلی اور گیس کا بحران ختم کردیں گے۔

    وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گیس کی فراہمی کے منصوبوں ، موٹرویز، یونیورسٹیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف ہری پور میں خیبرپختونخوا کے صدر صابرشاہ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب احمد خان عباسی اور ن لیگ رہنما اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔