Tag: haripur election

  • ہری پورضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار ایک لاکھ 19ہزار ووٹ لے کر کامیاب

    ہری پورضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار ایک لاکھ 19ہزار ووٹ لے کر کامیاب

    ہری پور:  ضمنی انتخاب میں شیر بلے پر بازی لے گیا، نون لیگ کے بابر نواز پی ٹی آئی کے راجہ عامر کو پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

    این اے انیس کے ضمنی انتخاب کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ عامر زمان کو نون لیگ کے بابر نواز کے ہاتھوں شکست ہوگئی، راجہ عامر زمان ستاسی ہزارسات سو تیس ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے۔

    ضمنی انتخاب کیلئے حلقے میں پانچ سو تیرہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے،  ہری پور میں ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، دن بھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے۔

    ہری پور ضمنی انتخاب میں پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو میڑک سسٹم کے تحت ووٹنگ کا تجربہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ این اے 19 پرپی ٹی آئی کے راجہعامر زمان نے مسلم لیگ ن کے امیدوارعمرایوب کی فتح کو چیلنج کیا تھا جس پرسپریم کورٹ نے عمرایوب کو ڈی سیٹ کرکے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔

  • ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کل ہوگی

    ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کل ہوگی

    ہری پور: ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والی انتخابی مہم ختم ہوگئی، ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ اتوار کو ہوگی۔

    ہری پور کے حلقے این اے انیس کے ضمنی الیکشن کیلئے ہونیوالی انتخابی مہم ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، حلقے میں پولنگ اتوار کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں، الیکش کمیشن کے مطابق حلقے میں چھ لاکھ بیلٹ پیپرز بھجوا دیئے گئے اور تیس پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال ہوگا،  این اے انیس میں پانچ سو تیرہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ ستتر ہزار چار سو اسی ہے، ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج کے ساتھ پولیس اور رینجرز بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوگی۔

    اس حلقے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    .