Tag: Haris rauf

  • حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاست بالر حارث رؤف کا ’اورا فارمنگ‘ ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث رؤف کی منفرد ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے فلوریڈا میں گزشتہ روز ہونے والے تیسرے فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیول اینڈریو کی وکٹ لینے کے بعد فاسٹ بولر نے غیر متوقع طور پر انوکھے انداز میں جشن منایا، جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

    فاسٹ بولر نے ایک کیچ ڈراپ کے سبب آؤٹ ہونے سے بچ جانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیول اینڈریو کو 15 گیندوں پر 24 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین کی راہ دکھادی۔

    حارث نے جیول اینڈریو کی وکٹ پر سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اورا فارمنگ‘ ڈانس اسٹیپس کرکے جشن منایا، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    ہر سیریز ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں، سلمان علی آغا

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبروں پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

    بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبروں پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبروں پر حقیقت بیان کردی۔

    حارث رؤف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے تردیدی پیغام جاری کیا۔

    فاسٹ بولر نے اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جعلی خبروں کی روک تھام کی درخواست کی ہے۔

    حارث رؤف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میرے بچے کی پیدائش کے بارے میں چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں، میری ذاتی زندگی کے بارے میں کسی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے چلنے والی تمام خبریں محض افواہ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے گھر بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبریں وائرل ہورہی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ ہربھجن سنگھ کی ہرزہ سرائی

    فاسٹ بولر اور ان کی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں انجام پائی تھیں۔

  • ویڈیو: میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابر اعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

    ویڈیو: میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابر اعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

    ڈیلاس میں امریکا سے سپر اوور میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ کی آخری گیند پر چوکا کھانے پر حارث رؤف پر پھٹ پڑے۔

    گزشتہ روز امریکا کے خلاف میچ کی آخری بال پر چوکا کھانے کے بعد بابر اعظم نے حارث رؤف پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، یہ میچ کا انتہائی اہم لمحہ تھا کیونکہ امریکا کو آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے۔

    حارث رؤف نے امریکی بلے باز نتیش کمار کو آخری بال یارکر بال کرانے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے بال یارکر بننے کے بجائے فل ٹاس چلی گئی، جس پر امریکا کو چار رنز مل گئے اور میچ برابر ہوگیا۔

    یہ ساری صورتحال دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر برہمی کا اظہار کیا، میچ سپر اوور میں جانے کے بعد محمد عامر نے اپنے اوور میں 18رنز دیئے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم صرف 13رنز بنا سکی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ میں تھوڑی نمی تھی لیکن یہ بہانہ نہیں ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پہلے چھ اوور میں وکٹیں نہ لے سکے جس سے نقصان ہوا، ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے، آئندہ میچوں میں اچھا کھلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔

    امریکا سے شکست پر شعیب اختر کا سخت رد عمل سامنے آگیا

    اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوور میں 159 رنز بنا کر امریکا کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا امریکا نے آخری گیند پر میچ ٹائی کردیا تھا۔

  • آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ کون ہے؟ حارث رؤف نے بتادیا

    آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ کون ہے؟ حارث رؤف نے بتادیا

    قومی ٹیم فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہم پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے لیکن جتنا سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں زندگی اتنی آسان ہوتی ہے، جنہیں ان کے گھر میں کوئی نہیں جانتا وہ سوشل میڈیا پر باتیں کررہے ہوتے ہیں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ کاکول کیمپ میں جو بتایا جا رہا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارے لیے فٹنس کا ہونا کافی ضروری ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ پہاڑی پر چڑھنے والی ٹریننگ سے ہمیں فائدہ ہوگا، ہم یہاں آئے ہی سخت ٹریننگ کیلئے ہیں، نیشنل اکیڈمی میں اسکلز پر کام ہوتا ہے لیکن یہاں ہم صرف فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔

    قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کندھے کی انجری سے کافی حد تک ری کور کر چکا ہوں، ابھی مزید اسٹرینتھ بحال کرنے پر کام کر رہا ہوں۔ ابتدا میں انجری کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کی تھی۔

    حارث رؤف نے کہا کہ دو ہفتوں میں بولنگ شروع کردوں گا، ابھی بولنگ شروع نہیں کی مگر ویٹ ٹریننگ شروع کرچکا ہوں۔

    آج جس مقام پر ہوں لاہور قلندرز کی وجہ سے ہوں اگر ٹرائل میں موقع نہیں ملا ہوتا تو عام سی نوکری کررہا ہوتا۔آرمی میں آنے کی خواہش تھی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔

    شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    فاسٹ بولر نے کہا کہ جب پاکستان کی جانب سے پہلا گیند کر رہا تھا تو کافی دباؤ تھا، ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہاں پرفارم کرے۔

  • حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی بات کردی

    حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی بات کردی

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ غلطیوں سے سیکھوں اور اپنی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں، انہوں نے کہا کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

    حارث رؤف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہیں کہ ٹرافی ہم جیتیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے، وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کیلئے فائٹ کرتے ہیں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا، کوشش ہوگی کہ جو غلطیاں کیں ان سے جلدی سے جلدی سیکھوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ فینز کو بہترین کھیل سے اینٹرٹین کرنے کی کوشش کریں گے، پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اسی سے ہم سیکھتے ہیں، پریشر کوئی نہیں ہے۔

    حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے، یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ نیشنل ٹیم کیلئے زیر غور لائے جاتے ہیں۔

    روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں اور ٹیم میں جگہ پکی کروں، بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے۔

  • حارث رؤف کا عام انتخابات سے متعلق اہم ویڈیو پیغام !

    حارث رؤف کا عام انتخابات سے متعلق اہم ویڈیو پیغام !

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    ٹوئٹر (ایکس) پر اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر ڈی ایس پی حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انتخابات 2024 میں کیپیٹل پولیس کا کردار پر امن الیکشن کا انعقاد ہے ۔

    حارث رؤف کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

    واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر نے بھی گزشتہ روز عوام سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جائیں اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں ‘‘ ۔

    حارث رؤف کی رونگٹے کھڑی کر دینے والی خطرناک تفریح، ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ برس 2023 میں حارث رؤف کو اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا ۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی

    دبئی: آئی سی سی نی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی ترقی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    بابر اعظم کی یہ ترقی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی متاثر کن ب نصف سنچریوں کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے 57 اور 66 رنز بنائے جبکہ آج کے میچ میں بھی بابر نمایا رہے لیکن پاکستان کو تینوں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اس کے علاوہ محمد رضوان 775 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادیو 869 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز  کی رینکنگ

    باؤلنگ رینکنگ میں بولر حارث رؤف 634 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں پانچ وکٹیں لی۔

    دوسری جانب شاہین آفریدی 600 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • حارث رؤف نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    حارث رؤف نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف ورلڈ کپ میں ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آج بھارت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث روف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

    پاکستان کے بہترین پیسر آج نیوزی کے خلاف بھی بُری طرح ناکام رہے، آج کے میچ میں انہوں نے دس اوورز میں 85 رنز دیے۔

    جس کے مطابق حارث رؤف ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے، انہوں نے اس ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے کھانے والے بولر ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

  • اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں: حارث رؤف

    اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں: حارث رؤف

    پاکستان نے کم اسکور کرنے کے باوجود افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے جہاں گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف نے کس کو کریڈٹ دیا؟

     میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جو قہر بن کر افغان بولرز پر برسے اور صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے پاکستان کے پیسر کا مختصر انٹرویو لیا، ویڈیو پی سی بی نے جاری کی ہے۔

    نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام

    وکٹ کیپر محمد حارث نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ شادی کے بعد پہلی بال پر وکٹ لینے پر کیا کہیں  گے، جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ ’ ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    حارث رؤف نے کہا کہ الحمد اللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں ہیں، کسی بھی سیریز میں اس طرح بہترین شروعات ہونا بہت ضروریاور اچھا ہوتا ہے۔

    کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی!

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آگے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا، شاہین نے جس طرح نئی بال سے بولنگ کی، مجھے اس سے اعتماد ملتا ہے اور میں بھی جلدی وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے حارث رؤف نے ریکارڈ فتح حاصل کرنے کے بعد کہا کہ اسکور کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو کسی بھی ٹوٹل کا دفاع کامیابی سے کر سکتا ہے۔

  • شاہین اور حارث کی حالیہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے، محمد عامر

    شاہین اور حارث کی حالیہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے، محمد عامر

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی پرفارمنس سوالیہ نشان ہے، سرفراز کو کپتانی اور مکی آرتھر کو کوچنگ سے ہٹانا غلط فیصلہ تھا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر عید اسپیشل‘ میں میزبان شعیب جٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    محمد عامر نے کہا کہ اگر حالیہ کارکردگی دیکھی جائے تو نسیم شاہ بہت بہترین جارہا ہے اس کی بالنگ پر بہت اچھی گرفت ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بال اس طرح سوئنگ نہیں ہورہی جیسے کہ پہلے تھی اور حارث کو بھی اپنی کارکردگی میں مزید بہتی لانا پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آخری ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم ٹاپ فور میں تھی اور رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوئی تھی، ہم نے ڈرف پہلا میچ ہرٹ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ہی ہمارا رن ریٹ نیچے چلا گیا تھا، ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کپتان کو دلیر ہونا پڑتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا تھا اور لوگ موقع کی تلاش میں تھے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے اور مکی آرتھر کو کوچنگ سے لازمی ہٹانا ہے جو میں سمجھتا ہوں بہت غلط فیصلہ تھا۔

    محمد عامر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ہمارا کیمپ لگا ہوا تھا اور مدثر نذر نے وسیم اکرم بھائی کو بلا کر مجھے دکھایا تو وسیم اکرم بھائی نے میرے بالنگ اسٹائل کو پسند کرتے ہوئے شام کو ہی ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہو تو محمد عامر کو آج ہی قومی ٹیم میں شامل کرلوں یہ ان سے پہلی ملاقات تھی۔