Tag: Haris rauf

  • حارث رؤف نے اپنے ولیمے سے متعلق اہم بات بتا دی

    حارث رؤف نے اپنے ولیمے سے متعلق اہم بات بتا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر جن کی شادی رواں سال جولائی میں ہونا قرار پائی ہے انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی اُن کے ولیمے میں شرکت کریں گے۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ جولائی میں زیادہ تر کرکٹرز سری لنکا کے دورے میں مصروف ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے سری لنکا جانے سے پہلے ہی میرے ولیمے کی تقریب ہوجائے گی۔ اس حوالے سے کرکٹرز سے بات بھی ہوچکی ہے۔

    حارث

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا تھا، کارڈ کے مطابق فاسٹ بالر حارث رؤف اگلے ماہ جولائی میں اپنی بارات لے کر سسرال جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7جولائی کو ہوگا۔

  • بابراعظم  اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بابراعظم اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، قومی کھلاڑیوں نے حجاز مقدس سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    بابر اعظم اور حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔

    کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں کھڑے ہوکر تصویر بنوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ کا روح پرور منظر دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر”۔

    اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں "الحمداللہ” لکھا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے کہ بہت سے صارفین نے ان سے دعاؤں کی اپیل کی۔

  • قومی فاسٹ بولر حارث رؤف ڈی ایس پی بن گئے

    قومی فاسٹ بولر حارث رؤف ڈی ایس پی بن گئے

    اسلام آباد پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوئے انہیں ڈی ایس پی کے اعزازی رینک بھی دیا گیا۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ حارث رؤف کو اسلام آباد  پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔

    اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حارث رؤف کی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیر سگالی سفیر بنادیا گیا۔

     یاد رہے کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے  اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ پولیس افسر بن گئے

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

  • ’الحمدللہ اچھا محسوس کررہا ہوں جلد ملیں گے‘ فاسٹ بولر نے ویڈیو شیئر کردی

    قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور مزنا ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، فاسٹ بولر کی شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ ہفتے اپنی کلاس فیلو  مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ساتھی کرکٹرز اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا گیا تھا کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھچاؤ محسوس ہورہا ہے۔

    یہ پڑھیں: حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    پی سی پی کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیئے گئے تھے، حارث رؤف نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں جلد لاہور میں ری حیب پروگرام شروع کریں گے۔

    تاہم اب حارث رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ بہت اچھا محسوس کررہا ہوں جلد ملیں گے۔‘

    اس سے قبل فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جلد صحت یاب ہوجاؤ میرے دوست، چیمپئن ٹائیگر، میں ایک بھائی کی طرح ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔‘

    مزید پڑھیں: ‘سوچنا بھی منع ہے’ ٹرینڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

  • ’شیدی‘ ٹائم آگیا، اس نے ہم سب پر دباؤ ڈال دیا‘

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بچپن کی دوست مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدوداج میں منسلک ہوگئے ان کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹرز و دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور انہیں کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر نے کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی دلہن نے کریم اور گولڈن کلر کے عروسی لباس میں زیب تن کیا اور اسی مناسبت سے جیولری بھی پہنی۔

    حارث رؤف کی شادی کے بعد قومی کرکٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ شیئر کررہے ہیں اور انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ اس پرمسرت موقع پر مزاحیہ پوسٹ بھی شیئر کررہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پوسٹ شیئر کی کہ ’ہاں جی ’شیدی‘ ٹائم آگیا ہے اب اس نے ہم سب پر دباؤ ڈال دیا ہے۔‘

    اس سے قبل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اتنا ’گلو‘ اتنی خوشی، لگتا ہے کہ میرا ٹائم اب آنے والا ہے، شاداب نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بہانا چاہیے تھا امام کو مل گیا ہے۔‘

    Image

  • ویڈیو: حارث رؤف کی دلہن نے ہاتھ پر مہندی سے کیا لکھوایا؟

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف کی دلہا بننے اور ان کی ہونے والی دلہن مزنا مسعود ملک کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، انکا نکاح کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے اسلام آباد میں ہوگا۔

    نکاح کی تقریب میں دوست اور قریبی رشتے دار شریک ہوں گے تاہم  مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔

    شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزنا نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔

    حارث کے مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں، اس سے قبل کرکٹر کو کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے زندگی کے سب سے بڑے دن کے لیے مبارکباد بھی دی تھی جبکہ اس ویڈیو پر بھی صارفین کی جانب سے انہیں ڈھیر ساتی دعائیں دی جارہی ہیں۔

  • حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیئے گئے تھے۔

    حارث رؤف نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں جلد لاہور میں ری حیب پروگرام شروع کریں گے۔

  • آٹو گراف دیتے وقت حارث رؤف سے لڑکی نے محبت کا اظہار کردیا؟

    آٹو گراف دیتے وقت حارث رؤف سے لڑکی نے محبت کا اظہار کردیا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ ٹو کی دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کو آٹو گراف دے رہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب انہیں ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’آئی لو یو‘ کہہ دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہونے لگے اور وہ انکار کرتے ہوئے مسکرا دیے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی ورلڈ کپ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری ہے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ان کا ایک باؤنسر جا لگا تھا جس پر وہ زخمی ہوگئے تھے فاسٹ بولر نے ان کے پاس جاکر خیریت دریافت کی تھی۔

    گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا گروپ ٹو میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے جبکہ بنگلہ دیش کی سپر فور میں رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔

    کل پہلا میچ ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا پروٹیاز کامیابی ہوئے تو سیمی فائنل میں انٹری ہوگی۔

    دوسرے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں سپر فور میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اپنا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

  • ویڈیو: حارث رؤف کے باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو شدید زخمی کر دیا

    ویڈیو: حارث رؤف کے باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو شدید زخمی کر دیا

    پرتھ: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک نیدرلینڈز میچ میں حارث رؤف نے مخالف ٹیم کے بیٹر کو اپنے باؤنسر سے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کی آنکھ پر جا لگا، جس کی وجہ سے انھیں میچ سے باہر ہونا پڑ گیا۔

    آج اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔

    پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری تھی، جب چھٹے اوور میں اس کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو آنکھ پر حارث رؤف کا تیز باؤنسر لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

    حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدرلینڈز کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے تھے، اور اوور کی پانچویں گیند انھوں نے باؤنسر مار دی، جو سیدھی نیدرلینڈز کے بیٹر کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی کہ ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی لیڈ کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا، جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا، اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

  • میچ ہارنے پر حارث رؤف کا رد عمل

    میچ ہارنے پر حارث رؤف کا رد عمل

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے اپ سیٹ شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا ورلڈ کپ میں اچھا کھیلا، لیکن اس ایونٹ میں بہتر آغاز نہ کر سکے۔

    انھوں نے کہا ہم میچ فنش نہیں کر سکے، اس سے جس طرح شائقین کا دل دکھا ہے، اسی طرح ہمارا بھی دل دکھا ہے، ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی سب جیتنا چاہتے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا ہماری کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھا کر فینز کو خوش کریں، ٹیم متحد ہے اور اگلے تینوں میچ جیتنے کا عزم ہے۔

    ’بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے آئندہ میچوں کی حکمت عملی پر بات کی ہے، اس پر بھی بات کی گئی کہ میچ فنش نہیں کر سکے۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کیچ چھوٹنا کھیل کا حصہ ہے، اس پر بولر دکھی ہوتا ہے لیکن اچھے کھلاڑیوں سے بھی کیچ چھوٹ جاتے ہیں، اسی طرح بولر کو جب چھکا لگتا ہے تو بھی برا لگتا ہے لیکن یہ بھی کھیل کا حصہ ہے۔

    قومی بولر نے کہا لوگوں کا کام ہے باتیں کرنا لیکن ہم کھیلنے آئے ہیں باتیں سننے نہیں آئے۔