Tag: Haris rauf

  • ’شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں‘

    ’شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں‘

    سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین آفریدی حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہوکر لوٹے ہیں انہیں ردھم میں آنے کے لیے وقت چاہیے لیکن حارث رؤف بھارتی بیٹرز کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اپنی فارم اور لائن لینتھ کی وجہ سے بھارتی بیٹرز کے لیے مشکل کھڑی کرسکتے ہیں۔

    آکاش چوپڑا نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ میں ہوشیار رہنا چاہیے کیوں کہ اس بار شاہین کے بجائے حارث رؤف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو مشکل اوورز میں بھیجا جائے گا اور وہ صورتحال تبدیل کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہے لیکن میچ میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • حارث روؤف نے بھارتی بلے بازوں کو خبردار کردیا

    حارث روؤف نے بھارتی بلے بازوں کو خبردار کردیا

    پاکستانی فاسٹ بولر حارث روؤف کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میں 6 رنز سے کامیابی کے بعد حارث روؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے کافی خوش ہوں کیوں کہ وہ میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میلبرن میرا ہوم گراؤنڈ ہے کیوں کہ بگ بیش میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرتا ہوں، مجھے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

    حارث روؤف کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

    پاکستانی فاسٹ بولر نے حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف 2 میچز کھیلے اور اب وہ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز ہمیشہ ہائی پریشرہوتے ہیں، گزشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کافی دباؤ میں تھا لیکن ایشیا کپ میں 2 میچز میں مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنا بیسٹ دینا ہے۔

  • حارث رؤف نے حسنین کو بچا لیا؟

    حارث رؤف نے حسنین کو بچا لیا؟

    گزشتہ روز پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

    یہ میچ اتنا سنسنی خیز رہا کہ دیکھنے والے دل تھامے بیٹھے رہے اور جب محمد حسنین نے اٹھارویں اورر میں 24 رنز دیے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے اب انگلینڈ میچ جیت جائے گا، لیکن اگلے اوور میں حارث رؤف نے 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

    اگر خدانخواستہ پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو، یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ محمد حسنین کے خراب اوور کو اس ہار کا ذمہ دار قرار دے دیا جاتا۔

    میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خوشی بھی دیدنی تھی، اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ’حسنین کو حارث رؤف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘ صارف کا مطلب تھا کہ اگر حارث رؤف انگلش کھلاڑیوں کو فوراً آؤٹ کر کے میچ کا پھانسا نہ پلٹتے تو تنقید کی ساری توپیں حسنین کی طرف ہو جاتیں۔

    یاد رہے کہ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم صرف 163 رنز بنا سکی۔

    پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین اور محمد حسنین نے دو وکٹیں لیں، سوشل میڈیا پر بھی دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

  • حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بہت اچھی رہی اور شائقین کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    حارث رؤف نے بتایا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھا لیکن سیریز کے آغاز سے قبل کووڈ کا شکار ہوگیا کمبی نیشن کی وجہ سے پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا لیکن میرا خواب تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلوں۔

    لاہور ٹیسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے حارث کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور دیگر بولروں نے عمدہ بولنگ کی تاہم بد قسمتی سے میچ میں فتح حاصل نہ کرسکے۔

    بولنگ کوچ کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ چاہتے ہیں کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی ہونی چاہئیے، میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں وہ مجھے ٹریننگ کے دوران اس حوالے سے بتائیں گے۔

    ویڈیو کانفرنس میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کینگروز اسکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ ہےجبکہ آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں تاہم پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، ہم سیریز کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے سکتے۔

  • حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز  میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بالر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہوگئے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نےکمنٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایئر کیخلاف کھلے گئے میچ میں لاہور قلندر کے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

     

  • حارث رؤف کی ’معافی‘ پر شاہد آفریدی بول پڑے

    حارث رؤف کی ’معافی‘ پر شاہد آفریدی بول پڑے

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی یارکر پر بولڈ ہونے پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف کی۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’حارث رؤف نے بہت ہی اچھی اور نہ سمجھ آنے والی یارکر کرائی، میچ میں حارث نے اچھی بولنگ کی۔

    شاہد آفریدی نے ازراہ مذاق کہا کہ ’حارث پلیز مجھے آئندہ آہستہ گیند کروانا۔‘

    اسٹار آل راؤنڈر نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کل ایک دلچسپ میچ دیکھنے کا انتظار کریں۔

    شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کی پہلی گیند پر کلین بولڈ کرکے معافی مانگی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی سینئر ہیں، پہلے سے سوچا ہوا تھا اگر آفریدی کو آؤٹ کیا تو روایتی جشن نہیں مناؤں گا۔

  • ’’بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا‘‘

    ’’بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا‘‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری اوور میں غصہ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دوران میچ غلطیاں ہوتی ہیں اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی ہے، قومی ٹی ٹوینٹی کپ سے اچھی پریکٹس ہوگئی ہے، وقار یونس کی مدد سے کیمپ میں نئی گیند پر کام کررہا ہوں، کوچ نے اس حوالے سے کافی کچھ بتایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلوں، اس کے لیے مجھے اچھے کوچز دستیاب ہیں، پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی مجھے موقع ملے گا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹنس اور صبر ہونا چاہئے۔

    ‏فاسٹ بولنگ میں مقابلے کے حوالے سے حارث رؤف نے کہا کہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے اور مقابلہ اپنے سے اچھے سے ہو تو مزید اچھی بات ہے، شاہین شاہ آفریدی جس طرح بولنگ کر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، اسی طرح حسنین، نسیم شاہ اور موسیٰ ہیں، ان کی موجودگی میں مقابلہ ہے تو یہ ایک اچھی چیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مشکل حالات میں کرکٹ کروا رہا ہے، اب اگر کراچی میں میچز ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

  • ناردرن کی مسلسل دوسری کامیابی، سدرن پنجاب کو شکست

    ناردرن کی مسلسل دوسری کامیابی، سدرن پنجاب کو شکست

    ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے چوتھے میچ میں ناردرن نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی، کپتان شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، حارث رؤف نے 4، کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ناردرن کی جانب علی عمران نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی 28، شاداب خان 28، محمد نواز نے 31 رنز بنائے۔

    سدرن پنجاب کی جانب سے زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پہلی وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری، کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر روحیل نذیر کو کیچ دے بیٹھے۔

    ذیشان اشرف کی 73 رنز کی اننگز بھی سدرن پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی، عمر صدیق نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 18 رنز بناسکے۔

    ناردرن کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • لاہور قلندرز کو دھچکا، فاسٹ بولرحارث رؤف انجرڈ

    لاہور قلندرز کو دھچکا، فاسٹ بولرحارث رؤف انجرڈ

    لاہور: پی ایس ایل فائیو میں شکستوں میں گھری لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے لاہور قلندرز کے انجرڈ ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔

    حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے دو سے تین میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    حارث رؤف کی جگہ شامل ہونے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے تھے۔

    یاد رہے کہ لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا رہا ہے تاہم عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم اس بار پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگی۔

  • حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ، میلبرن اسٹارز کو فائنل میں پہنچا دیا

    حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ، میلبرن اسٹارز کو فائنل میں پہنچا دیا

    میلبرن: بگ بیش لیگ کے دوسرے کوالیفائر میچ میں حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم میلبرن اسٹارز کو فائنل میں پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سڈنی ٹھنڈرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی اور میلبرن اسٹارز نے 28 رنز سے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبرن اسٹارز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حارث رؤف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیتھن کولٹرنیل اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    میلبرن اسٹارز کے مارکوس اسٹونس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نک لارکن نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے۔

    سڈنی ٹھنڈرز کے ایلکس روز نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان خواجہ 23، کرس مورس 21، ارجن نائر 30 اور جے لینٹن 10 رنز بناسکے۔

    سڈنی ٹھنڈرز کی جانب سے ڈینئل سیمز سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، کرس مورس نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    میلبرن اسٹارز اور سڈنی سکسرز کے درمیان فائنل میچ 8 فروری بروز ہفتے کو کھیلا جائے گا۔