Tag: Haris rauf

  • حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا

    حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا

    لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    حارث رؤف نے کہا کہ ملک کی نمائندگی کرنا خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے، موقع دینے پر رب اور سلیکٹرز کا شکر گزار ہوں۔

    دوسری جانب حارث رؤف کو پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 7 میچز میں 16 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کی کارکردگی پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • بگ بیش لیگ، حارث رؤف نے تباہی مچادی

    بگ بیش لیگ، حارث رؤف نے تباہی مچادی

    سڈنی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے تیسرے میچ میں بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھاگئے، 2 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد حارث نے تیسرے میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

    ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور 10 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر آگئے، پہلے نمبر پر سڈنی سکسرز کے سین ایبٹ موجود ہیں۔

    26 سالہ فاسٹ بولر نے سڈنی تھنڈر کے کیلم فرگیوسن، الیکس روس اور لیگ کے ٹاپ رنز اسکورر ڈینئل سیمز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    میچ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دی، مارکس اسٹونس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف کو ابتدائی دو میچ کھیلنے کے بعد ڈیل اسٹین کی جگہ خالی کرنی پڑی تھی لیکن اسٹین میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے، گزشتہ روز اسپنر لمی چانے کے انجرڈ ہونے کے بعد حارث رؤف کو تیسرے میچ میں شامل کیا گیا تھا۔

    حارث رؤف نے بگ بیش لیگ نے اپنے پہلے میچ میں 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسرے میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے

    فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے

    سڈنی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ڈیبیو میں ہی 2 وکٹیں لے کر اپنی دھاک بٹھا دی۔

    پاکستانی پیسر نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    میلبورن اسٹارز نے برسبین ہیٹ کو 22 رنز سے شکست دی، برسبین ہیٹ 168 رنز کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں اپنے کیریئر کی پہلی بال پر ہی برسبین ہیٹ کے اوپنربرائنٹ کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

    ملیبورن اسٹارز کے ساتھی کرکٹر بینک ڈنک نے کہا ہے کہ حارث رؤف بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت ہیں، نیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھلاڑی ان کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے اپنے پیس سے پی ایس ایل میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔