Tag: Haris Rouf

  • ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، حارث رؤف

    ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، حارث رؤف

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، مجھ سمیت ہر باؤلر کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم رنز دے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد کہا کہ آج پوری ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، بولرز کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اوورز میں کم سے کم رنز دیں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے ساتھ کافی بالنگ کرچکا ہوں، فاسٹ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی بہت ضروری ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں فاسٹ بولرز نے کیا کرنا ہوتا ہے وہ ان کو بہتر پتہ ہے، کوئی بھی بولر یہ نہیں چاہتا کہ اس کو زیادہ رنز پڑیں، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم رنز دوں۔

    ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے بتایا کہ آج کل کی کرکٹ بلے بازوں کے لیے زیادہ سپورٹیو ہے، میں تینوں فارمیٹ کا باؤلر ہوں، مجھ سے متعلق باتیں کی جاتی ہیں کہ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق باتیں کی جاتی ہیں کہ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، صاحبزادہ فرحان بہترین فارم میں ہے اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، گزشتہ کچھ سالوں سے مینجمنٹ، کوچز اور کپتان بار بار تبدیل ہوتے رہے اس سے ٹیم ڈسٹرب ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تمام ٹیمیں اپنے اہم بولرز کو آرام کراتی ہیں، ہمیں اس چیز کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے اپنی بینچ اسٹرینتھ کو تیار نہیں کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-v-bangladesh-2nd-t20/

  • کامران غلام نے تھپڑ کا جواب دے دیا

    کامران غلام نے تھپڑ کا جواب دے دیا

    لاہور: لاہور قلندرز کے کھلاڑی کامران غلام نے حارث رؤف کے تھپڑ کا جواب دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دوسرا ایلمینیٹر میچ کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز نے آخری لمحات میں یونائیٹڈ سے یقینی فتح چھین کر کرکٹ ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

    سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم گذشتہ میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف سے تھپڑ کھانے والے کامران غلام نے یونائیٹڈ کے جارح مزاج ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ تھام کر اپنے ساتھی کو ‘ تھپڑ’ کا جواب دیا۔

    کامران غلام کے شاندار کیچ تھامنے پر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کو فرط جذبات سے گلے لگایا اور میچ میں فتح کے بعد حارث رؤف کندھے پر بٹھاکر کامران غلام کو میدان کا چکر لگوایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو ہرا کر لاہور فائنل میں پہنچ گیا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری لیگ میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نےکیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا تھا، بعد ازاں معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا فائنل کل دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز پی ایس ایل تاریخ میں واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ٹرافی اپنے نام کرنے سے قاصر رہی ہے۔