Tag: haris sohail

  • حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے سیریز سے آؤٹ

    حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے سیریز سے آؤٹ

    کارڈف: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا، بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بور کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں، وہ گزشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے،جسے مکمل کرنے پرمڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے پر حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکےقومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے تاہم انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا

    مڈل آرڈر بلے باز کاکہنا تھا کہ اب وطن واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • افغانستان کے خلاف اچھا کھیل کر کامیاب ہوں گے: حارث سہیل

    افغانستان کے خلاف اچھا کھیل کر کامیاب ہوں گے: حارث سہیل

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ، حارث سہیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف اچھا کھیل کر کامیاب ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیڈز گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    حارث سہیل نے کہا کہ افغان اسپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیں، امید ہے، پاکستان افغانستان کا میچ بہت اچھا ہوگا، افغانی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، ہم کل کےمیچ کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں.

    جنوبی افریقا کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بیٹسمین نے کہا کہ میں کبھی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم سے باہر نہیں ہوا، فٹنس مسائل رہے ان پر اب قابو پالیا ہے.

    مزید پڑھیں: اگلے میچ میں پاکستان کی جیت کے چانسز ہیں لیکن افغانستان کو آسان نہ سمجھیں، وسیم اکرم

    انھوں نے کہا کہ مورال بلند کرنے کے لئے ایک اچھی جیت چاہیے ہوتی ہے، ہمیں دوسری ٹیموں کی جیت ہار سے غرض نہیں ہمارا فوکس اپنے میچز پر ہے.

    خیال ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل پاکستان اورافغانستان مد مقابل ہوں گے، قومی ٹیم نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی.

    سیمی فائنل میں رسائی کا امکان زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو افغانستان اور بنگلا دیش سے اپنے میچز جیتنے ہوں گے.

  • بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    ویلنگٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا میچ اہم ہے،جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہے، کوئی ٹیم آسان نہیں ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ویسٹ انڈیز اچھی ٹیم ہے ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

     حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کی جیت سے بڑ کر ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

  • حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    ویلنگٹن: پاکستان بلے باز حارث سہیل کا پیچھا کرتے ہوئے بھوت ویلنگٹن کے گراؤنڈ میں آگئے۔

     بھوتوں نے حارث سہیل کا پیچھا نہ چھوڑا اور اس بار ایک یا دو نہیں بلکہ تین بھوت حارث سہیل کا پیچھے پیچھے ویلنگٹن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    میچ کے دوران تماشائیوں کے بیچ بیٹھے تین بھوت حارث سہیل کو مسلسل تنگ کرتے رہے، دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز میں بھی حارث سہیل بھوت کا نشانہ بن چکے ہے۔ جب ایک بھوت نے حارث کو سوتے سے جگایا تھا جس کے بعد حارث سہیل بخار میں مبتلا ہوگئے اور پریکٹس میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    حارث سہیل نے بھوت کے ڈر سے کمرہ بھی تبدیل کیا لیکن بھوتوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران جب بھوتوں نے حارث سہیل کو تنگ کیا تو بلے باز نے اپنی وکٹ دینے میں ہی بہتری سمجھی۔

  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوارٹرفائنلز کے وینیوز کا فیصلہ کرلیا

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوارٹرفائنلز کے وینیوز کا فیصلہ کرلیا

    دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنلز کے وینیوز کا فیصلہ کرلیا، کوارٹرفائنلز اٹھارہ سے اکیس مارچ تک ہوں گے۔

    آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گروپ اے کی ٹاپ ٹیم گروپ بی کے چوتھے نمبر کی ٹیم سے اٹھارہ مارچ کو سڈنی میں کوارٖٹرفائنل کھیلے گی، گروپ اے سے سری لنکا اور انگلینڈ کوالیفائی کرنے کی صورت میں بالترتیب اٹھارہ اور انیس مارچ کو اپنے کوارٖٹرفائنلز کھیل سکیں گے۔

    سری لنکا کوالیفائی نہ کرسکا تو گروپ اے کی دوسری ٹیم اٹھارہ مارچ کو کوارٹرفائنل کھیلے گی، آسٹریلیا آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بناتی ہے تو اس کا مقابلہ بیس مارچ کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

    ایونٹ کی دوسری میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کوارٹرفائنل تک رسائی کی صورت میں اکیس مارچ کو ویلنگٹن میں ایکشن میں دکھائی دے گی، گروپ بی سے کون سی ٹیم کب اور کہاں کھیلے گی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

  • کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سیالکوٹ : قومی کرکٹرحارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئےورلڈکپ کیلئے منتخب کرکٹ ٹیم میں شامل حارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    قومی کرکٹر حارث سہیل کو دو خوشیاں ایک ساتھ مل گئیں۔۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کے بعد آل راؤنڈر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔

    سیالکوٹ میں حارث سہیل کا سادگی سے نکاح ہوا اور مہندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں حارث کے دوستوں اور رشتے داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔

    قومی کرکٹر کے والد کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔۔ورلڈ کپ بھی آگیا ہے امید ہے وہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔ حارث سہیل کا نکاح ان کی چچا کی بیٹی مومنہ کے ساتھ ہوا ہے اور آج شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلا میچ بہت اہم ہے، حارث سہیل

    ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلا میچ بہت اہم ہے، حارث سہیل

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حارث سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے اپنے آپ سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لئے سخت محنت کر رہاہوں بھارت کے خلاف پہلا میچ اہم ہوگا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر حارث سہیل نے کہا کہ یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، میگا ایونٹ کے لئے اب پہلے سے زیادہ محنت کرہا ہوں۔

    حارث سہیل نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،بطور بیٹسمین کبھی یہ نہیں سوچا کہ اوپر کے نمبروں پر ہی کھیلنا ہے، آل راؤنڈر کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کافی اہم ہے، کوشش ہوگی نہ صرف اچھا پرفارم کروں بلکہ میچ کو فنش بھی کروں ۔

  • پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا لیتے ہوئے کیویز کو 3 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،مصباح الحق کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، بولرز نے تپلی تلی بولنگ کی بدولت کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی، صرف ایک سو گیارہ رنز کے اسکور پر شاہینوں نے کیویز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود راس ٹیلر نے ہمت نہیں ہاری، ٹیلر جم کر بولرز کا مقابلہ کرتے رہے، ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔

    جواب میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا ۔ محمد حفیظ چھ رنز بنا کر کائل ملز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو ڈینیئل ویٹوری نے آؤٹ کیا انہوں نے 28 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔