Tag: harjany ka notice

  • ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ورجینیا : امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نےان پر الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف انتخابات کے بعد قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے، ری پبلکن امیدوار پر جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خواتین کی تعداد اب تک ایک درجن ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست ورجینیا میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ الیکشن کے بعد اُن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

    ری پبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردوں گا۔ اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنے والے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں امریکی اداکارہ سلمی ہائیک کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں ستائی ایک اورخاتون سامنے آگئیں۔ فلم اسٹار جیسکا ڈریک نے بھری پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    لاس اینجلس میں نیوزکانفرنس کے دوران جیسیکا ڈریک نے بتایا کہ ایک دہائی پہلے گالف کورٹ میں ٹرمپ کی پیشکش پر سخت مزاحمت کرنا پڑی تھی۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے لیے لالچ دی تھی۔

    اداکارہ کہتی ہیں کہ ڈنر کے بدلے دس ہزار ڈالر اور ذاتی جہاز کی پیشکش کی گئی تھی، یاد رہے کہ جیسیکا سے پہلےاداکارہ سلمیٰ ہائیک اور ہوٹل ویٹرس سمیت دس خواتین ٹرمپ پرناروا رویے کےالزامات عائد کر چکی ہیں۔

    ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کے بعد تمام خواتین پر ہر جانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

  • میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے عمران خان کےخلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    عمران خان کواس کا جواب دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنیب سے کلین چٹ ملنے پر بےحد خوش ہیں۔

    مردم شماری کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی صٖفائی کے ساتھ ساتھ عمران خان کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کی خبربھی دے دی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف نیب میں کیس نامعلوم افراد نےدرج کروایا تھا۔ اس لیے کیس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حق ہے کہ وہ ان کےمقدمہ خارج ہونے کےخلاف احتجاج کریں لیکن عدالتوں میں فیصلے دلائل اورثبوت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہ مردم شماری آخری بار انیس سو اٹھانوے میں مسلم لیگ ن کےدور میں ہوئی تھی۔ اس بار بھی مردم شماری ن لیگ حکومت ہی کرائےگی۔