Tag: HARRASMENT

  • بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 10 برس قبل نامور اداکار نانا پاٹیکر  نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنوشری کا کہنا تھا کہ ’میں آج نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر میرے ساتھ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، اس دوران وہ بہت غلط طریقے سے پیش آئے‘۔

    اداکارہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’نانا پاٹیکر نے میرے ساتھ ایک گانے پر ڈانس کرنے کی شرط بھی رکھی اور زبردستی رقص بھی کیا‘۔

    تنوشری کا کہنا تھا کہ میں نے اداکار کی حرکت کے خلاف آواز بھی اٹھائی مگر فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار سمیت کسی نے بھی میرے بات کو کوئی اہمیت نہیں دی اور اُسے ٹال دیا۔

    بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ بالی ووڈ اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ دیگر اداکارؤں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرچکے ہیں کیونکہ وہ عام طور پر خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی طریقسے سے پیش آتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اداکار کی حقیقت اور اُن کے گھناؤنے چہرے سے ہر کوئی واقف ہے مگر کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ سچ بول سکے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بات کی تصدیق انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاارئیں بھی کریں گی۔

    دنیا بھر میں جنسی ہراساں کرنے کے خلاف جاری مہم ’می ٹو‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایسی آگاہی مہم بالی ووڈ میں نہیں آسکتی کیونکہ یہاں جس کا بس چلے وہ اداکارؤں کو جنسی ہراساں کرتا ہے۔

  • پی آئی اے کا میزبان‘ خاتون کوہراساں کر نے پرمعطل

    پی آئی اے کا میزبان‘ خاتون کوہراساں کر نے پرمعطل

    کراچی: پی آئی اے کے فضائی میزبان پربرطانوی خاتون کو مبینہ جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے‘ پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے کو ای میل کی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے فضائی میزبان پر ہوٹل کی ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    PIA

    اے آروائی نیوز کو موصول ہونے والی ای میلز کے عکس کے مطابق پی آئی اے برمنگھم آفس کی انتظامیہ کو یہ ای میل ہوٹل جنرل مینیجر کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔

    دورانِ پروازسونے والے پی آئی اے پائلٹ کے خلاف تحقیقات مکمل*

     واقعے میں ملوث فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ برمنگھم پہنچا تھا جہاں اسے تین روز قیام کرنا تھا‘ ای میل کےمطابق ہراساں کرنے کا یہ واقعہ 16 اگست کو ہوٹل کی لابی میں پیش آیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان مشہور تاجور کا کہنا ہے کہ واقعے کے مبینہ ذمہ دار فضائی میزبان معطل کردیا گیا ہے اور وہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچا ہے۔

    PIA

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں مذکورہ فضائی میزبان سے واقعے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی‘ مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث فضائی میزبان کے خلاف کمپنی قوانین کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں سخت ترین محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔