Tag: Harry Potter

  • ’ہیری پوٹر‘ فلموں کے مشہور کردار کا انتقال

    ’ہیری پوٹر‘ فلموں کے مشہور کردار کا انتقال

    بچوں کے لیے لکھی جانے والی مشہور زمانہ جادوئی کہانی ’ہیری پوٹر‘ پر بننے والی فلموں میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار کا انتقال ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’ہیری پوٹر‘ فلم سیریز میں ہیگرڈ کا کردار نبھانے والے اداکار روبی کولٹرین 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، یہ ہیری پوٹر فلموں کا ایک ایسا کردار تھا جس نے پوری دنیا کے بچوں اور بڑوں کو دیوانہ بنائے رکھا۔

    دی ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار روبی کولٹرن کا اصل نام انتھونی رابرٹ میک ملن تھا۔

    روبی کولٹرن نے 1990 کی دہائی میں فلم کریکر سے شہرت حاصل کی تھی، جس میں انھوں نے جاسوس کا کردار ادا کیا تھا، ہیری پوٹر سیریز میں ہیگرڈ کا کردار کرنے پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت بڑھ گئی تھی۔

  • فلم سیریز ہیری پوٹر کی 20ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

    فلم سیریز ہیری پوٹر کی 20ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

    لاس اینجلس : ہالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز "ہیری پوٹر” جس نے دنیا بھر سے شائقین اور ناقدین سے خوب داد وصول کی، اس کی پہلی فلم کو رواں ماہ 20 سال مکمل ہورہے ہیں۔

    جے کے رولنگ کے شہرہ آفاق ناول پر مبنی فلم "ہیری پوٹر” کی کاسٹ 20 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی جنوری کو ایک ٹی وی اسپیشل کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوں گی۔

    اس حوالے سے فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز نے بتایا ہے کہ "ہیری پوٹر” میں اداکاری جوہر دکھانے والے ڈینیل ریڈکلف، ایما واٹسن اور روپرٹ گرنٹ بلاک بسٹر فلم فرنچائز کے دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ خصوصی ٹی وی شو میں شرکت کررہے ہیں۔

    اداکار روبے کولٹرین جنہوں نے ہیگرڈ کا کردار ادا کیا، ٹوم فیلٹن، (ڈارکو مالفوئے)، ہیلینا بوہیم سینٹر (بیلا ٹرکس لیسٹرینج)، گرے اولڈ مین (سیرس بلیک) ہدایت کار کرس کولمبس اور آٹھ فلموں کے دیگر اداکار ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 20سال قبل لندن میں فلم کے سیٹ پر ہاگ وارٹس پر واپسی جہاں پہلی فلم بنائی گئی تھی۔ جادوئی دنیا پر مبنی اس فلم سیریز کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اور اس کی کاسٹ بھی آج تک مقبول ہے۔

  • ہیری پوٹر کو اس انداز میں آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا

    ہیری پوٹر کو اس انداز میں آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا

    معروف جادوئی فلم سیریز ہیری پورٹر بچوں اور بڑوں سب ہی کو یکساں طور پر پسند ہے اور اس کی مقبولیت دنیا کے ہر شعبے کے افراد میں ہے۔

    فرانس کی ایک مصورہ شارلٹ لبرٹن بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔ شارلٹ بچپن ہی سے اپنی پسندیدہ فلم کے کرداروں کو مختلف رنگوں اور شکلوں میں ڈھالنے کی عادی ہے۔

    وقت کے ساتھ ساتھ اس کے فن میں جدت اور نکھار آتا گیا۔ اب شارلٹ اپنے پسندیدہ کرداروں کو ڈیجیٹل 2 ڈی اور 3 ڈی پورٹریٹ میں ڈھال دیتی ہے۔

    اس نے اسی تکنیک سے ہیری پوٹر فلم کے کرداروں کو بھی تبدیل کردیا ہے جو نہایت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔

    ہیری پوٹر کے علاوہ اس نے اور بھی کئی کرداروں کا ڈیجیٹل پورٹریٹ بنایا ہے جیسے ونڈر ویمن اور اوینجرز سیریز کی کردار گمورا۔

    اس نے اپنی پسندیدہ میکسیکن مصورہ فریڈا کاہلو کا پورٹریٹ بھی بنایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہیری پوٹر فلم کا رون اب کیسا دکھائی دیتا ہے؟

    ہیری پوٹر فلم کا رون اب کیسا دکھائی دیتا ہے؟

    ہیری پوٹر فلم سیریز ہالی ووڈ کی ماورائی داستان پر مبنی فلم تھی جس کے ریلیز ہوتے ہی اس کے کردار شہرت کے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ فلم سیریز کو بچے اور بڑے سب ہی نہایت شوق سے دیکھا کرتے تھے۔

    فلم ہیری پوٹر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے چائلڈ اسٹار بھی فلم کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ مقبول ہوتے گئے اور بچوں کے پسندیدہ اداکار بن گئے۔

    فلم کا مرکزی کردار ہیری پوٹر ڈینیئل ریڈ کلف نبھا رہے تھے جبکہ ان کے دو دوست ہرمائنی اور رون کا کردار ایما واٹسن اور روپرٹ گرنٹ ادا کر رہے تھے۔

    وقت گزرتا چلا گیا، ڈینیئل ریڈ کلف اور ایما واٹسن نے ہالی ووڈ میں مضبوطی سے اپنے قدم جما لیے۔ ایما واٹسن کو اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا۔

    ہیری پوٹر کے دوست رون کا کردار ادا کرنے والے روپرٹ گرنٹ نے بھی کئی فلموں میں کام کیا تاہم وہ فلمیں زیادہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ ان کی حالیہ تصویر دیکھ کر شاید آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے کیونکہ اپنے بچپن کے برعکس وہ اب نہایت مختلف نظر آتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کی نظر انتخاب فلم کے لیے روپرٹ پر کم ہی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا میں‌ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس کتب

    دنیا میں‌ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس کتب

    سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے تفریح کے نئے ذرایع ضرور پیدا کیے، مگر قارئین کی کتابوں سے محبت آج بھی قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کتابوں کی خرید و فروخت اور ان کے مطالعے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    گذشتہ دنوں دنیا میں دس سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتب سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مطالعے کے میدان میں کن کتابوں نے قارئین کو گرویدہ بنایا۔

    دسوایں نمبر لوئیس ایل ھے کی کتاب ’یو کین ھیل یوور سیلف‘ ہے، جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں اور کتاب نے کتنے ہی انسانوں کی زندگیاں تبدیل کر دیں۔ نویں نمبر پر ’دی ڈائری آف اینا فرینک‘ ہے، جس کی 27 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ہٹلر کے کٹھن دور میں ایک بچی کی لکھی اس ڈائری نے قارئین پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

    کتاب، جس نے دنیا کو دیوانہ بنا دیا

    مذکورہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر نپولین ہل کی کتاب ’تھنک اینڈ گرورچ‘ موجود ہے۔ جسے مالی اعتبار سے کامیاب ترین کتاب سمجھا جاتا ہے۔ مصنف نے مذکورہ کتاب میں چالیس امیر ترین لوگوں کے انٹرویو شائع کیے ’تھنک اینڈ گرو رچ‘ سے قارئین کاروبار میں کامیابی کا فن اور اپنے مالی معاملات کو موثر انداز میں چلانے اور زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے گر سیکھ سکتے ہیں۔

    اس فہرست میں مارگریٹ میچل کی ’دی گون وتھ دی ونڈ‘ بھی شامل ہے، ساتواں نمبر پر موجود اس کتاب کی 30 ملین کاپیاں‌ فروخت ہوچکی ہیں. ویمپائر ناولز کو نئی جہت دینے والی سیریز ’دی ٹوائی لاٹ‘ کی اس فہرست میں‌ موجودگی حیران کن نہیں، جس نے ریکارڈ بزنس کیا.

    پانچویں نمبر پر موجود ڈین برائون کی کتاب ’ڈی ونچی کوڈ‘ نے نہ صرف قارئین کو گرویدہ بنایا، بلکہ ایک بلاک بسٹر فلم کے قالب میں‌ بھی یہ ناول ڈھالا گیا.

    اس فہرست میں‌ پائولو کوئلیو کا ناول ’الکیمسٹ‘ چوتھے نمبر پر ہے. ’لارڈ آف دی رنگز‘ کا نمبر تیسرا، جب کہ جے کے رولنگ کے شہرہ آفاق ناول ’ہیری پورٹر‘ کا نمبر دوسرا ہے. یاد رہے کہ ’لارڈ آف دی رنگز‘ اور ’ہیری پورٹر‘ دونوں‌ ہی سیریز فلم کے قالب میں ڈھلیں اور بلاک بسٹر ثابت ہوئیں.

    پہلے نمبر پر چین کے انقلابی رہنما چیئرمین مائوزے تنگ کے اقوال پر مشتمل چھوٹی سی کتاب، جسے سرخ کتاب بھی کہا جاتا ہے، برا جمان ہے۔ اس کتاب کو یک زمانے میں‌ چین میں‌ بڑے جوش و خروش سے پڑھا جاتا ہے اور آج بھی اس کی مقبولیت قائم ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ہیری پوٹر کی سلیمانی چادر حقیقت بننے کے قریب

    ہیری پوٹر کی سلیمانی چادر حقیقت بننے کے قریب

    سلیمانی ٹوپی یا سلیمانی چادر ہمیشہ سے ایک سحر انگیز شے رہی ہے جسے قصے کہانیوں کے مطابق، پہننے والا غائب یا دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے۔

    اس کی ایک جھلک آپ فلم ہیری پوٹر میں بھی دیکھ چکے ہیں جب ہیری اپنی سلیمانی چادر پہن کر ایسے ایسے خطرناک مقامات پر جا گھستا ہے جہاں کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ ہیری اس چادر کو دشمنوں سے چھپنے یا ان کی جاسوسی کرنے کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔

    تاہم آپ کو جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ یہ چادر بہت جلد اب حقیقت بننے جارہی ہے۔

    ویانا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، یونانی اور امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے مراحل میں ہے جس سے غائب کردینے والا کپڑا تیار کیا جاسکے۔

    یہ کپڑا ایک غیر شفاف مادے سے بنا ہوگا جس کے اوپر کچھ مخصوص لہریں حرکت کریں گی جو روشنی کو اس چادر سے گزر جانے دیں گی۔ یہ روشنی اس چادر کے اوپر سے گزر جائے گی جبکہ اس کے اندر موجود شے کو ظاہر نہیں کر سکے گی۔

    اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور تجربات بھی کیے جارہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ تکنیک کے لیے وہ لیزر لائٹ، آواز اور روشنی کی لہروں کا تجربہ کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ کوئی نتیجہ خیز تکنیک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اب آپ ہیری پوٹر کا گھر خرید سکتے ہیں

    اب آپ ہیری پوٹر کا گھر خرید سکتے ہیں

    کیا آپ اپنی عمر سے قطع نظر ہیری پوٹر فلم سیریز کے دیوانے ہیں اور اس میں دکھائی جانے والی جادوئی اشیا آپ کو مسحور کردیتی ہیں؟ تو پھر یہ اچھی خبر یقیناً آپ کے لیے ہے۔

    برطانیہ میں ہیری پوٹر فلم سیریز کے مرکزی کردار ہیری پوٹر کے آبائی گھر کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

    یہ گھر سیریز کی ساتویں فلم ہیری پوٹر اینڈ دا ڈیتھلی ہالوز میں دکھایا گیا ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس گھر میں ہیری کے ماں باپ کو قتل کردیا جاتا ہے جس کے بعد ہیری اپنے انکل اور آنٹی کی تحویل میں آجاتا ہے اور ان کے گھر رہنے لگتا ہے۔ فلم کے مطابق ہیری کی پیدائش اسی گھر میں ہوئی ہے۔

    خوبصورت باغ اور 6 بیڈرومز پر مشتمل اس گھر کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

    اس کا داخلی دروازہ نہایت خوبصورت اور منفرد ہے جو سیاحوں اور مقامی افراد میں نہایت مقبول ہے۔

    اس دروازے کو برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کے بعد سب سے زیادہ عکس بند کیے جانے والے دروازے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہیری پوٹر کے ناول کا آئیڈیا چوری

    ہیری پوٹر کے ناول کا آئیڈیا چوری

    لندن: ہالی ووڈ کی جادوئی فلم سیریز ہیری پوٹر کا ایک غیر مطبوعہ (غیر شائع شدہ) حصہ چوری ہوجانے کی اطلاعات ہیں جو اس کی مصنفہ جے کے رولنگ نے ایک پوسٹ کارڈ پر لکھ رکھا تھا۔

    جے کے رولنگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیری پوٹر کے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر وہ اس تصنیفی ٹکڑے کی فروخت کے بارے میں سنیں تو اسے نہ خریدیں۔

    ہیری پوٹر کے غیر مطبوعہ ناول کے خلاصے کی صورت میں لکھا گیا یہ ٹکڑا جے کے رولنگ نے 3 سال قبل لکھا تھا۔

    یہ خلاصہ ہیری پوٹر ناول کا پریکوئیل تھا جس میں ہیری پوٹر کی پیدائش سے قبل اس کے ماں باپ کی زندگی کو دکھایا جانا تھا۔

    harry-2

    تاہم اس پر مزید کام کیے جانے یا اس کی اشاعت سے قبل اسے نیلام کردیا گیا جسے ادیبوں کی عالمی تنظیم پین نے 25 ہزار پاؤنڈز میں خریدا تھا۔ اس رقم کو فلاحی مقاصد کے لیے خرچ کیا گیا۔

    پین کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں اسے جس جگہ رکھا گیا تھا وہاں ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی جس میں مالکان اس نایاب تصنیفی ٹکڑے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    یاد رہے کہ ہیری پوٹر کے اب تک 7 ناول لکھے جا چکے ہیں جنہیں 79 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ اس ناول کی دنیا بھر میں 45 کروڑ کاپیاں خریدی جا چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی دریافت

    اس ناول پر بننے والی فلم سیریز اب تک دنیا بھر میں 7 ارب ڈالرز کما چکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔