Tag: hartal

  • اویس شاہ کا اغوا: پاکستان بار کونسل کا عدالتیں بند رکھنے کا اعلان

    اویس شاہ کا اغوا: پاکستان بار کونسل کا عدالتیں بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان بار کونسل نے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں عدالتی کارروائیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اویس شاہ کی محفوظ بازیابی جلد از جلد یقینی بنائے۔

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اس لیے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغوا انتہائی تشویش ناک ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ پولیس چیف جسٹس کے بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود، رینجرز، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر خفیہ ادارے مل کر اور علیحدہ علیحدہ اویس شاہ کی بازیابی کےلیے چھاپے مار رہے ہیں، گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن تاحال اویس شاہ کا کوئی پتا نہ مل سکا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اویس شاہ کی بازیابی پر انعامی رقم بڑھا کر 25سے ایک کروڑ روپے کردی ہے۔

  • مذاکرات کامیاب : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

    مذاکرات کامیاب : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

    کراچی : جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے کے بعد صرف پیرا میڈیکل اسٹاف جاری ہے اس طرح جوائنٹ ایکشن کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    جبکہ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیس بھٹی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تین ستمبر کو ہیلتھ انشورنس اور وفاق سے آنے والے ملازمین کے قانون پر دستخط کرچکے ہیں اور اس وقت سمری محکمہ قانون کے پاس ہے چند دن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    لہذا ملازمین کا احتجاج غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے ، اس صورتحال کے حوالے سے کمشنر کراچی ، ضلعی انتظامیہ اور رینجرز کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے ،غیر ضروری احتجاج کے باعث ہزاروں مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،لیکن شہریوں کو پیٹرول پھر بھی نہ ملا۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    چیئرمین ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ادہر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ملک کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

    پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی، فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پمپوں پر کوئی قلت پیدا نہیں ہوتی لیکن جب بھی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پیٹرول نایاب ہو جاتا ہے۔

  • کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : پیولیس کی جانب سے بیگار میں لی گئی گاڑیوں معوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹرانسپرترز نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

    ہڑتال کا فیصلہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری محمود آفریدی نے کہا کہ شہر میں بیگار کے نام پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں جبکہ شہر میں احتجاجوں اور جلوسوں کیلئے ہماری گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں سے سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا محمود آفریدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک پولیس کے مظالم سمیت بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • جسقم رہنما کی برسی پر مختلف شہروں میں ہڑتال، تجارتی مراکز بند

    جسقم رہنما کی برسی پر مختلف شہروں میں ہڑتال، تجارتی مراکز بند

    حیدر آباد : جسقم رہنما مقصود قریشی کی برسی پرسندھ کے مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جسقم رہنما مقصود قریشی کی پہلی برسی کے موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال جاری ہے۔

    ٹنڈومحمدخان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہےجبکہ اطراف کےکاروباری مراکزبھی بندہیں۔ ماتلی میں جسقم کی کال کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،اورمعمولات زندگی مکمل طورپرمعطل ہیں۔

    نوشہرو فیروزمیں بھی قوم پرست جماعت مقصود قریشی کی برسی کے موقع پرسراپا احتجاج ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بندہیں۔

    لاڑکانہ،کنڈیارو، بھریا روڈ،پڈ عیدن،محراب پور سمیت کئی علاقوں میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔جھڈو میں روڈ بلاک کرنے والے آٹھ کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔جسقم کے رہنما مقصود قریشی اور ان کے ساتھیوں کو گزشتہ سال قتل کیا گیاتھا۔

  • الطاف حسین نے کل کی ہڑتال کی کال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    الطاف حسین نے کل کی ہڑتال کی کال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکو مت سندھ قیام امن اور عوام کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے رابطہ کمیٹی سے کہا کہ وہ کل پیر کے روز دی گئی پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام آج شام پانچ بجے کاروبار کھول لیں اور ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں سسڑکوں پر لےآئی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس جج کیخلاف  ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جس نے فراز عالم کے پرہنہ جسم پر انسانیت سوز مظالم دیکھ کر بھی مزید ریمانڈ دیدیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب تک ان پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی کہ جنہوں نے فراز عالم پر بے پناہ تشدد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں عوام کو اللہ اور رسول کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ اپنے علاقوں میں اپنی حفاظت کیلئے محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں، اور بازاروں ، اسپتالوں ودیگر مقامات پر نظر رکھیں۔،

  • آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    کراچی : آئندہ ہفتےکراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے انتظامی ذرائع کےمطابق اُنتیس دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیر ،بدھ اور جمعہ کے روز کراچی سمیت سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنز کوچوبیس،،چوبیس گھنٹےکیلئے سی این جی کی فراہمی بند رکھی جائےگی۔۔ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس فیلڈز سےکم پریشرکےسبب تین روزکی بندش کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

  • سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    کراچی : آئندہ ہفتےتین کےبجائےچار روز سی این جی کی بندش کو سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےمستردکرکےاس فیصلےکیخلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےسوئی پلانٹ میں حادثے اور گیس سپلائی میں کمی کو جواز بناتےہوئےآئندہ ہفتےتین کےبجائے چار روز سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکرنےکا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق آئندہ ہفتے بروز پیر،بدھ،،جمعہ اور اتوار کو سی این جی کا ناغہ ہوگا۔

    ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےسی این جی کی چار روز ہ بندش کو مستردکرتے ہوئےاس فیصلےکو واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےفیصلہ واپس نہ لینےکی صورت میں احتجاج اور ہڑتال کرنےکی دھمکی دی ہے۔

  • خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    سکھر: خالد محمود سومرو کے صاحب زادے راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی ذمے دار سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ ہیں، اگر ستائیس دسمبر تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو جے یو آئی سندھ کو بندکردے گی۔

    جے یو آئی کے صوبائی رہنماءخالد محمود سومرو کے صاحبزادے راشد محمود سومرو نے سکھر میں پریس کانفرس کر کے پولیس انتظامیہ عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نو دن گزرنے کے با وجود سندھ اسمبلی کے کسی ممبر یا وزیر نے رابطہ نہیں کیا۔

    جے یو آئی سند ھ کی جانب سے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں اہم اجلاس کیا گیا جس میں دو ٹیمیں تشکیل دے گئی جس میں سے ایک ٹیم آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی اور دوسری ٹیم سکھر کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔

  • جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    کراچی: جے یو آئی نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش جانے والے راستے سیل کر نے کا اعلان کر دیا۔

    ،جے یو آئی کی کال پر ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی شہید ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے ناصر محمود سو مرو کا کہنا تھا خالد محمود سو مرو کی شہادت کے بعد سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ تعزیت کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

          جمعیت علما ئے اسلا م( ف ) کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں میں مولانا فضل الرحمان پر حملے اور خالد سومرو کے قتل کے خلاف مظا ہرے کئے گئے اسلام آباد مظا ہرے کی قیا دت عبدالغفور حیدری نے کی مو لانا عند الغفور حیدری نے مطا لبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملو ث ملزمان کو بے نقاب کیاجائے، لا ہور میں سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف مال روڈ پر مسجد شہدا کے باہر مظا ہرہ کیا گیا۔

    احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا ،عمرکوٹ، جعفر آباد ،مٹھی، پشاور ،میر پور خاص ،سکھر ،شکار پور، سانگھڑ ، نوابشاہ ، سکھر ، نو شہرو فیروز اور لاڑکانہ میں بھی کا رکنوں نے مظا ہرے کئے جے یو آئی ف سندھ کے رہنما وں نے اعلان کیا کہ وہ ستائیس دسمبر بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر سندھ سمیت لاڑکانہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنا دیکر شاہراہوں کو بند کیا جائیگا۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، لاڑکانہ میں جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے دو اہم ملزمان سمیت بارہ افراد کو ریر حراست لے لیا۔ملزمان کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے وارہا سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے اور ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔